دھند میں مقید آزادی

عالیہ زاہد بھٹی

جاتی سردیاں بھی خوب ہوتی ہیں اور وہ بھی خصوصاً کراچی والوں کے لئےدن بھرپنکھوں کی ٹھنڈک سےمستفید ہو کرنیم شبی کی مست خنکی کو محسوس

کرتےہوئے سپیدہ سحرکے آثار دیکھ کر اٹھتےہیں تو آنے والی سحر دھندلائی  ہوئی نظرآتی ہے۔ اس کی دھندلاہٹ کو کمزور بصارت والے اپنے چشمے کی کارستانی سمجھ کرجو اسے صاف کر کے دیکھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ اصل میں یہ کوبہ کو پھیلی ہوئی دھند ہےجو کراچی والوں سے شناسائی نہیں رکھتی کبھی بھولے بھٹکے سےآبھی جائے تو خوشبو کی طرح اسے پذیرائی بھی نہیں ملتی کیونکہ یہ دھند سارے مناظر دھندلا دیتی ہےاور کراچی والوں کواس کی عادت بھی نہیں۔ وہ سارے حساب "صاف" رکھتے ہیں کے الیکٹرک مافیا کے خلاف دھرنا ہویا الیکشن کےنامکمل عمل کا درست کرنا ہواہل کراچی صاف صاف کہہ دینا پسند کرتے ہیں مگر یہ دھند میں چھپے موسم اورروئیے کراچی والوں کی سمجھ سےبالاتر ہیں کہ آخر اس سست رفتاری سےجاتی ہوئی سردی اور برق رفتاری سے آتی ہوئی گرمی کے بیچ میں ایسا کیا ہےکہ جو بلدیاتی انتخابات کے بعد کے عمل کو نامکمل پاکر بھی طوالت کا شکار کرتا چلاجارہا ہے ۔

دھند رشتوں کے ابین ہویا اداروں اوررویوں کےدرمیان ہر دوسری جگہ شفافیت کےعمل کو مشکوک بنا دیتی ہے کہ کہنا پڑتا ہےکہ اب ایسی بھی کیا پردہ داری صاف چھپتے بھی نہیں سامنےآتے بھی نہیں کہ مصداق پلوں کے نیچےسے پانی نہیں دریا بھی نہیں بلکہ سمندربہا دئیےجاتے ہیں اوراہل کراچی دم بخود حیران و پریشاں بیٹھے رہ جاتے ہیں کہ

بقول غالب

حیراں ہوں دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں

مقدورہو تو ساتھ رکھوں نوحہ گر کو میں

 

یہ غالب میاں نوحہ گرکی بھی خوب کہہ گئے۔ پہلے زمانے میں تو پڑوس میں میت ہو توآپوں آپ رونا آجاتا تھا۔ اب تو گھرکےاندر میت ہوجائے تو کوئی بریانی کھائےبغیر آنسو ہی نہیں بہاتا۔  کہتے بڑی بھوک لگی ہے۔ بریانی آئی ہے ؟ پیٹ بھرے تو جاکر کچھ رو رو کر جانے والے کی بتیاں سنائیں گے ۔

بڑے بوڑھےجو پہلے زمانے کی باقیات کے تھےوہ توچلےگئے یا خاموش ہوکررہ گئے۔اب ہم جیسے جونہ اگلی نسل کے ہیں اورنہ پچھلی نسل کے۔ بس شکر ہے کہ اچھی نسل کے ہیں، بس اسی پر اکتفاء کیے بیٹھے ہیں کہ نسل اچھی ہے کس کی ؟ حکمرانوں کی؟  ارے نہیں بھئی آپ غلط سمجھ رہے ہیں ان کی نسل کا پتالگوانے کے لئےبچوں کوجدید ٹیکنالوجی کے تحت علم حاصل کرنے جامعہ کراچی میں داخلہ دلوارکھا ہے۔

ہم توعوام کی بات کر رہے ہیں کہ الحمدللہ رب العالمین پاکستان کی ساری عوام بہترین نسل سےہے۔  اس کی ناک ،کان،آنکھیں حواس خمسہ بہترین کام کرتے ہیں ۔ بس ان کا استعمال ذرا دھیرج سےکیا جاتا ہے کہ مہنگائی کا زمانہ ہے کسی چیز کوزیادہ استعمال کرنےسے اس کے کم ہونے کا احتمال ہوجاتا ہے اسی لئے ہماری عوام عقل ہوکہ فہم وفراست کم کم استعمال کرتی ہے۔انہیں معلوم ہے کہ حزبِ اختلاف والے ہوں یا حزب اقتداروالے یہ "اشیاء " دونوں میں متروک ہو چکی ہے۔ اب عوام نے بھی ان کا زیادہ استعمال کیا تو قحط الرجال کا خطرہ بڑھ جائے گا۔اس لیے گیس مہنگی ہوجائے یابجلی ،آٹا ،پیاز ٹماٹر بھلے سے نہ ملے اشرافیہ کےواٹس ایپ اور فیس بک  اسٹیٹس پر پیزا ہٹ،میکڈونلڈ اور کے ایف سی کے تمام ذائقے تصاویر کی صورت موجود ہیں۔ وہاں سے اسکرین شاٹ لے کر عوام اپنے اسٹیٹس پرڈاؤن لوڈ کر لیں گے اور دال کھا کر بھی بلکہ کچھ نہ کھا کر بھی" بہت کچھ " پیٹ بھرکر کھانے کے اسٹیٹس لگا کرملک سے محبت کا اظہار کیا کرتے ہیں کیونکہ یہ اشرافیہ کی کرپشن کے دھندلکے میں بھی شفاف احساسات رکھتے ہیں۔ انہی کی شفافیت سے پاکستان قائم ہے۔ پاکستان زندہ باد۔  پاکستانی عوام پائندہ باد۔

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے