جیل بھرو یا مساجد ؟

عالیہ زاہد بھٹی

ملک دیوالیہ ہوا یا نہیں لیکن عوام الناس کے دماغوں کو چلانے والوں کا ذہنی و فکری دیوالیہ پن واضح ہو گیا ہے اسے بھی نہ سمجھا تو بہت دیر ہو جائے

گی اور ان سب عیارانہ چالوں کو سمجھنے کے لیے آپ کا صاحب علم و فہم ہونا بہت ضروری ہے علم و فہم کوئی فٹ پاتھ پر بکنے والا برگر نہیں کہ جھٹ پٹ اور وافر مقدار میں فوری تیار ہو جائے عمریں گزر جاتی ہیں تب جاکرچمن میں دیدہ ور پیدا ہوا کرتے ہیں ہم آج کل ہر اک شے کے شاٹ کٹ کی تلاش میں رہتے ہیں بابا فوڈ یو ٹیوبر کک سے بھی افراد شاٹ ریسپیز کا مطالبہ کرتے ہیں تو وہ پانچ سے دس منٹ میں اپنی زندگی بھر کی ریاضتوں کے حاصل طریقے بیان کر دیا کرتے ہیں اسی طرح کے مختصر ،مستند مگر انتہائی جامع علم و فہم کے بیانات جاننا چاہتے ہیں تو جمعوں کے خطبوں سے پہلے کے دروس نہ چھوڑا کریں ملکی سیاست پر ہفتے کے ساتوں دنوں کے چوبیس گھنٹوں میں الیکٹرانک میڈیا میں معاوضہ لیکر لڑوانے والا گھمسان کا رن پڑا دیکھتے ہی ہیں بلکہ بغیر اکتائے دیکھتے چلے جاتے ہیں تو ہفتے میں ایک بار ان بے لوث علم و فہم کے حامل افراد کے خطبات بھی سن لیں تو شاید ان مایوسیوں کے اندھیروں سے نکل آئیں ابھی کل ہی جامعہ کراچی میں نماز جمعہ سے پہلے امام صاحب کے خطبے سے پہلے کے درس میں ایک جملے نے چونکا دیا
"تم جیل بھرو تحریک کے بجائے مساجد بھرو تحریک کیوں نہیں چلاتے؟"
واقعی یہ تو ہم نے بھی نہیں سوچا تھا کہ رحمٰن کے خالص بندے تو آزمائش میں مزید اسی سے جڑ جاتے ہیں چمٹ جاتے ہیں اس بچے کی طرح کہ جسے ماں مارتی ہے تو اسی کے آنچل میں چھپ کر اپنے آنسوؤں کو بہاتے ہیں اور اس محبت بھری ڈانٹ اور بعض اوقات مارکٹائی کے بعد معافی تلافی کا دور ہوتا ہے اور بس زندگی میں طربیہ کہانیوں جیسا جملہ نمو پاتا ہے کہ
" اور پھر وہ ہنسی خوشی رہنے لگے "
اس ہنسی خوشی سے پہلے آزمائش و ابتلاء کا وہ امتحان وہ ٹریننگ کورس کہ جس کے بعد خالق اور خلق کے درمیان طالب و مطلوب کے درمیان محب اور محبوب کے درمیان روابط بڑھتے ہیں ،محبتیں بڑھتی ہیں ،تعلقات پروان چڑھتے ہیں اور پھر خوشیاں اور مسرتیں ضرب پا کر تقسیم ہوجاتی ہیں ۔
ملک کے ڈیفالٹ ہونے کے نوحے ،یہ ملک نہیں کھپے گا، بس دس سال کی مزید کہانی ہے ،بن گیا تو زیادہ نہیں چلے گا یہ جملے اس ملک کی پیدائش کے ساتھ ہی اس کو بطور گھٹی دئیے گئے تھے اور دیکھنے والوں نے دیکھا کہ 48 کا محاذ ،65 اور 71 کا محاذ کارگل و ضربِ عضب لال مسجد و وزیرستان ،لہورنگ کراچی اور گلگت بلتستان سے بلوچستان تک
جی ایم سید سے باچا خان،بھٹو سے شیخ مجیب الرحمٰن اور الطاف حسین سےمنظور پشین تک کی داستانیں گزرگئیں اس وطن کو قائم رہنا تھا سو قائم رہا دور ایوبی کی" مہنگائی" پر تختہ حکومت پلٹی تو بھٹو کی پسپائی پر بھی خون کی ندیاں بہنے کی آس والوں کی آسیں پوری نہ ہو سکیں اس لئے بھٹو اب بھی زندہ ہی رکھا گیا ایسے میں پاکستان کیسے مر سکتا ہے اس کی آخری سانسوں کی ہوائیاں اڑانے والے کیسے منہ بھر بھر کر ایسی باتیں کرتے ہیں اور سننے والوں کی برداشت پر حیرت کہ جو یہ جانتے ہوئے بھی مفلسی ،فقر و فاقے سے ڈرانے والے خود بھی شیطان کے پیروکار ہیں اور عوام کو بھی اس کا پیرو کار بنانا چاہتے ہیں ۔
ہونا تو یہ چاہیے تھا بلکہ ماضی میں ہوا بھی کرتا تھا کہ من حیث القوم جب جب آزمائے گئے ہم نے جیلیں نہیں مساجد بھردیں مجھے آج بھی یاد ہے بچپن سے سن رہے ہیں کہ کراچی میں طوفان آنے والا ہے جب سوشل میڈیا کا غلغلہ مفقود ہوا کرتا تھا اس دور میں ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر طوفان کی خبر نشر ہونے سے لے کر اس کے ٹل جانے تک نہ صرف کراچی والے بلکہ کراچی والوں سے محبت کرنے والے اندرون و بیرون ممالک تک میں دعاؤں،مناجات ذکر اذکار کی کثرت سے رب کو راضی کیا جاتا رہا اور آج بھی کہیں نہ کہیں کسی نہ کسی کی دعاؤں اور کسی کونے میں چھپے چند افراد کی اجتماعی استغفار کی برکات ہیں کہ ہم ڈیفالٹ ہوتے ہوئے ملک میں کہیں تین وقت،کہیں دو وقت اور کہیں ایک وقت ہی سہی پیٹ بھر رہے ہیں۔
ہمارے مسائل میں کھانا تو ہے ہی نہیں وہ تو سڑکوں چوراہوں پر کیمپ لگا لگا کر بھی کھلایا جا رہا ہے سیلاب اور دیگر آفت زدگان کو بھی مل ہی جاتا ہے ہمارا ملک ڈیفالٹ نہیں ہوا نہ ہو سکتا ہے یہاں کھانا کم نہیں پڑا یہاں افراد کے خصوصاً یہاں کی اشرافیہ کے انفرادی ،اجتماعی،اخلاقی ،فکری عملی اور ذہنی معاملات ڈیفالٹ ہو گئے ہیں کہ کہیں جائداد کو بٹوارے سے بچانے کو لڑکی کی قرآن سے شادی کرادی جاتی ہے تو کہیں اپنے مخالفین کو دبانے کے لیے" کاری" کو قربان کر کے اپنے ہدف کو شکست فاش دی جاتی ہے، کہیں عورتوں کو قرآن سروں پر اٹھا کر امان مانگنے پر تیزاب سے جلا کر اولاد سمیت قتل کر دیا جاتا ہے، کہیں بچوں پر جنسی تشدد کرنے والوں کو خود اسمبلیوں میں بیٹھنے والے تحفظ دیتے نظر آتے ہیں، کہیں حدود کی سزاؤں میں من مانے اضافے اور کٹوتیاں ہیں تو کہیں فیمینسٹ تحریکوں کے روحِ رواں کے اپنے قافلے تضحیک نسواں کے جرائم سے آلودہ ہوتے ہیں ،کہیں مہنگائی کا رونا رونے والے سیٹھ اپنی بھٹی کے دیہاڑی دار مزدور کی تنخواہیں روک لیتے ہیں, کہیں کوئی ابراج کسی کے الیکٹرک کے ذریعے عوام کے نرخرے پر سودی کند چھری سے وار کرتا چلا جاتا ہے، کہیں کسی کی نکاحی خاتون کو مسلکی چھوٹ کی آڑ میں اپنا کر حکمرانی کے تعویذ گنڈے کرائے جاتے ہیں تو کہیں ملک کا مرکزی بینک خود ہی گروی رکھ کر عوام کے ارمانوں کے کرتے پر کرپشن کے بھیڑیوں کا خون لگا کر سیاست کی جاتی ہے یہی اک قوم کے ڈیفالٹ ہونے کی نشانیاں ہیں روٹیاں ،بوٹیاں اور ذخیرہ اندوزوں کے اناج کی کوٹھیاں کم یا زیادہ ہونے سے ملک ڈیفالٹ نہیں ہوا کرتے بلکہ مذکورہ بالا تمام مسائل کی وجہ سے افراد ڈیفالٹ ہو جاتے ہیں اور ایسے ڈیفالٹ شدہ افراد کو تو ویسے ہی غیرت کے مارے خود کو سنگسار ہونے کے لئے پیش کردینا چاہیے تاکہ جان تو آسانی سے نکل سکے مگر یہ خود کو پیش کیا جانا ندامت کے ساتھ ہو نہ ڈھٹائی کے ساتھ میں نہ مانوں کہتے ہوئے جیل بھرو تحریک چلانے کے بجائے استغفار کرتے ہوئے مساجد بھرو تحریک چلانے کی ضرورت ہے تاکہ من حیث القوم ہم سب پر رحم کیا جاۓ اور ہم رب العالمین کی بلیک لسٹ سے نکل کر کلین اور گرین ،اسلامی اور خوشحال پاکستان کی لسٹ میں شامل ہو کر حقیقی معنوں میں ترقی یافتہ روشن منور اور خوشحال پاکستان بن سکیں۔

 

نوٹ: ایڈیٹر کا بلاگرکے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے