جامعہ کی بیٹیوں کے نام

عالیہ زاہد بھٹی

مادرعلمی جامعہ کراچی کیا ہے؟ یہ بات کبھی سابقین جامعہ سے پوچھیےگا جس عمر اورجس حیثیت میں بھی ہوں گےاس کا جواب دینے سےپہلے ان کے چہرے کی جگمگاہٹ

،تابانی اورجذبات کی جولانی کوناپنے کے لئے آپ کے پاس خصوصی دل ہونا ضروری ہے۔ وہ دل کہ جو الفاظ کے اندر دھڑکتی ہوئی دھڑکنیں گن سکے، وہ دل کہ جو سانسوں کے زیروبم سے جذبات کے مدو جزر کومحسوس کر سکے جب ایسا دل آپ کے پاس ہو تو پھر پوچھیے گا کہ

مادر علمی جامعہ کراچی کیا ہے ؟

سب معلوم ہوجائے گا میں نے بھی اسی ادھیڑ بن کےساتھ بس سے اترکرسلورجوبلی گیٹ سےاندر آتے ہوئے جمنازیم کےسامنے لگے رش کو دیکھ کربہت کچھ سوچا عرصہ دراز کے بعد گزشتہ دو سال سے تحقیق سے وابستہ ہو کر دوبارہ جان سےعزیز جامعہ کراچی کی طالب علم بننا اعزاز ٹھہرامگر اس اعزازکا حسن دوبالا ہوجائے گا کہ جب ہماری اولاد بھی ہمارے ہی مادرعلمی سے حصول علم کےلیے چلی آئےایک ایک راہ گزرجوکسی میکے کی گلی کی طرح بچوں کو لا لا کر دکھائی تھی ،آج اسی رہ گزر پر قدم رکھ کر بہت سے سابقین جامعہ کی اولادیں چلنا شروع کرنے والی ہیں ۔ معلوم ہوا کہ نیا سیشن 18 جنوری کوشروع ہونےوالاہے۔

سلورجوبلی گیٹ سےجمنازیم کی جانب چلتے ہوئےمیں نےبہت سےچہرے دیکھےانجانے اور قطعی طورپر ان دیکھےمگر حیرت انگیز طور پران چہروں پر ایک ہی بات ثبت نظرآئی ۔ وہ سامنے ایک پیاری سی بچی سیاہ عبائے میں ملبوس تمام تر معصومیت کے ساتھ جس شخص کے بازو کودبوچے چل رہی تھی وہ چہرے مہرے اورعمر سے یقیناً اس کے والد محترم ہی تھے۔  دوسری جانب والد والدہ کے بیچ میں شہزادی بہت خوش تھی شاید جامعہ کراچی میں ایڈمیشن ہوجانے پر۔

جامعہ کراچی شہر سے کافی دوری کے باعث پہلی پہلی بار داخلہ جاتی کارروائی کےدوران تقریباً تمام بچیاں ہی کسی بڑے کے ساتھ آئی ہوئی تھیں اور کم وبیش سب ہی کے والدین کے حلیے اورچہرے سے چھلکتے جذبات ایک جیسے ہی لگے ۔ بچیوں کے چہرے اورحلیےخوشی اورسرشاری سے ضوفشاں اوروالدین کے چہرے فکرمندی سے گندھے ہوئے پاؤں میں عام سےجوتے تن پرعام سے کپڑے ،عام سی سواریاں مگر بچیوں کی تھیلےبھرکرفیس کی ادائیگی کےبعد مقدور بھران کے لباس ،عبائے جوتے بیگز کی فکر،ان باغبانوں نے اپنے لہو سےسینچ کران گلوں کی آبیاری کی ہوگی مگر ابھی انہیں چند بوندیں لہو کی چند برس مزید نچھاور کرنی تھیں اوران نچڑے ہوئے جسموں میں لہو کہاں سےاور کیسے آئے گا یہ بھی اک الگ کہانی ہے ۔

میں تو بس جامعہ آنےوالی ان نئی شہزادیوں سےنگاہوں ہی نگاہوں میں دل کی دھڑکنیں پہنچا رہی تھی ۔ شاید یہ صدائے بازگشت وہ سن لیں اور جامعہ میں اگلے سالوں میں ان نچڑے ہوئے مدقوق چہروں کی لاج رکھ لیں جو کچھ ان کے والدین نے انہیں دیے دیایہاں تک لا کر وہ آخری حد ہے ۔ اس چادر سے باہر پاؤں نہ پھیلائیں گھرسے نکلتے ہوئے ماں جس باوقار لباس ،عبائے اور چادر کو اس کے تن پر سجاکربھیجتی ہے،اسے دوسروں سے تقابل کرتے ہوئے گیٹ پر ہی اتار کربیگ میں ڈال کر اور دوسروں کے رنگ میں رنگ کر جامعہ میں پڑھنے کا جرم کبھی نہ کریں کہ بے شک والدین تو اتنی دورجامعہ میں آپ کو دیکھنے نہیں آئیں گےمگر ان کے بدن سے نچڑے ہوئے لہو کی بوندیں آپ سے التجائیں ضرور کرتی ہیں کہ ہمیں غلطی سے بھی بے حسی کے قدموں تلے نہ روندنا ۔

جامعہ آنے والی شہزادیو! تم انمول ہوان شاءاللہ اپنے رب کے معین کردہ وقت پرتمہارے نصیب کےشہزادے تمہیں لینے تمہارے گھر تک آئیں گے۔ یہ رب العالمین کا وعدہ ہے۔ یقین رکھو وہ دیکھو بوڑھےہوتے برگد کی مانند تمہارے والد کی داڑھی لرز رہی ہےکہ اب اس تک جامعہ کراچی سے پڑھنے والوں کی رسائی ہو گئی ہے۔ خیر سے اس کی بچی جامعہ کراچی کی طالبہ بن گئی ہے۔اب اس داڑھی کے سفید ہوتے بالوں کی لاج اسی کے ہاتھ میں ہے۔

اے جامعہ آنے والی شہزادیو!۔

ان سفید لرزتے بالوں اور ماؤں کی آنکھوں کی پلکوں کی وہ موہوم سی لرزاہٹ اپنے سنگ لےکر جایا کرو کہیں غلطی سے بھی ان پلکوں پہ آنسو کا کوئی موتی تمہاری وجہ سے اٹک گیا تو یقین جانو یہ نوک مژگاں اٹکا ہوا موتی چھلکا تو دنیا تاریک ہوجائے گی۔

بس جامعہ آنے والی شہزادیو!۔

تم جو ہو جیسی ہو تمہارے گھرکے مصوروں نےجو رنگ تمہیں دیے،تمہارے چمن کےمالیوں نے جو ڈھنگ تمہیں دیے وہ سب کے سب انمول ہیں۔ جامعہ کراچی سے تم نے نئےرنگ ڈھنگ اورترنگ نہیں لینی یہاں سے تمہیں علم و عمل کے وہ موتی لینے ہیں جو تمہارے وجدان میں اتر کر تمہارے مصوروں ،ملاحوں ،کسانوں،نگہبانوں کی قوت میں اضافہ کریں گے ۔ تمہیں اکیلے اپنا مقام نہیں بنانا ، تمہیں اپنے پورے گھر آنگن کے ساتھ اپنےمقام کو محفوظ رکھتے ہوئے ترقی کرنی ہے۔ تمہیں ان لہو کی بوندوں کا قرض اتارنا ہے جنہیں لے کر تم جامعہ کراچی میں پڑھنے کے قابل ہوئی ہو ۔

ہاں تمہیں ان کے زرد چہروں کو سیاہ نہیں کرنا بلکہ اس زردی میں اپنے علم وحلم سے (جو تم جامعہ سے سیکھو گی) گلابیاں بکھیرنی ہیں  حق مارنا نہیں حق ادا کرنا ہے۔ بھٹکنا نہیں راستہ دکھانا ہے کھونا نہیں ڈھونڈ کے لانا ہے وہ مقام وہ عزت ،وہ عروج جسے پانےکے لیے انہوں نے تمہیں یہاں بھیجا ہے جن کا بازودبوچے آج تم چل رہی ہو ۔

اے جامعہ آنے والی شہزادیو سن رہی ہو ناں!!!!؟

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے