ربیع الاول اور فرقہ واریت

صباحت شمیم

چندروزقبل فیس بک پر ایک پوسٹ گردش کر رہی تھی جس پر لکھا تھاکہ ولادت کا دن 9 ربیع الاول ہے،جبکہ وفات کی تاریخ 12 ربیع الاول ہے

اورحضور پاک صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات کےدن صرف شیطان ہی خوشیاں مناسکتا ہے،اس لیے 12 ربیع الاول کوعید میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم منانے والے شیطان کے نمائندے ہیں۔

یہ پوسٹ ایسی تھی کےاسے پڑھ کرمیں لرز گئی کہ ہمارے کھاتےمیں تو پہلےہی نیک اعمال کےنام پر کچھ نہیں ۔اُس پراب 12 ربیع الاول کو جشن منانےکی غلطی کرکے خود کو بھی شیاطین کی صفت میں شامل کرلیا۔

میں بڑی پریشان  تھی کہ اب کیا کروں اور کیانہیں ؟؟ کس سے پوچھوں کے9 ربیع الاول صحیح ہےیا 12 ربیع الاول ؟؟؟ کس دن خوشی منائیں اور کس دن سوگ ؟؟؟؟

ابھی اس ہی اُدھیڑ بُن میں تھی کہ ایک صاحبِ دل سےملاقات ہوگئی اورمیں نے اُن سے بھی یہی سوال کردیا جو آج کل میں ہر ملنے جلنے والوں سے کررہی تھی کہ عید میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم 9 کومنانی چاہیے یا 12 ربیع الاول کو؟؟؟

اس پروہ دھیرے سے مسکرائے اورپوچھنے لگے تم عقل والوں کی راہ پر چلنا چاھتی ہو یا عشق والوں کی ؟؟؟

میں نے پوچھا کیا مطلب؟؟

بولے بیٹا یہ سب ابہام صرف اس لیے پیدا کیے جا رہیں ہیں کے ہم مسلمان مخمصہ میں پڑکراس رحمتوں بھرے موقع کو ضائع کردیں ورنہ خود سوچو کے جو دین کہتا ہےکہ " عملوں کا دارومدارنیتوں پرہے " وہ تمہاری عبادتوں کو شیطانی عمل کیسے گردان سکتا ہے ؟؟؟ کیا تمہاری نیت وفات کی خوشی منانے کی تھی ؟؟ میں نے فوراً انکار میں گردن ہلائی تو بولے جب تمہاری نیت آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی ولادت کی خوشی منانے کی اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کی ہے تو اللہ کریم بھی تمہارا نام شکر گزاروں کی فہرست میں ہی لکھے گا ۔شیطانوں کی لسٹ میں نہیں ۔

 رہی بات صحیح تاریخ کی کہ وہ 9 ربیع الاول ہے یا 12 ربیع الاول تو بیٹا اگر تم دلیلوں اور ثبوتوں کےچکر میں پڑوگے تو ہمیشہ مخمصہ میں ہی پڑے رہو گے اور اگر عشق کی راہ کو اپناؤ گے توعاشقِ رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم تو پہلی ربیع الاول سے ہی خوشیاں منانا شروع کردیتے ہیں اور 12 ربیع الاول تک مناتے رہتے ہیں،بلکہ سارامہینہ مناتے رہتے ہیں کچھ ایسے بھی عاشق ہیں جو سارا سال اُس رحمتِ دوعالم کے آنے کا جشن مناتے ہیں اورکچھ زیادہ عاشق ہیں جو اپنی تمام عمرہی درود وسلام پڑھتے ہیں اور ذکرِ نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم میں گزاردیتے ہیں ۔

اب تم خود سوچو کے تم نے9 اور 12 ربیع الاول کی الجھن میں پھنسے رہنا ہےیا عاشقِ رسول کی راہ میں آگے بڑھ کر پورے 12 دن اور بارہ دن سے بڑھ کر پورا مہینہ اورپھر پورےمہینے سے پورے سال اور پوری زندگی درود و سلام پڑھ کر اس رحمت العالمین کے آنے کا جشن منانا ہے؟؟؟؟؟؟

میں چپ رہی اورسوچنے لگی کے بات تو ٹھیک ہی ہے،بحیثیتِ مسلمان  ہمیں اپنی جان مال اور سب چیزوں  سے عزیز سرکارِ دوعالم کورکھنا ہےاور اُن سے عشق کرنا ہےتو اُن کی آمد کا جشن منانا غلط کیسےہوسکتا ہے ؟؟؟

وہ شمع اجالا جس نے کیا چالیس برس تک غاروں میں

اک روز چمکنے والی تھی کُل دنیا کے درباروں میں

              (ظفر علی خان)

اس کائنات میں حضورسرورکائنات خاتم النبین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حیثیت بے مثال آفتاب درخشاں کی ہے جوغارحرامیں طلوع ہوا اور ساری کائنات پرچھا گیا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کائنات کی عظیم ترین شخصیت ہے،جس کی نظیرازل سے ابد تک ممکن نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بےمثل نیراعظم ہیں، جس طرح سورج نکلتا ہے تو موجودات عالم کی ہر چیز کو روشن کردیتا ہے۔اسی طرح آسمان روحانیت کا نیراعظم انسانوں کے قلب ونظر کو منور کر رہا ہے۔ اس نیر درخشاں نےکفر و ذلالت کی تاریخی کو نور سعادت میں تبدیل کردیا اور دھندلکوں کوختم کردیا جو انسانی ذہن و قلب کا احاطہ کیے ہوئے تھے۔

آپ صلی اللہ علیہ وسلم وہ عظیم انسان ہیں جن سے زیادہ کسی کی تعریف نہیں کی گئی اور یہ بھی حقیقت ہےکہ کسی نےان سے زیادہ اپنے خالق کی تعریف بھی نہیں کی جس عظیم انسان کی تعریف خود خالقِ کائنات کرے اور جس کی تعریف خود رب ِ کریم کرے اور اس پر درود وسلام بھیجے اس سے بڑھ کر کون سے شخصیت ہو سکتی ہے ہے ؟؟؟؟ کون ہے جو اس عظیم انسان کی تعریف کا حق ادا کرسکتا ہے ؟؟؟؟؟؟کوئی نہیں ۔۔۔۔ خود کو بے وجہ کے مخمصوں سے نکالیے اور سوچیے .......

شہر شہر کی خبریں

این اے 133 لاہور میں ووٹ کی مبینہ خریداری سازش ہے،رحمت خان وردگ

کراچی ( ویب ڈیسک )تحریک استقلال کےمرکزی صدررحمت خان وردگ نے این اے 133 لاہور میں مبینہ ووٹ خریداری کی ویڈیو کوحکمراں جماعت کی سازش قرار دیتے ہوئے

... مزید پڑھیے

مظفر گڑھ : ٹریفک حادثہ میں 4افراد جاں بحق ، 3زخمی ہوگئے

مظفر گڑھ ( ویب ڈیسک )مراد آباد کے قریب ٹریفک حادثہ، 4افراد جاں بحق ، 3زخمی ہوگئے ۔

... مزید پڑھیے

صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کا” آغوش ہوم “ کادورہ ،یتیم بچوں میں گھل مل گئے

  کراچی( نمائندہ رنگ نو) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبد الشکور کا گلشن معمار میں الخدمت کے نو تعمیرشدہ” آغوش ہوم “کا دورہ

... مزید پڑھیے

تعلیم

وفاق نے رواں سال تعلیمی اداروں میں مکمل نصاب بحال کرنے کااعلان کردیا (تعلیم)

اسلام آباد (تعلیم ڈیسک)حکومت نے رواں سال تعلیمی اداروں میں مکمل سلیبس بحال کرنے کااعلان کردیا

...

... مزید پڑھیے

جامعہ کراچی : تعلیمی سیشن 2022 کے داخلوں کی کی منظوری دے دی گئی (تعلیم)


کراچی (تعلیم ڈیسک):جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرخالد محمودعراقی کی زیر صدارت جمعرات کے روز کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی کی سماعت گاہ میں

... مزید پڑھیے

گورنمنٹ نیوعلی گڑھ پوسٹ گریجویٹ کالج ٹنڈوآدم میں یومِ اقبال کی تقریب (تعلیم)

ٹنڈوآدم ( نمائندہ رنگ نو ڈاٹ کام ) گورنمنٹ نیو علی گڑھ پوسٹ گریجویٹ کالج ٹنڈوآدم میں یومِ اقبال کی پر وقار تقریب منعقد کی گئی

...

... مزید پڑھیے

کھیل

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26نومبر سے شروع ہو گا

چٹاگانگ (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 نومبر سے ظہور احمد

... مزید پڑھیے

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ،قومی ہاکی ٹیم 20نومبر کو بھارت روانہ ہو گی

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)بھارت میں منعقدہ جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے قومی ٹیم کو حکومت کی جانب سے گرین سگنل مل گیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری

... مزید پڑھیے

پئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کیلئے فخر اور اعزاز کی بات ہے : رمیز راجہ

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو ملنے پر سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے

... مزید پڑھیے

تجارت

لاہور: درجہ دوم کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

لاہور (ویب ڈیسک ) صوبائی دارالحکومت لاہور کے گھی مافیا نے درجہ دوئم کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 5 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا ۔

... مزید پڑھیے

پاکستان کو1 ارب 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا قرضہ جاری کیاجائے گا: آئی ایم ایف

اسلام آباد(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی) عالمی مالیاتی ادارے اور پاکستان کے درمیان سٹاف لیول پر قرض کا معاہدہ طے پاگیا ۔عالمی مالیاتی فنڈ

... مزید پڑھیے

ملک میں مہنگائی کی شرح 18 اعشاریہ 34 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )ملک میں مسلسل مہنگائی میں اضافے کا رجحان برقرارہے رواں ہفتےمہنگائی میں 1.07 فیصد مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ ملک

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

افغانستان کی امداد کیلئے 600 ملین ڈالر کا ہدف مکمل ہوگیا، اقوام متحدہ

جنیوا (ویب ڈیسک )اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کی امداد کیلئے اس کی حالیہ اپیل کا 600 ملین ڈالر کا ہدف مکمل ہوگیا ہے۔میڈیا رپورٹ

... مزید پڑھیے

مذہبی آزادی پر تشویش‘ کی امریکی فہرست میں پاکستان بھی شامل

واشنگٹن (ویب ڈیسک )امریکی وزارتِ خارجہ نے پاکستان کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا ہے جہاں مذہبی آزادی کے حوالے سے خصوصی 

... مزید پڑھیے

رواں سال کا آخری چاند گرہن 19نومبر اور آخری سورج گرہن 4دسمبرکو ہوگا

کوئٹہ (ویب ڈیسک )ماہر فلکیات ڈاکٹر ریاض نے کہا ہے کہ رواں سال کا آخری چاند گرہن 19نومبر بروز جمعہ اور آخری سورج گرہن 4دسمبر بروز ہفتہ ہوگا ۔پاکستان میں یہ دونوں

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

زندگی گزارنے کا کوئی مقصد ہونا چاہیے: اداکارہ ثنا

لاہور (شوبز ڈیسک)معروف اکارہ ثنا نے کہا ہے کہ زندگی گزارنے کا کوئی مقصد ہونا چاہیے اور جو لوگ زندگی کو کسی مقصد کے

... مزید پڑھیے

میری ویڈیوز پر محبت ،تنقید اور شہرت بھی ملی: حریم شاہ

لاہور (شوبزڈیسک)ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ میرا کوئی پیشہ نہیں ہے، کیونکہ جو میں کرنا چاہتی تھی وہ آج تک

... مزید پڑھیے

پاکستان میں مستقل مزاجی سے فلمیں بنانے کی ضرورت ہے:حریم فاروق

کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ و ماڈل حریم فاروق نےکہا ہے کہ پاکستان میں مستقل مزاجی سے فلمیں بنانےکی ضرورت ہے، ہمارا سینما کلچر واپس

... مزید پڑھیے

دسترخوان

ڈبہ پیک کھانے

 

عظمیٰ ابونصرصدیقی

حالیہ تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ پہلےسے تیارشدہ کھانےنہ صرف موٹاپے کا باعث بنتے ہیں بلکہ یہ صحت کےلیے بھی نقصان

... مزید پڑھیے

اسپائسی فش اسٹکس

قرة العین
اجزا
مچھلی کے فلے۔۔ 500 گرام

... مزید پڑھیے

بلاگ

نسلہ ٹاور گراؤ (بلاک)

  محمد عابد قیوم خان

            نسلہ ٹاور شہر کراچی کی سب سے بڑی اور اہم گزر گاہ یعنی مین شاہراہ فیصل پر واقع ہے جو کہ غیر قانونی تعمیرات میں سے ایک ہے۔

... مزید پڑھیے

حکومت کو ایک اور بحران کا سامنا (بلاک)

افتخار الحسن

ویسے تو گزشتہ چند سالوں سے ملک میں ہر وقت کسی نہ کسی چیز کا بحران رہتا ہے اور اب تو عوام بھی بحرانوں سے تنگ آ چکے کبھی

... مزید پڑھیے

جرائم کےخاتمےکیلئےاسلامی سزائیں ناگزیر (کرن وسیم )

کرن وسیم

بحیثیت مسلمان یہ ہم سب کیلیےلمحہ فکریہ ہے کہ ہمارے ملک میں اسلامی شرعی سزاؤں تک بات کیوں نہیں پہنچنے دی جاتی؟؟ بےتکےاورخودساختہ

... مزید پڑھیے