وسیلہ کی نہیں اب تیری ضرورت ہے یارب

صباحت شمیم

تپتی دوپہر کےاس پہرجہاں سورج سوانیزےپراپنے پورےآب وتاب کےساتھ چمک رہا تھا، فضائی آلودگی، گرم ہوا

کے تھپیڑے مل کرمانو منہ کوجھلسارہےتھےاور پاؤں بنا چپلوں کےمستقل پانی میں رہ کرزمین کی کھردراہٹ سے اب پھٹنے لگےتھے،گھر کے ملبےگاہےبگاہے پیروں کےنیچےآتےجس سےچلنا اوربھی دشوار ہوگیا تھا ، آدھے تر اورآدھے خشکی پر ہونےکےباوجود بھی حلق میں پانی کی طلب اب کانٹے کی طرح چبھ رہی تھی، ایک طرف فصلوں کے ڈوب جانے کا غم اور دوسری طرف ننھے بیٹےکا،جو سیلابی ریلے میں کہی کھو گیا تھا جس کی لاش کی تلاش میں سیلاب کے پانی میں اپنی دو بیٹیوں اوربیوی کے ہمراہ گھوم رہا تھا ،وقفے وقفے سے میڈیا والے آتے مختلف زاویے سے تصویریں بناتے ویڈیو کوریج کرتے اور چلے جاتے ۔ مختلف سیاستدان کیمرہ مین کے ساتھ آتے اپنی اپنی پارٹیوں کے نام کی خاطر لوگوں میں کچھ امداد تقسیم کرتے ،جسے میڈیا اپنی پہلی ترجیح سمجھ کر شوٹ کرتا اور پھر وہ بھی چلے جاتے ، لیکن میراغم کس نے جانا تھا ؟؟؟؟؟؟؟؟

دن بھرکی کھوج کے بعد سورج ڈھلنےکوہوتا، روشنی مدھم ہو چکی تھی ،ہم سب اب بھی کھلےآسمان تلے یوں ہی آدھے پانی میں ڈوبے تھے، ننھے بیٹے کی لاش آج بھی نہ ملنے پر بیوی ہلکان ہو چکی تھی اور بھوک کے مارے پیٹ سےآوازیں آرہی تھیں، جسم میں اب زندگی کے لیےمزید جدوجہد کرنے کی سکت باقی نہ تھی ،تب ہی درخت کنارے کسی بچےکی لاش کے ملنے کا شوربرپا ہوا ،لاغر جسم کے ساتھ میں بھی دیکھنے جا پہنچا اسی آس پر کہ میرا بچہ ہوگا۔

پاس پہنچا تو دیکھا درخت کے نیچے دو گزخشک زمین کے ٹکڑے پر آدھے زمین میں دھنسے کسی بچے کے پاؤں نظر آرہے تھے، ہاتھ بڑھا کر کھینچا تو اپنے اکلوتے بیٹے کا چہرا دیکھ کر دل کو ڈھارس ہوا کے اس نیم نڈھال جسم کے ساتھ اب مزید پانی میں کھوج نہیں کرنی ہوگی۔ماں نے جب اپنے اکلوتے بیٹے کی لاش کو دیکھا تو مٹی میں لپٹے اُس کے چہرے کو کبھی صاف کرتی ،چومتی اور کبھی سینے سے لگاتی ،

اب سورج ڈھل چکا تھا رات ہونے کو تھی، یوں ہی چلتے چلتے خشک زمین کے ایک حصے پر اپنی بیوی بچیوں اور اکلوتے بیٹے کی لاش کو لےکر بیٹھے اپنے اُس خوبصورت گھر کےملبے کو پانی میں گِرے دیکھ رہا تھا،وہی گھر،جسے میں نے خون پسینے سے نہا کر محنت کرکے تیار کیا تھا، وہی گھر ، جس کے آنگن میں میری بیٹیاں اور بیوی سرچھپائے عزت کے ساتھ رہتی تھی۔ گھر میں ننھے بیٹے کی ہنسی اور اُس کی شرارتوں سے تنگ بیوی کی آوازیں گونجتی رہتی تھی۔ وہ گھر جو میری زندگی بھر کی جمع پونجی تھا ۔میری فصلیں ، میرے کھیت اب کچھ بھی میرے ہاتھ میں نہ تھا۔ میں خالی ہاتھ کھلے آسمان تلے بیوی بچوں سمیت بیٹھا تھا۔ اسی آس میں کے کب یہ آلودہ پانی سوکھے گا، کب نئے سِرے سے زندگی کی شروعات ہوگئی۔

انہی سوچوں میں ڈوبے کب نیند کا غلبہ طاری ہواکوئی خبر نہیں،جب آنکھ کُھلی تو اردگرد لوگوں کی آوازیں گونج رہی تھیں، کوئی رئیس تاجراپنی سیاہ لینڈ کروزرمیں امدادی سامان لوگوں میں تقسیم کررہا تھا،دونوں بچیاں اوربیوی بھوک سے بےحال، آنکھوں میں آس لیےمیری جانب دیکھ رہی تھی ،مجبور دل کے ساتھ میں بھی ان لوگوں کے ہجوم میں کچھ امدادی سامان اور کھانے پینے کی اشیاء لینے چلے گیا۔

دھچکا لگا ! جب دیکھااُس کے ایک آدمی نےہاتھ میں مہنگا موبائل تھاماہوا تھا اورہر ایک کی امداد لیتے ہوئے تصویریں اتاررہا تھا ، یہ تو امداد نہیں سراسرٓدکھاوا تھا ، زمینی خدا اپنے سے نیچے طبقے کے لوگوں پر،اپنی طاقت کی زور آزمائی کرتےتاکہ معاشرے میں اُن کا وقار بڑھ سکے،لیکن بھوک کے آگے مجبور ہوئے کوئی دوسرا راستہ نہ تھا ۔کچھ دیر کے بعد میری باری آئی ہاتھ بڑھایا امدادی سامان لیتے ہی جب میری تصویر اُتاری گئی تو اُس وقت میری عزتِ نفس کی دھجیاں بکھر گئیں ۔دل کیا پُھوٹ پُھوٹ کر رو دوں ،اسی وقت زمین پھٹےاور میں دفن ہوجاؤں۔ میں یہ نہیں تھا جہاں زندگی مجھے لےآئی تھی مگر میرے اختیار میں کچھ نہ تھا۔  لوٹتے وقت ٹوٹے دل سے یہ آہ نکلی، خدا کبھی کسی کو زندگی کے اس دوراہے پر نہ لائے جہاں جینا مرنا، کچھ بھی اپنے اختیار میں نہ ہو۔ رزق پہنچانے کا وعدہ تو ، تو نے کیا تھا یارب لیکن جس کو وسیلہ بنایا اس نےذلیل و خوار کر دیا ۔

اب کی بار خدا جب رزق ہم تک پہنچانا تو، توخود آنا۔ واپس لوٹا ،کھانے پینےکی ساری اَشیاء بیوی بچیوں کو دےدیں،جس سے اُن کا پیٹ تو بھر گیا،مگر اُن میں سے کوئی ایک چیز بھی میرے حلق سےنہ اُتری جو میں عزتِ نفس بیچ کر لایا تھا ۔

روزِ قیامت خدا سے کہوں گا رحم کر مالک

میں تیرے بانٹنے والوں کو چھیل آیا ہوں

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے