
صباحت شمیم
اسلامی تاریخ کے اوراق کواگرپلٹا جائےتو ایک قوم ایسی بھی گزری ہے جودنیا کےبدترین گناہ میں مبتلا تھی ۔بلاشبہ اس بات میں کوئی شک نہیں کےہم
جنس پرستی شرعی اعتبارسےاسلام کےسخت ناپسندیدہ عملوں میں سےایک عمل ہے۔قومِ لوط ایسی قوم گزری ہے،جس پراللّٰہ نے اپنےغضب سے ایسا عذاب نازل فرمایا ہےکہ وہ بستی رہتی دنیا تک کےلیے عبرت کا نشان بن کر رہ گئی ہے۔
سیدنا ابراہیم علیہ السلام نےاپنےبھتیجےسیدنالوط علیہ السلام کوملکِ "شام " کےصوبے"حمص"کےشہر"سدوم" کی طرف امت کو برائیوں سےروکنے کے لیے بھیجا ۔تاریخ گواہ ہےوہاں کےلوگ ایسی بےحیائی کا کام کرتےتھےکےقرآن کےمطابق آج سےپہلےکسی انسان نے نہیں کیا تھا۔
لوط علیہ السلام کی امت جن بستیوں میں تھی وہ انتہائی سرسبزہری بھری،مال ودولت سےبھرپور تھی ہرشےکی فراوانی تھی اورآج وہ بستی بہرمردار میں دفن ہے جس کا پانی اس گھناؤنےفعل کی وجہ سے آج بھی کڑوا ہےاوراس بستی کے آثار غوطہ خور دریافت بھی ہو چکے ہیں ۔
روایت ہےکےجب حضرت محمدصلی اللّٰہ علیہ وسلم تجارت کےمقصد سے"سدوم " کی بستیوں سےگزرتےتواپنےموئےمبارک کوڈھانپ لیتے۔لوط علیہ السلام کی امت جب اپنی بدفعلی اورسرکشی کی وجہ سےکسی قسم کی ہدایت کی طلب گارنہیں رہی تو اللّٰہ نے اپنا عذاب اُن پر نازل کیا ۔
جب حضرت جبرائیل علیہ السلام کچھ فرشتوں کےہمراہ حضرت لوط علیہ السلام کی طرف آئےتووہ فرشتےانتہائی حسین اورخوبصورت لڑکوں کی شکل میں تھے۔قومِ لوط نے جب یہ نظارہ دیکھا تو بدفعلی کی غرض سےحضرت لوط علیہ السلام کہ گھر کی دیواروں پرچڑھنے لگے۔ حضرت لوط علیہ السلام نے ہدایت کا ہر طریقہ آزمایا لیکن جب ان کی قوم باز نہ آئی تو حضرت جبرائیل علیہ السلام نے فرمایا :
کہ گھبرائیں نہیں وہ ان پراللہ کا بدترین عذاب لے کےآئیں ہیں۔ حضرت لوط علیہ السلام اپنی امت کے نیک لوگوں کولےکراس بستی سے نکل جائیں اورہدایت کی کہ بستی چھوڑتے وقت وہ پیچھے مڑکر نہ دیکھیں ،چنانچہ ایسا ہی ہوا لیکن حضرت لوط علیہ السلام کی بیوی کےجس نے دورانِ عذاب بستی چھوڑتے ہوئے مڑ کر دیکھا اور وہی رک گئی ۔ بےساختہ منہ سے نکلا، ہائے میری امت !تو ایک پتھرحضرت لوط علیہ السلام کی بیوی کےسر پر آگرااور وہیں ڈھیرہو گئی ۔حضرت لوط علیہ السلام کی بیوی اپنی امت کےگھناؤنے گناہ میں اُن کا ساتھ دیتی تھی۔
اسمبلی کے اس ٹرانسجینڈر ایکٹ کی سخت مذمت کرنا ہرمسلمان پر فرض ہے، کہ یہ گناہ اللّٰہ کے ناپسندیدہ عملوں میں سے ایک ہے اور اس کا سوال روزِ آخر ہر اُس مسلمان سے کیا جائے گا جو اس بدفعلی کے کام کی منظوری میں شامل رہے ہیں ۔


































