پانچویں جماعت کی استانی صاحبہ

 صباحت شمیم 

یہ کہانی اُن وقتوں کی ہے جب میں پانچویں جماعت میں پڑھتی تھی ۔ہائی اسکول ہمارے گھر سےکچھ ہی فاصلے پرتھا۔ آس پڑوس کے تمام بچے

اُسی ہائی اسکول میں زیرِتعلیم تھے ۔ پانچویں جماعت کے سالانہ امتحانات ابھی شروع ہونے ہی والےتھے کہ ہمیں خبر ملی ہماری پرانی کلاس ٹیچر کی شادی ہونے والی ہے،جس وجہ سے وہ اب مزید اسکول میں نہیں پڑھائیں گی اوراُن کے جانے سے پہلے ہی اُن کی جگہ اسکول والوں نے ایک نئی ٹیچر کا بندوست کرلیا ہے ۔

پہلے پہل تو یہ سن کر دل بڑااُداس ہوا کہ پرانی استانی صاحبہ کو اب الوداع کرنا پڑے گا لیکن پھر خوشی بھی ہوئی کے چلو جان چھوٹی روزروز کے ٹیسٹ سے کم ازکم نئی استانی صاحبہ روزٹیسٹ تو نہیں لیں گی ۔ اللّٰہ اللّٰہ کر کے پرانی استانی صاحبہ کا اسکول میں آخری دن قریب آیا توماحول یوں تھا  گویا سارے اسکول میں کوئی تہوارمنایا جا رہا ہو۔ کوئی استانی صاحبہ کے لیےتحفےلارہا تو کوئی  الوداعی کارڈ بنا رہا ۔ کوئی پھول دے رہا تو کوئی کھانے کے لیے چاکلیٹ لے آیا ۔

میں بھی دل ہی دل میں خوشی دباتے ہوئے افسردہ چہرےکےساتھ ایک چاکلیٹ کاپیکٹ استانی صاحبہ کو تھمایا،انتہائی افسردگی کے ساتھ گلے ملی اور الوداع  کر کے خوشی خوشی اپنی کلاس میں آکربیٹھ گئی۔ اب اگلے دن کا انتظارتھا کہ  کب نئی مس آئیں اور ہم سب روز روزکے اس ٹیسٹ سے بچ سکیں۔اگلے دن وقت سے پہلے کلاس روم میں جاکر بیٹھ گئی ۔ اسمبلی ختم ہوتے ہی نئی استانی کا بے صبری سے انتظار کرنے لگی ۔ گھنٹی بجی اور نئی استانی صاحبہ جماعت کےاندر آئیں ۔پہلےتواستانی صاحبہ کو دیکھ کر سب ہی دنگ رہ گئے وہ پرانی مس کی طرح نہ ہی دبلی پتلی تھی اور نہ ہی پرانی مس کی ہم عمر لگتی تھی ۔

منہ پربڑاسا عینک ،سانولارنگ ہونٹ پر تیزلپسٹک اوربھاری جسامت جیسے کوئی ادھیڑ عمر کی عورت ہوں اوریہ سب تو پھربھی قابلِ قبول تھا لیکن مزاج اتنا گرم کے اُن کی غیر موجودگی میں بھی کلاس سےاگر شور کی آواز آگئی تو ہم سب کی خیر نہیں ۔

اُن سے آشنا ہوکرخود کو بہت کوسا کہ اس سے اچھی تو ہماری پرانی استانی صاحبہ ہی تھیں۔  روز ٹیسٹ  لیتی تھی لیکن کم نمبر آنے پر کبھی مارتی تو نہیں تھیں ۔ اب تو روزٹیسٹ بھی دینا ہوتا ہے اور یہ ڈر بھی لاحق رہتا کے کہی نمبرکم نہ آجائیں ۔

اسکول کے لنچ بریک میں وہ کبھی کبھی اپنےگھر بھی چلی جایا کرتی تھیں اوربریک ختم ہوتےہی وہ دوبارہ اسکول میں موجود نظر آتیں۔ایک دن جاننا چاہا کے وہ گھر کیوں چلی جاتی ہیں اور ہمت کر کےمس کا موڈ اچھا دیکھتے ہوئےپوچھ ہی لیا، لیکن بُرا ہو اُن دوستوں کا جن کے اُکسانے پر  میں یہ سوال کربیٹھی تھی ،بجائے بتانے کے انہوں نے تو الٹا مجھ سے ہی آج کے ہونے والے ٹیسٹ کا سوال کرڈالا اورجواب نہ دینے کی صورت میں دونوں ہاتھوں پرچار اسٹک میرامقدر بنی ۔

اب کان پکڑلیے کہ آج کے بعد کبھی کوئی غیر ضروری سوال استانی صاحبہ سےنہیں پوچھوں گی ۔گھر پرکثرت سے پڑھتی صرف اس ڈرسے کہ مار نہ پڑے مس سے اور روز ٹیسٹ یاد کرکے اسکول آنے لگی ۔

اماں نے جب دیکھا کے پڑھائی اچھی چل رہی ہےتو ٹیوشن پڑھانے کےغرض سے استانی صاحبہ کا گھرتلاش کرنے لگیں ۔اب تو جو آیاتیں یاد تھیں سب پڑھ کرروز دعائیں کرتی کہ کسی طرح مس کا گھر اماں کومعلوم نہ ہو،لیکن ایسے کیسے ممکن تھا کہ اماں کسی چیز کی کھوج میں ہوں اوراُس تک نہ پہنچ پائیں آخرکار اماں کو مس کے گھر کا پتا مل ہی گیا۔ خوب منت سماجت کی لیکن اماں نہ مانیں اور شام کو زبردستی مس کے گھر ٹوشن کی بات کرنے اپنے ہمراہ مجھے بھی لےگئیں ۔

گھر جا کر معلوم ہوا کےمس کا گھر تو نالے والی گلی کے پیچھےکچےمکانوں میں سے تھا۔گھر کی حالت انتہائی خستہ تھی چارپائی پرایک آدمی لیٹا تھا اور فرش پر ایک بچہ کچھ ٹوٹےکھلونوں سےکھیل رہا تھا ۔

اماں کے دریافت کرنے پرمس رو پڑیں اوربتایا کے یہ سب حال ہی میں چندسال پہلے اُن کے ساتھ ہوا ہے جب ان کے شوہر کو فالج کا اٹیک ہوا تھا ورنہ اس سے پہلے اُن کے مالی حالات بہت اچھے ہوا کرتےتھے ۔ ذاتی گھر تھا اور ہر طرح کی آسائش موجود تھی لیکن شوہر کو فالج لگنےکے بعد اُن کی نوکری تو گئی ہی گئی ساتھ اُن کے علاج کے لیے ذاتی گھر بھی بیچنا پڑا ۔ اور اب کرائے کے اس خستہ گھر میں رہنا پڑ رہا ہے جس کا کرایا بھی بمشکل ادا ہوتا ہے۔ بچہ چھوٹا ہے اور شوہر کی حالت ایسی نہیں کہ کچھ کر سکیں اس لیےوہ گھر کے آگے ہائی اسکول میں ملازمت کررہی ہیں ۔ اسکول میں جب کام کا بوجھ کم ہوتا ہےتو بعض اوقات لنج بریک میں گھرآکر اپنے بجے کو کھانا کھلا دیتی ہوں ۔ ورنہ آس پڑوس میں رہنے والوں سے کہا ہوا ہے کہ میرابچہ اگر بھوک سے روئے تو گھر پریہ چیزیں موجود ہیں کھلا دیا کریں ۔یہ سب سن کر بہت افسوس ہوا اور ساتھ یہ احساس بھی کے ہم کسی بھی انسان کو پہچانے میں بہت جلدبازی کرجاتے ہیں ۔

اگلے دن ان کےپاس باقاعدگی سےٹیوشن جانا شروع کردیا۔ مس بہت محنت اورایمانداری سے پڑھاتی تھیں اوریہی وجہ تھی کے جب کوئی بھی مجھ سے ٹوشن کے متعلق سوال کرتا تو میں انہیں مس کے گھر کا پتا دے دیتی تھی ، کچھ ہی عرصے میں مس کے پاس ٹیوشن کے لیےبہت سے بچے آگئے تھے،تو مس کو نالے کے پیچھے اُس چھوٹے سے خستہ حال کے مکان کو چھوڑناپڑا اور پڑوس ہی کی گلی میں دو کمروں کا بڑا گھرمس نے کرائے پر لے لیا۔ اسکول والوں نے بھی مس کی محنت اور ایمانداری کو دیکھتے ہوئے انہیں اسکول کی انچارج بنا دیااور میں نے بھی پانچویں جماعت کے سالانہ امتحان میں دوم پوزیشن حاصل کرلی تھی ۔

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے