
صباحت شمیم
کل شام مدرسہ سےآتےہوئےسوچا بچاس روپے پاس ہےمیرےتین سموسےلے لیتی ہوں گھرمیں بیٹھ کر بھابھی اور بہن کے
ساتھ مل کر کھاؤں گی مگر سموسے کےریٹ سن کرایک سموسہ اکیلے کھانے کےلیےنہ لےسکی۔ پینتیس روپےکا ایک سموسہ ۔۔۔ سارےراستے بس یہ سوچتی رہی کےگھرکی چاردیواری میں رہ کر بنا کسی محنت مشقت کے کتنی آسانی سےاپنے باپ بھائی یا شوہرسےفرمائش کردیتے ہیں ہم لوگ ،مگرکبھی یہ نہیں پوچھتےکے آپ کے پاس پیسے ہیں ، جب کبھی بھائی سموسےسے بھراپیکٹ گھرلاتا ہے تو دوسموسہ کھاکربھی یہ ہی کہتی تھی کہ اگلی بار تین سموسےکھاؤں گی۔
تین وقت کی روٹی کےساتھ فروٹ بھی کھانا اورکبھی کبھی میٹھےکےلیےفرمائش کرنا جیسےایک رواج بن گیا مگراس کے پیچھے کی محنت کا کبھی نہیں سوچا۔میرے کھانے کےلیے کسی کی نوکری کرنا کسی کی باتیں سننا۔
نہ پسند ہوتےبھی وہ کام کرنا کتنا۔ مشکل ہوتا ہوگا باپ،بھائی یا شوہرجیسی ہستی کے لیے۔ گرمی کی وجہ سے لائٹ جانے پرہم کیچن میں کھانا نہیں بناتے کے گرمی بہت ہےمگر اس سورج کی گرمی کوبرداشت کر کے
جو ہمارے سرپرسائبان بنے۔اس ہستی کا کیا۔۔۔۔ دل نے کہا چھوڑ دوں کھانا کھانا۔چھوڑ دوں پڑھنا لکھنا، چھوڑ دوں اس دنیا کی ہر خواہش کواتنا سب کرنے کے بعد بھی بہن بیٹی کی شادی کی فکر پتا نہیں ہنس کسے لیتے ہو۔۔ آپ لوگ اتنی ذمہ داریوں کے بعد کیسےشام کو گھرآتے وقت ایک سکون لاتے ہو اپنےچہرے پر۔ کون سی مٹی کےبنے ہوتے ہیں یہ باپ اوربھائی یا شوہر گھرآکر بھی اپنی زمہ داری کو پورا کرتے ہو ۔ بھائی مجھے دوست کے گھر جانا ہے چھوڑ آؤ ۔ ابو پیسےچاہییں۔ دوست کی سالگرہ ہےگفٹ دینا ہے۔ قسم خدا کی جتنی محنت کی روٹی یہ گھر کے مرد حضرات کھلاتے ہیں نا ۔ سلام ہے ان کی عظمت کو ۔۔ یہ پوسٹ تحریر ان بہنوں اوردوستوں کے لیے ہیں جو بس یہ کہتی ہیں ہمارے لیے کبھی کچھ نہیں کیا۔ ہم کمپرومائز کرتے ہیں۔ ایک گھر کے کام کرنے میں جہاں کوسناتےہیں ہم لوگ کہ لڑکی کی ذات کتنی محنتی ہےمگر مرد حضرات کو بھول جاتے ہیں ۔ ہم خدارا فرمائش پوری کرنے میں اگرباپ بھائی یا شوہر کو دیر ہوجائے تو شکایت نہیں حوصلہ دیجئے۔۔ کیا پتا ہمارےالفاظ ہی ان کی ہمت ہوں ان کی محنت کا راز ہوں ۔ان کے جینے کا مقصد ہوں ۔۔ سب مرد حضرات جو اپنی فیملیز کے لیے زقِ حلال کماتے ہیں، ان سب کی عظمت کوسلام ۔



































