
صباحت شمیم
کچھ دنوں پہلے کی بات ہے کسی ضروری کام سےگھرسےنکلنا پڑا۔قریب بس اسٹاپ پر پہنچی تو کچھ خواجہ سراؤں کو سڑک کنارے بنی دکانوں
پربھیک مانگتے دیکھا ۔
چلیں اسےاُن کاپیشہ ہی کہہ لیتےہیں کیونکہ ہم انسانوں نے بذاتِ خود اُن کے لیےزندگی گزارنےکےوسائل انتہائی تنگ کردیےہیں اوراس کے برعکس نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ اپنی روزمرہ کی ضروریاتِ کا خرچ اٹھانے کےلیے انہیں بھیک مانگنا ہی مناسب لگتا ہے، لیکن یہاں بات ان کے بھیک مانگنے کی نہیں بلکہ انسانیت کی ہے ۔
جب دکانوں پربیٹھے مرد حضرات اوروہاں کھڑی عورتوں کاسخت کراہیت بھرااندازان کےلیےدیکھاتو میں اُن کےاندر کی اُن خامیوں کو ٹٹولنےلگی جو انہوں نے خود اپنے لیے کبھی چاہا ہی نہیں تھا ۔
یقین کریں مجھے اُن میں ضرورت سے زیادہ سرخی اورپہنے ہوئے عورتوں والے لباس کے سواکچھ نہیں ملا ! اس معاشرے کا 90 فیصد بگاڑ یہ خواجہ سرا نہیں بلکہ ہم سب پیدا کرتے ہیں ۔ بےشک خواجہ سراؤں کا شمارمرد اور عورت میں نہیں ہوتا لیکن ان کا شمارانسانوں میں توہوتا ہے اور اللّٰہ تعالیٰ نے پہلے ہی قرآن مجید کی سورۃ التین کی آیات نمبر 4 میں ہم تک یہ بات پہنچا دی ہے۔
ترجمہ : یقیناً ہم نے انسان کو بہترین صورت میں پیدا کیا ۔
اس ترجمہ کے مطابق بات نہ تو صرف مردکی،کی گئی ہےاور نہ ہی صرف عورت کی بلکہ یہاں بات صرف انسان کی ہےاورانسان اشرف المخلوقات میں شمار ہوتا ہےاورمیرا نہیں خیال کہ ان تمام خواجہ سراؤں کی گنتی اشرف المخلوقات میں نہیں کی جاتی ہوگی توجب اللّٰہ رب العزت نے خود اس بات کا اقرارکیا ہےتو ہم کون ہوتے ہیں اس کا انکارکرنے والےاورصرف خود کو باعزت دکھانے کے لیے خواجہ سراؤں کی بے عزتی اورتذلیل کرنےوالے ۔
کیا زورِمحشر خواجہ سراؤں کاحساب کتاب نہیں لیا جائے گا ؟؟؟؟ یا ان کے سزا اور جزاکا فیصلہ نہیں کیا جائے گا ؟؟؟؟خدائی کو چھوڑ کر اگر ہم صرف انسانیت پرزوردیں تومعاشرے میں سدھار پیدا ہوسکتا ہے۔
خدارا انہیں بھی انسان سمجھیں اورتھوڑی عزت دے دیا کریں۔ ٹرانسجینڈر ایکٹ کی مذمت کرنا ہر مسلمان پرلازم ہے۔ اس لیے نہیں کے خواجہ سراؤں کے سرسے رہنے کی چھت چھین لی جائےیا انہیں گھن اورکراہیت کی نظر سے دیکھا جائے بلکہ اس ایکٹ کے آڑ میں پیدا ہونے والی ہم جنس پرستی کی روک تھام کی غرض سے ۔
مجھے امید ہے کہ میری بات کا آپ سبھی پر مثبت اثرہوگا ۔



































