
صباحت شمیم
یاسر بیٹا جاؤ،بہن کےساتھ اُسےڈاکٹرکودکھا لاؤ صبح سےزکام لیے کمبل میں پڑی ہے۔
یاراماں کیا مصیبت ہے۔ ابھی میں دوستوں کےساتھ جارہا ہوں۔یاسرمنہ بسورتااماں کو تیور دکھانے لگا۔ لےجا میرا بیٹا ابا کو اگرآج پھر کام سےگھر لوٹنےمیں دیری ہوگئی تو کلینک بند ہوجائےگا۔اماں ، یاسرسے دولار کرتےمستقل اُسے قائل کرنے کی کوشش میں لگی ہوئی تھیں ۔
اماں تم لے جاؤ نہ میرادوستوں کےساتھ میچ شروع ہونےوالا ہے۔یاسرنے تنک کرجواب دیا۔
ارے میں تو خود کمرکےدرد میں مبتلا ہوں،گھرکا کام کاج کرنا ہی مشکل ہوگیا ہےتیری بہن زراہاتھ بٹا دیتی تھی تو کام زرا ہلکا ہوجایا کرتا تھاتولےجا اسے۔ دو دن سےبسترپر پڑی ہےمیری کمر جواب دے گئی ہے۔ اب اماں نےاپنا دکھ بتاتے ہوئے ایک بار پھر یاسر سے التجا کی ۔
یاراماں ایک توتمہاراالگ مسئلہ ہےاوروہاں ابا پتا نہیں کیاکرتے ہیں۔۔۔ ایساکہ سارا دن گزرجاتا ہےاور پھررات بھی آدھی گزارکرآتے ہیں۔میرے دوست بشیر،علی اوراسد سب کے ابو شام 5 بجے گھر ہوتےہیں ۔
ایسے ابا کےہونے نہ ہونےکاکیا فائدہ جونہ تو مشکل وقت میں ہمارےساتھ ہوتےہیں اورنہ ہی اُن کےپاس ہمارے لئے کوئی وقت ہوتا ہے۔ یاسر منہ بناتا چپل اُتار کر کمرےکی طرف جانے لگا۔
ارے بیڑا غرق ہو تیرا۔۔۔نامراد کہی کا۔ باپ کےبارے میں ایساکہتے ہوئےتیرا دل نہیں کانپا ۔اماں تیزآوازمیں یاسر کو بددعائیں دینے لگیں مگر یاسر اماں کی بات کو نظر انداز کرتےہوئے بہن کے کمرے میں آیا اوراُسے ساتھ ہی گلی میں موجود کلینک چلنے کا کہا۔
سرپرچادر اوڑھی بہن کوجب یاسر اپنےہمراہ لیےکلینک کی جانب جانےلگا توراستےمیں ایک عورت کوسڑک کنارے بھیک مانگتے دیکھا جس کی ایک گود میں بہت چھوٹا بچہ موجود تھا اوراپنی دوسری طرف اُس نے تقریباً 8 برس کے بچے کا ہاتھ پکڑ رکھا تھااور آنے جانے والے تمام لوگوں سے یہ کہہ کرکچھ پیسے مانگ رہی تھی کہ بچوں کا باپ فوت ہوگیا ہے ۔دن بھر گھروں میں کام کرکے بھی اتنے پیسے نہیں جوڑ پاتی کہ گھر کا کرایہ اور بچوں کو تین وقت کی روٹی دے سکے ۔۔۔
یاسریو ہی اُس عورت کو دیکھتے ہوئےکلینک کی طرف بڑھ رہاتھا ،جُوں جُوں وہ آگے جارہا تھا سڑک کنارے کھڑی وہ عورت اُس کی نظروں سےدھندلاتی جارہی تھی ۔ناجانے کیوں اُسےاپنے کہے وہ الفاظ باربار یاد آرہے تھے ۔
" ایسےابا کے ہونےنہ ہونےکا کیا فائدہ ؟ "اگرماں مکان کو گھربناتی ہے،تو باپ اُس گھر کے لیےایک مضبوط چھت کی مانند ہوتا ہے جواپنے بیوی بچوں کو تین وقت کی روٹی دینے کےلئےسارا دن دوسروں کی مزدوری کرتا ہے،گالیاں برداشت کرتا ہےاور پھر بھی گھرآکر اپنی تذلیل اورظلم کا کوئی قصہ کسی کو نہیں سناتا بلکہ مسکرا کر سلام کرتا ہے ۔
کبھی باپ کی قربانیاں دیکھی ہیں ؟؟؟؟ کبھی دیکھا ہےکہ وہ کیسے ایک دن کی تھکن کے باوجود بھی صرف تمہارے لیےاگلے دن بھی محنت کرنے جاتا ہے۔ کبھی اپنےباپ کےچہرے کوغور سے دیکھنا ان کے چہرے پہ موجود تھکن کے اثرات اس بات کا واضع ثبوت ہوتے ہیں کہ وہ کتنا ٹوٹ جاتے ہیں ۔ تمہارا مستقبل بنانے میں اور ہمیں لگتا ہےکہ ہمارے باپ نے ہمارے لیےکچھ کیا ہی نہیں ؟؟ اُن کی محنت اور قربانیوں کی قدر کرو ۔۔ کل کو ہم پر بھی یہ وقت آئے گا ۔۔۔۔



































