
صباحت شمیم
نہیں ہےنہ امید اقبال اپنی کشتِ ویراں سے
زرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی
تاریخ کےآئینے میں چھانکنےسے ہمیں یہ معلوم ہوتا ہےکہ اس دنیا کا ایک اصول ہے کہ جب تک آپ کوئی قربانی نہیں دیتےآپ کو
عظیم منزل نہیں ملتی ۔ ہر دورمیں مختلف قوموں نےاپنےعظیم مقصد کوحاصل کرنے کےلیے اپنی جان و مال کی قربانی دی ہےاوران کا مقصد صرف اپنی منزلِ مقصود تک پہنچنا تھا۔
لفظ قربانی،کہنےکو توبہت آسان ہےمگرقربانی دینا مشکل ترین عمل ہے۔اپنی جان ومال کی پروا کیےبغیر کسی مقصد کو حاصل کرنےکی کوشش میں مسلسل جدوجہد میں لگے رہنا بہت کٹھن مرحلہ ہے اور ہم مسلمانوں کا ایمان یہ ہے کہ جس طرح اگر حضرت ابراہیم علیہ نے اپنے پیارے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ کی قربانی نہ دیتے تو دینِ ابراہیمی قیامت تک اس دنیا میں نہ پھیلتا، جس طرح حضرت عیسیٰ مصلوب نہ ہوتے تو امن واصول کا جذبہ اپنے اوائل میں ہی دم توڑ دیتا۔
جس طرح امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے آل احوال کےساتھ کربلا کے مقام پر اتنی عظیم قربانی نہ دیتے تو نبی پاک صلی اللّٰہ علیہ وآلٰہ وسلم کا دینِ محمدی قیامت تک پروان نہ چڑھتا بلکل اسی طرح اگر لاکھوں مسلمان مرد و عورت 1947 میں اپنی جان و مال کی پرواہ کیے بغیر قربانی نہ دیتے تو شاید اس مادرِملت کا وجود بھی ایک خواب ہی رہ جاتا ۔
قائدِاعظم محمد علی جناح کے بےخوف ، بےباک اوردانش مندانہ قیادت میں برِصغیرپاک وہند کےتمام مسلمان ایک جھنڈے تلے جمع ہوگئےاور قائدِاعظم کے حکم کی تکمیل کرتے ہوئے اقبال کے خواب کو حقیقت بنانے کی کوشش میں لگ گئے۔ یہ ہوتا ہےاعتبار اوراگر بات کی جائے مسلمانوں کی ہمت اور حوصلے کی تواس کی کوئی مثال نہیں ۔ اس کے لیے بارڈر پرکھڑے ہمارے نوجوانوں کی نعرےِ تکبیرکی صدا ہی کافی ہوتی ہےمگر یہ سب تب تک ہی ممکن ہے جب تک کے ہمیں ایک دوسرے پر اعتبار ہے ۔
بارڈر پرکھڑے ہمارے کسی جوان کو جب گولی لگتی ہےتو یہ اس کااپنے ساتھ نوجوان پراعتبارہوتا ہے کہ اس کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ اس کے نہ ہونے پربھی ہمارے باقی نوجوان دشمنوں کو ڈھیرکر کے ایک بار پھر قوم کے لیے فخر کا باعث ہوں گےاور تبھی وہ اپنی تکلیف کو چھوڑکر انہیں جنگ کےمیدان میں ڈٹے رہنے کی صلاح کرتے ہیں ، بالکل اسی طرح برصغیر پاک و ہند کے تمام مسلمان کا اعتبار قائد اعظم محمد علی جناح پرتھا اسی لئے اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر کروڑوں مسلمان اس خواب کو حقیقت کا رنگ دینے کے لیے آگے بڑھے۔ ان تمام باتوں کو کرنےکا مقصد اُن نوجوانوں نسلوں کو یہ بات بتانی ہے جو اپنی زندگی آن لائن گیمز میں اور مختلف سوشل میڈیا ایپ کےذریعے برباد کر رہے ہیں ۔
تم ہوایک زندہ جاوید روایت کےچراغ ہو،اٹھواوردکھا دو دنیا کو کہ تمہارے بزرگوں کا خون رائیگاں نہیں گیا ۔ یہ تمہارے پیروں پر کسی قسم کی ماڈرن بیڑیاں نہیں پڑیں جو اس ملک و قوم کا نام روشن کرنے کی راہ میں رکاوٹ کا سبب ہوں ۔
اے نوجوان نسل اپنےعزم کو اتنا بلندرکھ کہ ایک بارپھرسے تمہاری قوم،تمہاری ہمت و شجاعت پرباعث فخر ہو۔ تم ہی ہوجن میں سے ڈاکٹرعبدالقدیر خان جیسے نایاب لوگ پیدا ہوتے ہیں اور اپنی قوم کا سر فخرسے بلند کرتے ہیں ۔اٹھو اور اپنی ملک و قوم کی خدمت میں ہمارا ساتھ دو کیونکہ:
تم ہو ایک زندہ جاویدِ روایت کا چراغ
تم کوئی شام کا سورج ہو جو ڈھل جاؤ گے؟؟



































