
صباحت شمیم
السلام علیکم
امید ہے آپ سب خیر وعافیت کے ساتھ ہوں گے اور نئے سال کی شروعات اپنے پیاروں اورعزیزوں کے ساتھ مل کر زور و شور کے ساتھ کررہےہوں گے لیکن اس خوشی کہ موقع پر قابلِ فکر بات یہ ہے کہ کیا ہم نے کبھی اسلام کے مطابق آنے والے نئے سال کی خوشی اس طرح منائی ہے؟؟؟؟
اس کا جواب ہےنہیں ۔ اب کچھ صاحبِ علم یہ بات کریں گےکہ اسلامی نیا سال تو غم اورسوگ کا ہوتا ہےیعنی محرم الحرام پھرخوشی سے منانا توجائز ہی نہیں اور اس بات میں بلاشبہ کوئی شک بھی نہیں ہے لیکن انگریزوں سے منسلک ماڈرن بیڑیاں ہم مسلمانوں کے پیرمیں اس طرح پڑی ہیں کہ ہمیں یہ تو معلوم ہے کہ محرم غم کا مہینہ ہے لیکن یہ ہمیشہ بھول جاتے ہیں کہ اس کا احترام سڑک جام کرکےنہیں کرنا ۔
میں نےلوگوں کے اندر محرم کے احترام کا تقدس یہ دیکھا ہےکہ گانے بجا کر سڑکوں پررقص کرکےاورسڑک بند کرکے ہرآنے جانے والوں کو دشواری میں مبتلا کرکےکہتے ہیں کہ محرم کا احترام کررہے ہیں لیکن بہرحال یہ باتیں کبھی اورسہی ابھی اصل بات یہ ہے کہ ہم میں سے ایسے بہت سے لوگ ہیں جنہیں اسلامی مہینوں کے نام تک سہی سےیاد نہیں ۔یہ صرف اور صرف ہمارا دین سے غافل رہنے کا نتیجہ ہے ۔
مبارک ہو آپ سب موت سے ایک سال اورقریب ہوگئےہیں۔ دیوارِ حیات کی ایک اوراینٹ کے گر جانے کی " خوشی ان تمام لوگوں کو بہت مبارک ہو جنہیں اللّٰہ نے دین سے غافل رکھا ہے اور جنہوں نے اپنے دین کے ساتھ ثابت قدمی اختیار کی ، اُن کے لیے یہ لمحہ فکریہ ہے تاکہ وہ اللّٰہ سے گزشتہ سال اپنے کئے گئے گناہوں کی معافی طلب کریں اورآگے اپنے اعمال کو مزید بہتر بنانے کی کوشش میں لگ جائیں۔
جزاک اللّٰہ و خیراً
نوٹ: ایڈیٹر کا بلاگرکےخیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )



































