
صباحت شمیم
التحیات کی حقیقت جب مجھےمعلوم ہوئی تو میرا دل اللّٰہ کی محبت میں اس قدر چُور ہوگیا کہ بےساختہ میری آنکھیں جھلک پڑیں۔ وہ کتنا غفور و رحیم ہے کہ
ہم جیسے گناہ گاروں کو پہلے قرآن مجید جیسی مقدس کتاب دی اور پھراپنے محبوب صلی اللّٰہ علیہ و آلہ وسلم سے کی گئی گفتگو کو ہرنماز میں پڑھنا ہمارے لیے لازم کردیا ۔ بھلا کون اپنے محبوب کی گفتگو ساری دنیا میں بتاتا ہے ؟
لیکن یہ میرے رب کی شان ہے جس نے التحیات کے ذریعےبھی ہم لوگوں کو ہدایت دی،جب حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی معراج پر اللّٰہ سبحان و تعالیٰ سے ملاقات ہوئی توحضور صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم بھلا کیسےاللّٰہ کو انہی کی سلامتی دیتےجو کےخود ساری کائنات کو تخلیق کرنے والا ہےتوحضور صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ، وَالصَّلَواتُ التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ ۔
ترجمہ: تمام زبان کی عبادتیں اللّٰہ کے لیےہیں اوربدنی عبادتیں اورمالی عبادتیں بھی۔
جس پر اللّٰہ سبحان و تعالیٰ نے جواب دیا ۔ وَالصَّلَواتُ، وَالطَّيِّباتُ، السَّلاَمُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ
ترجمہ: سلام ہو تم پراے نبی اوراللّٰہ کی رحمت اوراس کی برکتیں۔یہ سن کر حضور صلی اللّٰہ علیہ و آلہ وسلم نےفرمایا۔
السَّلاَمُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ.
ترجمہ: سلامتی ہو ہم پر اور اللّٰہ کے نیک بندوں پر (یہاں ہم سے مراد حضور صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے خود کو بھی شامل کیا ہے )جب فرشتوں نے اللّٰہ سبحان و تعالیٰ اوراُس کے محبوب صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے درمیان اس ابتدائی گفتگو کو سنا تو بے ساختہ کہہ اُٹھے۔
أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُهُ وَرَسولُهُ
ترجمہ:میں گواہی دیتا ہوں کہ اللّٰہ کے سوا کوئی معبود نہیں اورمیں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم اس کےبندے اوررسول ہیں ۔


































