
صباحت شمیم
روایت ہےکہ دنیا کےاختتام سےپہلے امتِ مسلمہ کوسخت آزمائش کا سامنا کرنا پڑے گا جس کے لیےہمارے صحابہ کرام اور نبی ( صلی اللّٰہ علیہ
وسلم ) نے کئی نشانیاں بھی بتائی ہیں ۔
قیامت کی بتائی ہوئی نشانیوں میں سے کئی تو پوری بھی ہوچکی ہیں اور کئی پوری ہوتی نظرآرہی ہیں.دریائے فرات کا پانی خشک ہوچکا ہےاوراُس کی زمین نےسونا اُگلنا شروع کردیا ہے۔امتِ مسلمہ کو دینِ اسلام سے زیادہ اپنی زندگی کے آسائشوں کی فکر لگی ہے۔ دنیا میں زنا کاری،شراب نوشی ،گانا بجاناعام ہوگیا ہے۔عرب کی زمین سبزہ زارہوچکی ہے۔جدید سائنسدانوں کا یہ کہنا ہے کہ زمین کی آخری سطح میں گردش ہلکی ہوچکی ہے اورممکنہ پیشن گوئی ہے کہ یہ رک بھی سکتی یاپھرزمین الٹا گردش کرے گےاوراس کا واضح مطلب یہ ہےکہ سورج مشرق کے بجائے مغرب سے طلوع ہوگا۔ یہ قیامت کی سب سے بڑی نشانیوں میں سے ایک ہے۔ قیامت کی ایک بڑی نشانی دجال کا فتنہ اورامام مہدی علیہ السلام اور حضرت عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام کا دنیا میں آنا ہے۔
فلسطین کے مظلومین امام مہدی کوشدت سے پکاررہیں ہیں تاکہ مسجد الاقصی میں ایک بار پھرفتح کا جھنڈا لہراسکیں اوراس میں کوئی شک بھی نہیں ہے کہ عنقریب دجالی فتنہ بھی ظاہرہوجائےگا اور امام مہدی علیہ السلام کا ظہور بھی اب دورنہیں،بہرحال اصل علم والی ذات توبس اللّٰہ سبحانہ و تعالیٰ کی ہے ۔
ابھی سوچنےوالی بات یہ ہےکہ کیا واقعی ہم بظاہر امتِ مسلمہ اپنےمقصد حیات میں ناکام ہو چکے ہیں ؟؟؟ یا ہمارا ضمیر مر چکا ہے ؟
کیا مسجد الاقصی کی حفاظت صرف فلسطین کے مسلمان پر فرض کی گئی ہے ؟؟؟؟؟ بجلی،پانی، کھانا،ہسپتال کی سہولیات ہرچیز کی فراہمی کو بند کر کے غزہ کے مسلمانو پر اندھا دھند بمباری کی جارہی ہے۔ بنا ایک لمحے رکے ، رات کی تاریکی ہویا صبح کا سویرا ،ایک پل کی مہلت نہیں اورہم مسلمان ممالک بس بیٹھ کر تماشائی بنےہوئے ہیں ۔
کہا گیا ہمارا ضمیر ؟ کہاں گیا ۔ عشقِ رسول ( صلی اللّٰہ علیہ وسلم) جوناموس رسالت پرجان لینےدینے پرآجاتے تھے،آج حضور (صلی اللّٰہ علیہ وسلم) کی تعلیمات بھول بیٹھے؟؟ یا اپنا نرم بستر،مرغن غذا دینِ اسلام کی بقا سے زیادہ اہم ہوگیا ہے؟؟؟؟ کیوں فلسطین کو دینے کے لیے ہمارے پاس سوائے دعا کے کچھ نہیں ؟؟؟ کیا اتحاد کی طاقت پریقین ختم ہوگیا ہے؟؟؟
افسوس ! یہ خسارے میں پڑے ایک دوسرے پر تنقید کےکیچڑ اُچھالتے مسلمان ۔۔۔فلسطین پرحملہ تو بس مسلمانو کی نبض دیکھنے کے لیےکیا گیا ہے، ورنہ کفار کا انجام نہ توکل اچھا ہوسکا تھا اورنہ اب اچھا ہوگا ۔ یہ تو بس نبض دیکھی جارہی ہے۔ آج کےمنہ بولے مسلمانوں کی کہ کہیں ان میں کوئی صلاح الدین ایوبی باقی تو نہیں جو ایک بارپھر قبلہِ اوّل پر امتِ مسلمہ کے لیے فتح کا جھنڈا گاڑ سکے۔۔
مگر افسوس!
أَفَلَمْ يَسِيرُوا۟ فِى ٱلْأَرْضِ فَتَكُونَ لَهُمْ قُلُوبٌۭ يَعْقِلُونَ بِهَآ أَوْ ءَاذَانٌۭ يَسْمَعُونَ بِهَا ۖ فَإِنَّهَا لَا تَعْمَى ٱلْأَبْصَـٰرُ وَلَـٰكِن تَعْمَى ٱلْقُلُوبُ ٱلَّتِى فِى ٱلصُّدُورِ ٤٦
تو کیا یہ لوگ زمین میں نہ چلے کہ ان کے دل ہوں جن سے یہ سمجھیں یا کان ہوں جن سے سنیں پس بیشک آنکھیں اندھی نہیں ہوتیں بلکہ وہ دل اندھے ہوتے ہیں جو سینو ں میں ہیں ۔



































