
کرن وسیم
پس (اے نبیؐ اور نبیؐ کے پیروو)یک سُو ہوکراپنا رخ اس دین کی سمت میں جمادو، قائم ہو جاؤاس فطرت پر جس
پر اللہ تعالیٰ نےانسانوں کو پیدا کیا ہے،اللہ کی بنائی ہوئی ساخت بدلی نہیں جا سکتی، یہی بالکل راست اور درست دین ہے، مگر اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں۔۔
القرآن - سورۃ نمبر تیس الروم ،آیت نمبر تیس
اس آیت میں اللہ رب کائنات نےانسان کووہ حق دینےسے قطعاً انکار کیا ہےجو اس کی ساخت میں تبدیلی کا باعث بنے۔۔ بالخصوص مسلمانوں کوجو نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ وسلم کےپیروکارہونے کےدعویدار ہیں ان کے لیئے ایسی کوئ گنجائش نہیں چھوڑی گئی کہ وہ فطرت کےخلاف کسی کارروائی کے مرتکب ہوں اور دنیا میں تباہی اور آخرت کےخسارے میں مبتلا ہوجائیں ۔
اس عظیم تخلیق کارکوبخوبی علم ہوگا کہ یہ انسانی شاہکار ابلیسی حربوں سےکس حد تک متاثرہوسکتاہے۔جبھی ہر ریشہ دوانی سے آگاہ بھی کیا اورقوانین کا ایک جامع نصاب بھی دیا ۔
اب ماڈرنزم ،ہیومینزم کےنام پرجوکچھ بھی شخصی آزادی کےحصول کےلیے مغربی معاشروں میں رائج کیا جارہا ہے اسکی تباہ کاریوں سےمسلمان معاشرے بھی کسی طورمحفوظ نہیں ۔ قوس قزح کےرنگوں سے مزین ایک تاریک راہوں کا سفر جس کی آخری منزل نسلوں کوکھنڈر بنادے گی ۔
جب ایک مکمل مرد یہ محسوس کرنےلگےکہ وہ عورت بن کرزیادہ خوش رہ سکتا ہے۔یا عورت یہ سمجھنے لگے کہ اسے مرد ہونا چاہیئے تھا ۔ اپنی اس بیمار سوچ کوعملی جامہ پہنانے کیلئے میڈیکل سرجری سے لیکر ہم جنس سے شادی جیسے قبیح فعل کو قانون سازی کےغلاف میں لپیٹ کرمعاشروں پر مسلط کردینا ۔
یہ خواجہ سرا یا تیسری جنس نہیں بلکہ ٹرانس جینڈرز یعنی جینڈر ٹرانسفارم جیسا بھیانک عمل ہے۔ کسی انسان میں قدرتی طور پر ایک کمی کا ہونا الگ بات ہےاورمکمل عورت یا مرد ہونے کے باوجود خود کو جنس مخالف میں ڈھالنے کے عوامل سے گزارنا بالکل الگ مسئلہ ہے ۔
یہ ایک نفسیاتی عارضہ ہےجو ہارمونل ، ایموشنل ڈسٹربینس کا نتیجہ ہوتا ہے۔سائیکو کاؤنسلنگ اورادویات کے ذریعے ان افراد کے علاج کے بجائے اسی پاگل پن کو انکا حق قرار دینا کون سی ترقی اور عقلمندی کہلائی جا سکتی ہے یہ تو وہی اہل عقل بتاسکتے ہیں جو شخصی آزادی کی اس شکل کو انسانی ہم آہنگی کہنے پر بضد ہیں لیکن ان عوارض میں مبتلا افراد میں خود کشی اور جرائم کی شرح دوسرے انسانوں کے مقابل بہت زیادہ ہے جو واضح کرتی ہے کہ اسے نارملائز کرنا کس حد تک تباہ کن ہے ۔
امریکی صدر جوبائیڈن نےجین ساکی کوسبکدوش کرکےپہلی اعلانیہ ہم جنس پرست سیاہ فام خاتون کیرین ژاں پیئر کو 13مئ 2022کوترجمان وہائٹ ہاؤس مقررکیا ہےاور یوں دنیا بھرمیں ایل جی بی ٹی ایشوز پر پارلیمانی کمیٹی کی چیئرپرسن کے ذریعےفضا بنانےکی کوشش کی گئی ہے...
دوماہ قبل امریکی سفارتخانہ اسلام آباد نےبیان جاری کیا کہ پاکستان میں امریکا ہم جنس پرستوں کےتحفظ/حقوق کےلیےکوششیں کرتارہےگا۔ ٹرانس جینڈرقانون قرآن وسنت کی صریحاً خلاف ورزی، خاندانی نظام کےلئے تباہ کن یہ نظام اس وقت کی سرکردہ حکمراں جماعتوں نےمل کر بنایا تھااور اس کے محافظ بھی بنے رہے۔
حال ہی میں سینیٹرمشتاق احمد صاحب نےسینیٹ فلور پرٹرانس جینڈر قانون کےخلاف مؤثرآوازاٹھائی ہے ۔امریکن ایمبیسی اسلام آباد کے حالیہ بیان کے تناظر میں اوردوسال قبل پاکستانی پارلیمنٹ سےمنظورکردہ ٹرانس جینڈر قانون کے خلاف توانا آواز فقط ایک ہی تھی سینیٹرمشتاق احمد خان صاحب ۔۔
یقیناً اگران کےہم خیال ایک دوسینیٹرزمزیدوہاں موجود ہوتےتواس غلاظت کے خلاف عوامی امنگوں کی بھرپور ترجمانی کررہے ہوتےمگر افسوس کہ ایسے ہی لوگوں کےراستےروکے جاتے ہیں کبھی ووٹ کے ذریعے اور کبھی نوٹ کےذریعے ۔
قابل افسوس بات یہ ہےکہ اتنےبڑے سینیٹ فلور پراس کےعلاوہ کوئی آوازنہ اٹھی کیونکہ وہاں تمام سیاسی جماعتیں اس قانون سازی میں بخوشی شامل تھیں۔خدارااااا۔۔اس تباہ کن پیش قدمی سےاپنے ملک وقوم اورآئندہ نسلوں کی حفاظت اور اخلاقی بقا کو یقینی بنائیں ۔اب توکوئی مخلصانہ فیصلہ کریں ۔
دین کے نفاذ کی جدوجہد میں دیانت داروں کا ساتھ دے دیں۔ پیارے نبی ص سے محبت دراصل دین کے نظام سے محبت ہے ۔۔ سمجھیں تو۔
ایڈیٹرکا بلاگ کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں (ادارہ رنگ نو )



































