ہم کہاں کھڑے ہیں؟

 نزہت ریاض

اسد نیچے جاکر پانی کی موٹر چلا کر آؤ پانی نہیں آرہا میں نےاپنے بیٹےکو آواز لگائی۔اسد اپنی کتاب جس سے وہ ہوم ورک

کررہا تھا بند کر کے اٹھا اور گراؤنڈ  فلور والےانکل سےجاکر موٹر چلانے کو کہا جس پرانہوں  نے تڑخ کر اسد کو ڈانٹا کوئی موٹر ووٹر نہیں چلے گی ۔اسد اپنا سا منہ لے کر اوپرواپس أگیا۔ بچہ ڈانٹ کھا کر روہانسا سا ہوکرمجھ سے بولا امی انکل نے مجھے ڈانٹ کر بھگا دیا اورموٹر بھی نہیں چلا اب میں دوبارہ نہیں جاؤنگا؛ اچھا بھئ میں خود جاتی ہوں اللہ  نہ کرے موٹر ہی نہ خراب ہو گئی ہو۔

ہماری رہائش تھرڈ فلور پربنے پینٹ ہاوٴس  پرہے۔ الحمد للہ اپنا پورشن ہے اس مہنگائی کے دور میں اللہ  نے سر پر چھت دی ہوئی ہے۔ اس پر اس مالک کا جتنا شکر ادا کروں وہ کم ہے۔

ناظم أباد میں لائن کا میٹھا پانی استعمال کیےتو زمانہ گزر گیا،مگر شکر ہے بورنگ کا پانی موجود ہے اور ہمارے گراؤنڈ  فلورکی رہائشی  فیملی پانی ٹینک میں بھرنے اور اوپر کی ٹنکی میں پانی چڑھانے کی  ساری ذمہ داری اپنی خوشی سےاٹھائےہوئےہے۔انہوں نے کبھی بھی کسی فلوروالوں کو نہیں کہا کہ آکر خود موٹر چلائیں یا ٹینک بھریں جس پر ہم تینوں فلور والے ان کے احسان مند رہتے ہیں ہم تو بس موٹرکے بل میں اپنا حصہ شئیر کر لیتے ہیں۔

تو پھر آتے ہیں آج کےواقعے پر میں جلدی جلدی گھرکےکام نمٹانا چاہ رہی تھی تاکہ بدھ کی قرأن کلاس میں ٹائم پر پہنچ سکوں ۔ برتن دھونے کھڑی ہوئی تو تو نل سے پانی ایسے غائب ہوا جیسے ووٹ مل جانے کے بعد سیاستدان غائب ہوجاتے ہیں۔ اب میں حیران پریشان میلے برتنوں کو تک رہی تھی۔ اسد میاں توصاف انکار کر کے دوبارہ اپنی کتاب میں سرڈال کر بیٹھ گئےتھے۔ مجبوراً مجھے ہی تین منزل اتر کر نیچے جانا پڑا انکل سامنےہی کھڑے نظرآئے میں نے پوچھا پانی کیوں نہیں چڑھا رہے انکل ؟

انکل نے تڑخ کر جواب دیا اپنے سے نیچے پورشن والوں سےجا کر پوچھیں انہیں ہمدردی کا بخار کیوں چڑھا ہے برابرکی بلڈنگ والوں کو پائپ لگا کر پانی دے رہی ہیں، دو دن سے اسی لیے اب میں پانی نہیں چڑھا رہا ۔ماجرا کچھ یوں تھا کہ برابر والوں کی بورنگ دو دن پہلے خراب ہو گئی تھی جس پر کام چل رہا تھا اور ہماری بلڈنگ والی ایک خاتون نے انہیں اپنی کھڑکی سےپائپ لگا کر دو چار بالٹی پانی دے دیں، جس پر انکل سیخ پا ہوئےبیٹھے تھے،خیر اس وقت تو میں نے ان سے موٹر چلوائی اورواپس اپنے کام نمٹانے میں لگ گئی ،مگراب دماغ میں یہی بات گردش کئے،جا رہی تھی کہ ہمارا معاشرہ پستی کی کس انتہاء پرپہنچ چکا ہے۔ پانی سے پتلی کیا چیز ہوگی۔ کیا ہم اتنے بے حس ہو چکے ہیں کہ کسی کی اتنی معمولی سی مدد بھی کرنےکے روادار نہیں کہ ہم مشکل وقت میں کسی کو تھوڑا سا پانی بھی نہیں دےسکتے ۔

بقرعید قریب ہے قربانی ہمیں کیا سکھاتی ہےیہی نہ کہ حضرت ابراہیم علیہ سلام اپنی سب سے قیمتی چیز یعنی اپنی اولاد اور وہ بھی بیٹا اللہ  کی راہ میں خوشی خوشی قربان کرنے چلے تھے ۔انہوں نے تو ایک بار بھی نہیں سوچا کہ میں کیوں اپنے بیٹے کو قربان کروں۔ ذرا سوچیں اللہ تعالیٰ حضرت اسماعیل علیہ سلام کی جگہ دنبہ نہ لےآتے تو آج ہم سب اپنے بیٹوں کو قربان کر رہے ہوتے کیا ہم میں وہ ظرف ہے کہ ہم اپنی قیمتی چیز کو قربان کر سکیں۔

 ہم تو تھوڑا سا پانی کسی کو دینے کے روادار نہیں ہم کیا اپنی قیمتی چیزقربان کریں گے۔ آج ہم شو آف کرنے کے لیے لاکھوں کا جانور قربانی کے لیے لاتے ہیں اور پھراسےسارے محلے میں گھما گھما کر اس کی قیمت بڑھا چڑھا کر بتاتے ہیں، جبکہ اللہ  تعالیٰ  فرماتے ہیں مجھے تمہارے خون کی اورگوشت کی ضرورت نہیں مجھے تو نیت درکار ہے اور ہم جب قربانی کے جانور کا گوشت تقسیم کرتے ہیں تو دو بوٹی چار ہڈی اور چھیچھڑوں سے بھری تھیلی اپنے غریب پڑوسی کو بھیج کر اس پر احسان عظیم فرماتے ہیں، جب کہ اس کی حیثیت اوراستطاعت قربانی کرنے کی بھی نہیں ہے تو کیا ہمارا فرض نہیں کہ ہم اسے اتنا گوشت تو دیں کہ وہ کچھ دن اپنے گھرمیں اچھی طرح گوشت سے بنی ڈشز کھا سکے،لیکن نہیں ہمیں تو اپنے ڈیپ فریزر کا پیٹ پہلے فل کرنا ہوتا ہے ۔

قربانی کے گوشت میں ایک حصہ اپنا ہوتا ہے،مگراس کو حصہ ہی شمارکریں نہ کہ چھ حصے پر جا کردل اور نیت بھرے اور ساتواں ہڈیوں اورچھیچڑوں سےبھرا حصہ غریبوں اور رشتے داروں میں تقسیم کیا جائے۔خدارا قربانی کی اصل روح کو سمجھیں جہاں اس معاشرے میں ہم کسی پڑوسی کو تھوڑا سا پانی دینے کےروادار نہیں کیا ہم قربانی کرنے کےحقدار ہیں ۔

پھر میں اپنےسوال کو دہراتی ہوں ہم بحیثیت مسلمان آج پستی کی کس نچلی منزل پرکھڑے ہیں جواب ضرور سوچیے گا مل جائے تو سب سے پہلے خود اپنےآپ سےشیئرکرلیجیےگا۔

شہر شہر کی خبریں

عوام زکوٰة ،فطرہ ،صدقات وعطیات الخدمت کو دیں : نوید علی بیگ

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )چیف ایگز یکٹوالخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر کےعوام زکوٰة ،فطرہ ،صدقات اور

... مزید پڑھیے

الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت” استقبال رمضان“ کی تقریبات

کراچی (نمائندہ رنگ نو)الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت شہر بھر کے کلیسٹرز میں استقبال رمضان تقریبات کا اہتمام کیا گیا ،تقریبات لیای ،نئی

... مزید پڑھیے

الخدمت اور رینجرز کے اشتراک سے ملیرمیں مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو )الخدمت کراچی کے تحت پاکستان رینجرز کے اشترک سے ضلع ملیر کے مضافاتی علاقے دستانو چنا میں لنک روڈ پر

... مزید پڑھیے

تعلیم

دسویں جماعت کے امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس جمع کرانے کی تاریخ بڑھا دی گئی (تعلیم)

کراچی(تعلیم ڈیسک ) ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کے مطابق جماعت دہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر وپرائیویٹ کے

... مزید پڑھیے

طوفانی بارشیں :بلوچستان کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کو 7 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ (تعلیم)

کوئٹہ(ویب ڈیسک )طوفانی بارشوں کے باعث گوادر کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا۔نگران صوبائی وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے بتایا کہ

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ کی امتحانی فارمز اور فیس یکم تا 21مارچ 2024 جمع کروائی جا سکے گی (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ حصہ دوم اور حصہ اول و دو م باہم کے سالانہ امتحانات برائے

... مزید پڑھیے

کھیل

سندھ گیمز کیلئے تائیکوانڈو کراچی کی ٹیم کیلئے اوپن ٹرائلز کا انعقاد

کراچی( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک)تائیکوانڈو کراچی نے خان لیاقت علی خان اسپورٹس کمپلیکس میں 18 ویں سندھ گیمز 2024 کے لیے تائیکوانڈو

... مزید پڑھیے

ہمدرد پریمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ ، مارکیٹنگ ڈویژن کی ٹیم ٹائیگرزکی فتح

کراچی (نمائندہ رنگ نو )بانی ہمدرد پاکستان اور ملک وقوم کے ممتاز سماجی رہنما اور مدبرشہید حکیم محمد سعیدکے یوم ولادت ۹جنوری کی

... مزید پڑھیے

قومی کرکٹ ٹیم ”پرائم منسٹر الیون“ کے خلاف چار روزہ ریڈ بال میچ کھیلے گی

سڈنی (اسپورٹس ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم رواں سال دسمبر میں آسٹریلیا کیے خلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے ”پرائم منسٹر الیون“ کے خلاف چار روزہ ریڈ بال

... مزید پڑھیے

تجارت

کراچی کیلئے ایک بار پھر بجلی 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ) نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے لیے ایک مرتبہ پھر بجلی 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ

... مزید پڑھیے

نئے سال میں بھی سکھ کا سانس نہیں ملے گا ،عوام پرگیس بم گرانے کی تیار ی

اسلام آبا د(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی )نگران حکومت نے نئے سال میں بھی غریب عوام کو سکھ کا سانس نہ لینے کاعندیہ دے دیا ہے ۔2024 کے

... مزید پڑھیے

ہفتہ وار مہنگائی بدستور 42.60 فیصد کی بلند سطح پر رہی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )قلیل مدتی مہنگائی سالانہ بنیادوں پر 21 دسمبر کو ختم ہونےوالے ہفتے کے دوران بدستور 42.60 فیصد کی بلند سطح پر

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

غزہ کے پونے چھ لاکھ فلسطینیوں سے قحط محض ایک قدم دور ہے:اقوام متحدہ

نیویارک(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )اقوام متحدہ نے کہا ہےکہ اسرائیل فلسطینیوں تک امداد پہنچانے میں رکاوٹ بن رہا ہے، جس کی وجہ سے غزہ

... مزید پڑھیے

بھارت نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر پر پابندی میں5سال کی توسیع کر دی

نئی دہلی(ویب ڈیسک )نریندر مودی کی زیر قیادت بھارت کی ہندوتوا حکومت نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر پر پابندی میں پانچ سال کی

... مزید پڑھیے

یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی درخواست پر سماعت مئی تک ملتوی

نئی دہلی ( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ،فوٹو فائل) دہلی ہائی کورٹ نے آج جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو سزائے موت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

مرکزی کردار کیلئے رنگت گوری رنگ دیکھی جاتی ہے، صبا حمید

لاہور (شوبزڈیسک) سینئر اداکارہ صبا حمید نے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری میں مرکزی کرداروں کیلئے رنگت دیکھی جاتی ہے۔

... مزید پڑھیے

جاناں ملک کی ہسپتال میں سرجری‘ مداحوں کو خیریت سے آگاہ کیا

لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ جاناں ملک بیمار ہو کر ہسپتال پہنچ گئیں۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا ایپلیکشن انسٹاگرام پر ویڈیوز کے ذریعے مداحوں و فالوورز کو اپنی صحت سے متعلق

... مزید پڑھیے

اداکارہ عائزہ خان کو بھی یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا

دبئی ( شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ عائزہ خان بھی متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزہ حاصل کرنے والی معروف شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔

... مزید پڑھیے

دسترخوان

رمضان میں کھائیں پئیں مگراحتیاط سے

قرۃ العین صدیقی

رمضان اللہ تبارک وتعالیٰ کا مہینہ ہےیہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن مجید نازل ہوا۔رمضان المبارک میں مسلمان اللہ کی بندگی اختیارکرتے ہیں،رحمت

... مزید پڑھیے

مزیداریخنی پلاؤ بنایئے

 آسیہ محمد عثمان

گائے کا گوشت___آدھا کلو

... مزید پڑھیے

تپتی دوپہرمیں بنائیں کھٹی دال اورچاول

نزہت ریاض

کراچی کا موسم ہمیشہ معتدل ہواکرتا تھا یہاں کبھی اتنی شدید گرمی نہیں پڑتی تھی جتنی کچھ گزشتہ چند سال سےہورہی ہے، اس کی سب سے بڑی

... مزید پڑھیے

بلاگ

رمضان کا اہتمام (بلاک)

رباب ارشد

سمیٹ لو برکتیں اس رمضان ساری

 نہ جانے اگلا رمضان نصیب ہو یا نہ ہو

... مزید پڑھیے

رمضان ہم اور فلسطین (سدرہ مظہر)

سدرہ مظہر

ماہ مقدس اپنی تمام تر رحمتوں کے ساتھ جلوہ افروز  ہو چکا ہے۔ اس کی برکتوں اور رحمتوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے  ایک مثال ذہن میں رکھیں۔ سیل کے بارے میں تو ہم

... مزید پڑھیے

رمضان میرے مہربان (بلاک)

رشیدہ صدف

پچھلے سال کی طرح میں تجھےپا کر بہت خوش ہوں، کہ بخشش کا جنت کا پروانہ لیے تو آگیا۔ خوش آمدید۔

... مزید پڑھیے