آج کا پاکستان

نزہت ریاض

 امی میرے اسکول کےشوزچھوٹے ہوگئے ہیں میرے پیر میں کاٹ رہےہیں جس کی وجہ سےمیرے پیر کےانگوٹھے میں چھالا ہو گیا ہے۔ نو سالہ نور

نےاسکول جانے کے لیے تیارہوتے ہوئےاپنی امی کو بتایا۔۔۔۔۔

ارے بیٹا تم نے مجھےبتایا کیوں نہیں دکھاؤ کہاں ہے چھالا میں دوائی لگا دوں امی نے نور کے دوائی لگا کرپٹی باندھی اوراسے اسکول روانہ کیا ۔ ان کے نور سے چھوٹے دو بچے اور تھےسات سال کا حمزہ اور پانچ سال کی حمنا ۔ دونوں کی اسکول جانےکی عمر تھی مگر مہنگائی کے مارے ان کے شوہرابھی تک دونوں بچوں کا اسکول میں داخلہ نہیں کرواسکے تھے۔ صرف نور ہی اسکول جاتی تھی بلکہ اس کو بھی آئے دن کوئی نہ کوئی خرچہ یاد آہی جاتا، جیسے آج جوتا چھوٹا ہونے کی وجہ سے روہانسی ہورہی تھی۔ اسےپتہ تھا کہ گھر کے حالات کیسے ہیں وہ ہرممکن کوشش کرتی تھی کہ امی کوبلاوجہ کا کوئی خرچہ بتا کرپریشان نہ کرےنوسال کی عمر میں ہی ماشاء اللہ وہ بہت سمجھدار بچی تھی ۔

 نور کو اسکول بھیجنے کے بعد بھی اس کی امی گھرکے کام نمٹاتے ہوئے یہی سوچتی رہیں کہ میری بچی کے پیرمیں کتنی تکلیف ہو رہی ہوگی ۔ مہینے کا آخر ہے۔نور کے ابو کی تنخواہ آنے میں بھی گیارہ دن باقی ہیں ،گھر کےخرچے کے پیسوں میں سے نور کے شوزلے آؤں تو باقی گیارہ دن کیا کروں گی ۔

نورکےابو ایک پرائویٹ کمپنی میں نوکری کرتےتھے کیونکہ سرکاری نوکری خریدنےکیلئے پاکستان میں بولیاں لگائں جاتی ہیں رشوتیں دیں جاتیں ہیں سفارش درکار ہوتی ہے اور جس غریب کے پاس یہ چیزیں میسرنہیں توان کی قابلیت اور ڈگریاں کسی کام کی نہیں ۔              نور کے ابو شام کو گھر آئے تو ان کو چائے وغیرہ دینے کے بعد نور کی امی نے ان سے نور کے شوز کا مسئلہ بتایا ۔وہ بھی سن کر پریشان ہو کر فوراً نور کو دیکھنے گئے ،جو دوسرے کمرے میں سو رہی تھی ۔واقعی اس کی پیرمیں اچھا خاصہ بڑا چھالا تھا۔ نور کے پیر تھام کر اس کے ابو کی أنکھوں میں بے اختیارآنسو آگئے۔کب سے میری بچی تکلیف اٹھا رہی ہوگی ۔اب کہیں جا کر بتایا ہے ۔

 تم پریشان نہ میں کچھ بندوبست کرتا ہوں انہوں نے بیوی کو تسلی کرائی ۔دوسرے دن صبح آفس میں اکاؤنٹس سیکشن میں جا کرانہوں نے لون کی بات کی اور تھوڑی دیر بعد باس نےانہیں اپنے أفس میں بلایا اوران کی شکل دیکھتے ہی کرخت آواز میں بولا شکیل صاحب مہینہ ختم نہیں ہوتا اورأپ کی لون کی عرضیاں آنا شروع ہوجاتی ہیں آپ کا مسئلہ کیا ہے۔آخر اسی طرح کافی دیر تک وہ انہیں باتیں سناتا رہا۔شکیل صاحب کی نظروں میں نور کا چھالے زدہ پیر گھوم رہا تھا کافی دیر باتیں سننے کے بعد بلآخر ان کا ضبط جواب دے گیا اور وہ چلا کربولے بس کردیں سر آپ نے مجھ سے نہیں پوچھا میرا مسئلہ کیا ہے۔میرا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہےکہ میں آزادی کے نام پربننے والے ملک پاکستان میں رہتا ہوں۔ میرے والدین مجھے قائد اعظم اور دوسرے رہنماؤں کی جدوجہد مسلسل کی کہانیاں سنایا کرتے تھے۔وہ مجھے ان لوگوں جیسا ایمانداراور با ضمیر بنانا چاہتے تھے۔ میرے والد سرکاری ملازم تھے اورالحمدللہ انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی رشوت نہیں لی تھی ۔رزق حلال سے ہمیں پالا پوسا اور میں نے بھی وہی شعار اپنایا،مگر میرے والد نہیں جانتےتھے کہ وہ ہمیں ایسی تربیت دےکرہمارے ساتھ دشمنی کررہے ہیں۔ آج کا پاکستان ایمانداروں کا نہیں چورلٹیروں کرپٹ سیاستدانوں اور ایسے قوم کے ناسوروں کا ہے جو دیمک بن کر پاکستان کو کھا رہے ہیں ۔یہاں لاکھوں میں تنخواہ پانے والے سرکاری ملازم کی شاہانہ گاڑی کاپٹرول مفت ہے۔ یہاں غریب اپنے بچے کا علاج کرانے کے لیےدھکے کھا رہا ہے اور وزیرمشیر،ججزسرکاری خرچے پر لندن اور امریکہ سے علاج کرارہے ہیں ۔غریب اپنے بچے کو تعلیم نہیں دلا پارہا، مگر میرے وطن کے حکمرانوں کی اولادیں کانونئٹ ،کیمرج اسکولز میں تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔                    یہ میرے قائداعظم کا پاکستان نہیں ہے۔علامہ اقبال نے ایسے پاکستان کا خواب نہیں دیکھا تھا،مگر أپ بے فکر ہو کر مجھے دس باتیں اورسنا لیں میں دلبرداشتہ ہو کر نہ تو خود کشی کروں گا اور نہ اپنے پیارے وطن سے محبت کرنا چھوڑوں گا کیونکہ یہ میرے قائد اعظم کا وطن ہے۔ 14 اگست أنے والا ہے میں ہمیشہ کی طرح جھنڈا اپنے گھر کی چھت پر لہراؤں گا۔میں اپنے بچوں کو ہر سال کی طرح قائد اعظم کےمزار پر لےکر جاؤں گا ۔کوئی بات نہیں اگر آج ہمارے اندر کچھ کالی بھیڑیں ہیں ہم اپنے بچوں کو اپنے عظیم رہنماؤں جیسا بنائیں گے۔

 انشاء اللہ ۔۔۔۔۔ پاکستان زندہ باد اور باس آنکھیں پھاڑے اس غریب مگر پر عزم انسان کو دیکھ رہا تھا اور اس کے سامنے اپنےآپ کو بہت ہی غریب محسوس کر رہا تھا۔

شہر شہر کی خبریں

لاہور: بہو سے مبینہ زیادتی کے الزام میں سسر گرفتار، پولیس کی مزید تحقیقات جاری

لاہور (ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے شاہدرہ میں بہو سے مبینہ زیادتی کے الزام میں سسر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

جے آئی یوتھ (وومن)ضلع غربی کے تحت "بنو قابل " کی طالبات کیلئے "عید ملن گالا " کا انعقاد

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جے آئی یوتھ (وومن)ضلع غربی کے تحت "بنو قابل " کی طالبات کے لیے ایک دلچسپ تقریب "عید ملن

... مزید پڑھیے

ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو) ہمدرد پاکستان صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور مصالحہ جات میں ایک معتبر اور نمایاں نام ہے، جو

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

تبصرہ کتاب (بلاک)

تبصرہ نگار:خورشید بیگم 

کتاب: سلامتی کے ستون
مصنفہ: اُم عبداللہ

خوبصورت سرورق اور بہترین طباعت والی یہ کتاب "سلامتی کے ستون" اُم عبداللہ کا شاہکار ہے۔ وہ ہمہ وقت وطن کے نونہالوں کی تعلیم و تربیت

... مزید پڑھیے

یکم مئی: پردے کے پیچھے چھپا راز (احمد شفیق )

احمد شفیق

یکم مئی کو دنیا بھر میں مزدوروں کے حقوق کے لیے یومِ مزدور کے طور پر منایا تو جاتا ہے مگر کیا کبھی آپ نے سوچا کہ حقیقت اس سے بھی

... مزید پڑھیے

میرے کسان تجھے سلام ( بنت اسماعیل)

بنت اسماعیل

ہم نے بچپن سے ہی یہ جملہ پڑھا اور سنا ہے کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے۔ ایک ایسا

... مزید پڑھیے