
طیبہ سلیم
جیسے جیسےانسان ٹیکنالوجی کی جانب ترقی کرتا جارہا ہے،ویسے ہی انسان اپنی اصل حقیقت سےدور ہوتاجا رہا ہے۔سوشل میڈیا کے پھیلاؤ نے
ان سے ان کی پراٸیویسی بھی چھین لی ہے۔اب بیڈ رومز سے لے کراپنا کھانا پینا سب کچھ وی لاگ کےنام پر دکھایا جا رہا ہےجو نہایت شرمناک ہے ۔
ہم بحیثیت مسلمان ایسےمذہب کے پیروکار ہیں جس نےبالغ بچے کو بھی اپنے ماں باپ کےکمرے میں بغیر اجازت داخل ہونے سےمنع کیا ہے۔اسلام انسان کی پراٸیویسی کا بہت خیال رکھتا ہے، اس لیے تو سورہ حجرات میں لا تجسسوا ۔ تجسس مت کرو ،ٹوہ نہ لو ، جیسے احکام دیے گٸے ہیں کیونکہ دین اسلام فطری دین نے اس نے اس چیز کوملحوظ خاطر رکھا ہےکہ انسان کی عزت نفس چوراہوں میں مجروح نہ ہو، جس سے معاشرے میں فتنہ و فساد پھیلنے کا خدشہ ہے، سورہ بقرہ میں ہےکہ بے شک شیطان تمہیں کھلی بےحیائی کی جانب بلاتا ہے۔اسی راستے میں چلنے والےہرنوجوان لاٸیکس اورپیسے کے سنہرے جال میں پھنس کراپنا بیڈ رومز،بےبی شاور، سہاگ رات سمیت ہر اوچھی حرکات پوری دنیا کودکھاتا ہےجس سے دنیا میں مادیت پرستی بڑھتی جا رہی ہے۔
محبت کا اظہارچند جملوں تک محدود ہوگیا اوراس کا داٸرہ صرف گرل فرینڈ بواے فرینڈ تک سمجھا جانےلگا ہےحالانکہ ماں باپ بن بھائی ،بیوی کی محبت اصل حقیقت ہےجو اللہ رب العالمین کے بنائے ہوئے رشتے ہیں جس کو خلوص سے نبھانے پربھی جنت کا وعدہ کیا گیا ہے لیکن انسان سوشل میڈیا کی چمچماتی دنیا میں کھوکر انہی میں رشتے تلاش کرنے میں مصروف ہے۔ فالورز بڑھانے کےلیے اپنے آپ کو سرعام پیش کرنے لیےبھی تیارہے۔ اگر ہم نےاسلام کے فطری اصولوں کو اپنی زندگی میں داخل نہیں کا تو ہم اس سراب کے پیچھے اپنا تشخص اوراقدار کھوبیٹھیں گے ۔ یہی لمحہ فکریہ ہے ۔


































