
عائشہ بی
احادیث مبارکہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیدنا سلمان فارسی ( رضی ) بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلہ نے فرمایا: رمضان ایک ایسا مہینہ ہے جس کا پہلا عشرہ رحمت، درمیانی عشرہ
مغفرت اورآخری عشرہ جہنم سے آزادی کا ہے،جو شخص اس مہینہ میں اپناغلام (خادم اور ملازم وغیرہ ) کےبوجھ کو ہلکا کردے تو اللہ جل شانہ اس کی مغفرت فرماتے ہیں اور آگ سے زادی دیتے ہیں، اے لوگوں ! اس مہینہ میں چار چیزوں کی کثرت رکھا کرو "۔۔۔۔۔۔ کلمہ طیبہ لاالاہ الا اللہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔استغفار
۔۔۔۔۔۔۔۔ جنت کی طلب
۔۔۔۔۔۔۔۔۔آگ سے پناہ "
(مشکٰوۃ،البہقی فی شعب الامان )
سیدنا ابو سعید خدری سے مردی ہے، وہ کہتے ہیں : ہم رسول اللہ صہ کے ساتھ غزوہ کرتے تھے، ہم میں سے کوئی روزہ رکھ لیتا تھا، اور کوئی نہیں رکھتا تھا، روزہ دار روزہ نہ رکھنے والوں پر اور روزہ نہ رکھنے والے، روزہ دار پر کوئی ناراضی کا اظہار نہیں کرتا تھا، ان کا یہ خیال تھا ، جو شخص سفر میں روزہ رکھنے کی طاقت رکھتا ہو اور وہ روزہ رکھ لےتو یہ اچھا ہے اور جو کمزوری محسوس کرتا ہو اور وہ روزہ نہ رکھے تویہ اس کیلئے اچھا ہے ۔ (مسند احمد )
سیدنا ابو ہریرہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صہ نےارشاد فرمایا :"جب ماہ رمضان کی پہلی رات آتی ہے،تو شیطان اور سرکش جن جکڑ دئیے جاتے ہیں ، جہنم کے دروازے بند کر دئیے جاتے ہیں،ان میں سے کوئی بھی دروازہ کھولا نہیں جاتا- اور جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں، ان میں سے کوئی بھی دروازہ بند نہیں کیا جاتا ،پکار نے والا پکارتا ہے : خیر کے طلب گار ! آگے بڑھ، اور شرکے طلب گار ! رک جا اور آگ سے اللہ کے بہت سے آزاد کئے ہوئے بندے ہیں ، ایسا ( رمضان کی ) ہر رات کو ہوتا ہے - ( سنن ترمذی، ابن ماجہ )
نبی کریم صلہ نے فرمایا : جس نے ایمان کے ساتھ اور ثواب کی نیت سےرمضان کے روزے رکھے اور اس کی راتوں میں قیام کیا تو اس کے سابقہ گناہ بخش دیئے جائیں گے ، اور جس نے ایمان کے ساتھ اور ثواب کی نیت سے شب قدر میں قیام کیا تو اس کے بھی سابقہ گناہ معاف کر دئیے جائیں گے - "
رسول اللہ صل اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا : " جس شخص نےرمضان میں بغیر کسی بیماری یا شرعی عذر کے ایک دن کا روزہ چھوڑ دیا تو ایسا شخص زمانے بھر کے روزے رکھ لے تب بھی اس ایک دن کے روزے کے نقصان کو پورا نہیں کر سکتا - " ( ترمذی ، ابو دؤد ، ابن ماجہ )
رسول اللہ صل اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا : ۔۔۔۔۔ سحری کھایا کرو کیونکہ سحری کے کھانے میں برکت ہے۔ ( بخاری ) ۔۔۔۔۔۔اللہ تعالٰی اور اس کے فرشتے سحری کھانے والوں پر رحمت بھیجتے ہیں- ( المعجم الاوسط )


































