
عائشہ بی
رسول اللہ صل اللہ علیہ و سلم نے فرمایا : روزہ دار کو دو خوشیاں حاصل ہوتی ہیں:ایک خوشی تووہ اس وقت محسوس کرتا ہے جب افطار کرتا
ہے، مگر دوسری ( اور حقیقی ) خوشی اس کو اس وقت نصیب ہوگی جب وہ اپنے رب سےملاقات کرے گا اور روزے کا اجر و ثواب دیکھے گا۔ ( بخاری )
رسول اللہ صہ نے ارشاد فرمایا : بے شک اللہ تعالٰی رمضان المبارک کے ہر دن اور رات میں لوگوں کو جہنم سے آزاد کرتے ہیں اور ماہ رمضان کے ہر دن اور رات میں ہر مسلمان کیلئے ایک ایسی دعا ہے جسے شرف قبولیت سے نوازا جاتا ہے - ( الترغیب والترہیب )
رسول اکرم صہ نے ارشاد فرمایا : جس نے رمضان میں کسی روزہ دار کا روزہ افطار کروایا تو اس کے گناہوں کی مغفرت ہوجائے گی اور یہ اس کیلئے جہنم سے آزادی کا ذریعہ ہوگا اور روزہ افطار کروانے والے کو روزہ دار کے برابر ثواب ملے گا اور روزہ دار کے ثواب میں کمی بھی نہیں کی جائے گی ( ابن خزیمہ )
ابوامامہ ( رضی ) نے رسول اللہ صہ سے ایسے عمل کی بابت سوال کیا جو انہیں جنت میں داخل کر دے تو آپ صہ نے فرمایا : تم روزے کو لازم پکڑ لو کیونکہ اس جیسی کوئی چیز نہیں(سنن نسائی)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم لوگوں سے بھلائی کرنے اور سخاوت میں تمام لوگوں سے زیادہ فراخ دل تھے اور رمضان المبارک میں جب جبریل علیہ السلام آپ صہ سے ملتےتب تو آپ صہ اور بھی زیادہ سخی ہو جاتے ، رمضان میں ہر رات جبریل عہ آپ سے ملاقات کرتے اور آپ صہ سے قرآن کا دور کرتے تھے۔ تو جب جبریل عہ آپ سے ملتےتب تو آپ صہ تیز ہواؤں کی مانند سخی ہو جاتے تھے ( بخاری، مسلم )
ہمیں پیارے نبی صہ کی فرمان کے مطابق بہترین طریقے سے عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائیں آمین ثم آمین یا رب العالمین۔۔۔۔۔۔۔۔۔


































