
عائشہ بی
وقت تیزی کے ساتھ گزرتا ہی چلا گیا ۔اللہ تعالٰی کاشکر ہے کہ اس نے پھر ایک مرتبہ زندگی
میں رمضان کےفیوض ،خیرو برکات سمیٹنے کے لئے موقع دیا۔ پچھلے سال ہمارے ساتھ جتنے لوگ دورہ قرآن میں شریک ہوئےتھے۔ اس میں سے کتنے لوگ اب منوں مٹی تلے سو چکے ہیں ۔ اللہ تعالٰی کا شکر و احسان ہے کہ ہمیں بھر ایک مرتبہ رمضان المبارک عطا کیا ۔
رمضان المبارک مسلمانوں کے لئے خاص رحمت ہے جس میں عبادت اور نیکیوں میں سبقت حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ جتنی بھی نیکیاں سمیٹیں گے وہ تربیت نفس کا بہترین ذریعہ بھی بنیں گی۔ اس ماہ مبارک مہینے کو صبر کا مہینہ بھی کہا گیا ہے۔ کیونکہ اس میں حلال اور طیب چیزوں سے بھی انسان صبح صادق سے لے کر غروب آفتاب تک اجتناب کرتا ہے ۔ یہ ہی تو ہے صبر اور تقوی کی بہترین تربیت ۔ یہ تربیت صرف ایک مہینے کیلئے نہیں ہے بلکہ یہ پورا سال کیلئے ہے۔ افسوس یہ ہے کہ تیس دن کی تربیت کی تربیت حاصل کرنے کے باوجود نہ معاشرتی برائیوں میں کوئی تبدیلی نہ ہی ہماری ذاتی برائیوں میں کوئی تبدیلی نظر آتی ہے۔ روزہ میں خالی بھوکا پیاسا رہنا مقصود نہیں بلکہ اپنی بھوک اور پیاس کو محسوس کریں اور ان لوگوں کی طرف توجہ کی جائے جن کے پاس کھانا میسر نہیں ہوتا ۔۔۔۔۔۔۔۔
رمضان المبارک میں فضول کاموں سے وقت ضائع مت کریں ۔ ایک ایک لمحہ قیمتی ہے ۔ عبادت میں گزاریں ۔ آج کل سب مبائل میں مشغول رہتے ہیں ۔ روزہ رکھ کر قرآن کی تلاوت اور ترجمہ پڑھیں۔ جگہ جگہ دورہ قرآن ہوتا ہے۔ صرف بیس دن میں پورا قرآن کو سمجھنے کی پوری کوشش کریں۔ خالی روزہ رکھنا نہیں ہے بلکہ نماز اور تراویح کی بھی پابندی کریں۔ تمام برائیوں سے پرہیز کریں۔۔۔۔۔اپنے بچوں کی بھی بہترین تربیت کریں۔
روزہ رکھ کر وقت نہیں گزر رہا ہو تو فضول ڈرامے، فلم ، مستی ، مذاق اور فون پر فضول گفتگو میں نہ رہیں ۔ افطار سے پہلے تمام کام سمیٹ کر اللہ تعالٰی سے رو رو کر معافی مانگیں، تمام امت مسلمہ کے لئے خاص طور پر دعا کریں ۔ تہجد کا بھی خوب اہتمام کریں۔۔۔۔۔۔
زندگی صرف ایک بار ملتی ہے ۔ اگر اس میں رب ہی راضی نہ ہو تو اس سے بڑی بدنصیبی انسان کیلئے کیا ہو گی۔۔۔۔۔۔۔۔؟
" میری زندگی کا مقصد تیرے دین کی سرفرازی
میں اسلئے مسلمان اسلئے نمازی "
ہماری زندگی میں ہر سال سال اللہ تعالٰی نے بہترین موقع رمضان المبارک کی شکل میں فراہم کیا ہے۔ ہمیں چاہئے رمضان گزر جانے کے بعد بھی اپنے زندگی کے معاملات میں میانہ روی کا راستہ اختیار کریں۔
ہم سب امت محمد یہ ہیں۔ سوچھنے اور فکر کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ پر افسوس یہ ہے کہ " برائی اچھائی پر غالب ہوتی جارہی ہے ۔ کیوں۔۔۔۔۔؟جس طرف بھی نظر دوڑائیں آنکھیں شرم سے جھک جاتی ہیں۔ہمارے اردگرد بےشمار مساجد ہیں لیکن چند لوگوں کے علاوہ باقی سب تفریح اور کھیل تماشے میں مصروف رہتے ہیں ۔ہم اپنی ترجیحات پرغور کریں کہ کیا یہ وہی پاکستان ہےجو اسلام کے نام پر قائم ہوا تھا۔۔۔۔۔۔؟
رمضان المبارک میں اللہ سے یہ دعا بھی ضرور مانگیں کہ وہ ہماری زندگی کے مقصد کو اپنی رضا کےساتھ ہمیشہ جوڑے رکھے اور ایک بامراد زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔
تمام مسلمانوں کو ایک امت محمدیہ بنا دیں۔ایک لڑی میں پرو دیں اللہ رب العالمین سے دعا ہے کہ اس ماہ رمضان میں مجھے اور آپ کو نیکیاں جمع کرنے اور کی رب رضا حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم امین یا رب العالمین(اللہ)
۔


































