
عائشہ بی
اللہ رب العالمین نےانسان کے رشتوں میں سب سےبہترین اورحسین رشتہ بنایا وہ ہے" ماں " ۔ اللہ رب العزت نےماں کو بہترین رتبہ عطا کیا
ہے ۔ سبحان اللہ "ماں کے قدموں تلے جنت رکھی ہے ۔ایک ماں ہی تو ہےجو اولاد کےلئے دن رات دعا کرتی ہےاور اپنی جان بھی نچھاورکردیتی ہے۔ ماں وہ عظیم رشتہ ہے کہ جب موسیٰ علیہ السلام کی والدہ کا انتقال ہوا تو اللہ تعالٰی نے موسیٰ علیہ السلام سے فرمایا کہ اے موسی عہ ! " اب سنبھل کرچلنا ! اب تیرے پیچھے دعا کرنے والی ماں نہیں رہی ۔ "۔۔۔۔۔۔
وہ ماں ہی تو ہے بچوں کے پیدائش سےلے کرآخری دم تک اپنا خون پسینہ ایک کردیتی ہے۔ بیماری میں دن رات جاگ کر دعائیں کرتی ہے۔ بچوں کی خوشی، کھانے پینے کا خیال، صحت و صفائی کا بھی خاص خیال رکھتی رکھتی ہے۔ بہترین تعلیم و تربیت کیلئے اپنے آپ کو گھلا دیتی اور مصروف رہتی ہے۔
ماں کی دعا دعا ہی تو ہے جو انسان کو عروج کی طرف لے جاتی ہے۔ قرآن پاک میں بھی اللہ تعالٰی نے " ماں کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیا ہے۔ " وہ ماں ہی تو ہے بڑھاپے کے حالت میں بھی توجہ اور سوچ ہمیشہ صرف اولاد اولین ترجیح ہوتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج وہ بدنصیب اولاد ہے جو ماں کوایدھی سینٹراور اولڈ ہوم میں ڈال دیتی ہے۔سال میں ایک دفعہ ماں کا دن منایا جاتا ہےلیکن کیا ایک دن منا کرماؤں کی زدگی بھر کی مشقت کاحق ادا ہو جاتا ہے۔۔۔۔۔۔ ؟
ذرا سوچیں اور غور کریں۔۔۔۔۔۔ "وہ ماں جس نےدن رات ایک کر کے پڑھایا لکھایا قابل بنایا۔ اس کےلئے گھروں میں رہنے جگہ نہیں ہے۔ وہ سب کچھ بھول بیٹھے ہیں ،جبکہ وہ ماں اپنی اولاد کو کبھی نہیں بھولتی ۔۔۔۔
ایدھی سینئر سے ایک خاتون نے ایک پنکھا خرید کررکھا۔ پھر بیٹے کو فون کیا۔ بیٹا ! تم ٹھیک ہونا ! میں نے تمہارے لئے ایک پنکھا خرید لیا ہے۔۔۔۔۔۔ امی ! مجھے پنکھے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ میرے پاس سب کچھ ہے۔۔۔۔۔دن رات ہرکمرے میں اے سی چلتاہے۔۔۔۔۔۔ ہاں میرے پیارے جگر کے ٹکڑے یہ تو مجھے بھی معلوم ہے۔۔۔۔۔ بیٹا ! میں تو پنکھا یہاں کیلئے لیا ہے۔ جب تمہارے بچے سب بڑے ہوجائیں گے اور تم بوڑھے ہوجاؤ گے تو تمہارے بچے تمہیں بھی یہاں پربھیج دیں گے۔ اس لئے میں نے یہ پنکھا تمہارے لئے ہی خرید لیا ہے۔
اللہ رب العزت نے قرآن میں ماں باپ کے لئے بہترین دعا سکھائی ہے۔ " ربی الرحمہما کما رب یانی صغیرہ "۔ اللہ تعالٰی ماں باپ کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین۔۔۔۔۔۔۔۔


































