
عائشہ بی
ہر سال 12 مئی آتےہی وہ سارے منظر آنکھوں کے سامنے آنے لگتا ہے۔ اس دن جب 12 بےقصور نیک لوگوں کودہشت گردوں نے گولیاں برسا
کر شہید کردیا گیا تھا۔ اف ! خدارا۔۔۔۔۔۔ انسان جانوروں کو بھی اس طرح بے دردی سے نہیں مارتا۔ پر کراچی کے یہ دہشت گردوں نے بے قصور معصوم لوگوں کو نشانہ بنا دیا۔ افسوس۔۔۔۔۔۔۔ ان شہیدوں کے خون کا سمندر سے شہر کراچی کے سڑکیں سرخ کر رہے تھے۔ جو ان گولیوں کا نشانہ بنے وہ سب کے سب جماعت اسلامی پاکستان کے بہترین قرآن و سنت پر عمل کرنے والے افراد تھے۔
اف 12 گھروں میں گہرام مچھ گیا تھا ۔ اللہ تعالٰی کی بندوں پر اس طرح کی ظلم۔۔۔۔۔ ! ذرا غور تو کیجئے۔۔۔۔۔۔ ایم اے جناح روڈ پر 12 جنازےپڑھائے گئے۔۔۔۔ قاضی حسین احمد صاحب نےنماز جنازہ پڑھا نے کیلئےآئے تھے۔ ہزاروں لوگوں نےشرکت کی۔ بزدل ظالموں نے وہاں پر بھی گولیوں کا برسات برسائیں۔۔۔۔۔۔پراللہ رب العزت نے بچا لیا اور شب کی حفاظت فرمائں ۔۔۔۔۔
الیکشن کے یہ موقع پر شہید ہوئے والوں میں ایک معصوم بچہ بھی تھا۔۔۔۔۔۔وہ تو میرافرمابردار نواسہ تھا ۔ وہ بہترین بچہ عبدالرحمن مانی شہید ہے ۔۔۔۔۔ مانی سے سارے لوگ بہت پیار کرتے تھے ۔ اے بے رحم دہشت گردوں۔۔۔۔۔۔۔ ! وہ حافظ قرآن تھا ۔ اس کے سینے گولیوں سے چھنی کر دیا گیا جس میں قرآن محفوظ تھا۔۔۔۔۔۔محلے میں بچوں کو بھی قرآن پڑھاتا تھا ۔ بہت دور تک لوگ اسے جانتےتھے۔ محلے والوں کےعلاوہ سبزی والے، پھل والے، دکان دار سب سے اس کی سلام دعا ہوتی تھی۔
ماں باپ کا اکلوتا بیٹا تھا۔ اور ایک بیٹی بھی ہے ۔ اس کیلئے محلےوالےبھی آنسو بہا دیا۔۔۔۔۔آج ان شہیدوں کےنام پورے دنیا میں بلند کیا جاتا ہے۔ مارنے والوں کے انجام رب العالمین کے پاس ہے۔۔۔۔۔دنیا سے تو بچ نکل گئے پر اللہ تعالٰی کے پاس انصاف ہے ۔ جنت میں اعلی مقام ہے۔۔۔۔۔مانی بہترین تلاوت بھی کرتا تھا ۔ خوبصورت آواز میں نظم بھی پڑھتا تھا۔ شوق شہادت بھی تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔صبحان اللہ ۔
قاضی حسین احمد صاحب ہمارے گھر تعزیت کے لئے خاص طور پر آئے تھے اور گھر والوں کو تسلی دی اور کہنے لگے " شہید زندہ ہے اور وہ رزق پا رہا ہے۔ " آخر میں دعا بھی کیا گیا ۔
" شہید کی جو موت ہے
وہ قوم کی حیات ہے
میں ہوں شہید میرے ساتھ
ساری کائنات ہے ۔۔۔۔۔۔
ساری کائنات ہے۔۔۔۔۔۔۔


































