
عائشہ بی
کراچی ڈوب رہا ہےبلکہ ڈبودیا گیا ہے۔۔۔۔تین کروڑعوام دیکھ رہے ہیں۔عوام کو دھوکا دینےوالےآج تک دھوکا دے
رہے ہیں۔بس کرسی حاصل کرنےکےلیے۔آگےانہیں صرف کرسی پربیٹھ کرعیش کرنا ہے،بس اورکچھ کام نہیں کرنا۔۔۔۔۔۔ پاکستان کا سب سے بڑا شہرکراچی حالیہ بارشوں میں مکمل طور پر تباہی کا شکارہے۔کسی کو کوئی پروا نہیں ہے۔
بلاشبہ صرف ایک جماعت اسلامی نےکراچی کا مقدمہ ہرفورم پربڑی بہادری اورجرآت کےساتھ لڑاہےاورہمت نہیں ہاری ۔۔۔۔۔۔ آج پوراکراچی حکمرانوں کی غفلت، کرپشن اور نااہلی کی وجہ سےکھنڈرات کامنظر پیش کررہا ہے۔
اس شہر کی کوئی سڑک اورعلاقہ ایسا نہیں کہ جوٹوٹ پھوٹ کا شکار نہ ہو۔گلی گلی میں گٹر ابل رہے ہیں۔مسجد تک جانا نمازیوں کے لیےعذاب بن گیا ہے۔اب روشنیوں کے شہر کراچی کوٓکچرے کےڈھیر میں تبدیل کیا جا چکاہے۔
ان حالات میں کراچی کےلیےبلدیاتی انتخابات انتہائی ناگزیرہوچکے ہیں۔بعض لوگ چاہتےہیں کہ انتخابات نہ ہوں تاکہ وہ لوگ اپنی مرضی کرتےپھریں۔۔۔۔۔۔ اس طرح کے حالات میں کراچی کیلئے بااختیار،جرآت مند ،امانت دار قیادت کی ضرورت ہے،اس ملک کے لئے صادق و امین کی قیادت کی ضرورت ہے۔۔۔۔۔۔۔
کراچی شہر کےتباہ کن حالات میں دیگرجماعتوں نےانتخابات کوملتوی کرنےکےلئے خوب جدوجہد کی۔۔۔۔۔ تاہم ان کےغیرآئینی وغیرقانونی اقدامات اورخواہش کوعدالت عظمیٰ نے مسترد کر دیا۔ یہ توکراچی کے عوام کے لئے خوشخبری کی لہر دوڑ گئی ،تاہم ایک بار پھر سندھ حکومت نے بارشوں کا جواز بنا کر الیکشن کمیشن میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی جسےمنظور کرتے ہوئے الیکشن ملتوی کر دیئے گئےہیں ،تاہم عوام کوسوچ سمجھ کراپنی قیمتی ووٹ دیانت دارقیادت کو دینا چاہیے ۔کیونکہ جماعت اسلامی ہی عوام کیلئےامید کی کرن ہے۔ ۔! کراچی شہر دوبارہ چمکتا ،دمکتااور مہکتا نظرآئے گا ۔" انشاءاللہ
روشنیوں کےشہرجس کو ظالموں نےاندھیرے میں ڈوبودیا تھا۔انشاءاللہ جماعت اسلامی اللہ رب العالمین کےمدد سے ترقی اورخوشحالی کی طرف رواں دواں کرے گی، 28 اگست کو انشاءاللہ عوام کی ووٹ سے جماعت اسلامی کامیاب ہوگی ۔۔۔۔۔
ماضی میں کرچی کے شہری میئرعبدالستارافغانی اورسٹی ناظم نعمت اللہ خان صاحب کی خدمت کو دیکھ چکے ہیں۔ انشاءاللہ حافظ نعیم الرحمان کامیاب ہوں گےتو شہر کراچی دوبارہ روشنیوں کا شہربنے گا۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ :ایڈیٹر کا بلاگر کےخیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں (ادارہ رنگ نو)


































