
عائشہ بی
" قائم ہوجاو اس فطرت پر جس پر اللہ تعالٰی نے انسان کو پیدا کیا ہے۔ اللہ تعالٰی کی بنائی ہوئی ساخت بدلی نہیں جا سکتی، یہی بالکل راست اوردرست دین
ہے، مگر اکثر لوگ نہیں جانتے ۔
شیطانی عمل ۔۔۔۔۔" میں انہیں حکم دوں گا تووہ اللہ کی تخلیق میں تبدیلی پیدا کریں گے اور جو شخص اللہ کے بجائے شیطان کو دوست بنانے، اس نے کھلے خسارے کا سودا کیا ۔ "
انسانی ساخت میں ردوبدل کا یہ سلسلہ مسلمانوں کےلئے بہت بڑے طوفان سےکم نہیں ہے۔ پاکستان بنایا ہی اسلام کے بنیاد پر ہےاور پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح نے فرمایا تھا کہ "پاکستان میں صرف اسلام کا دستور ہوگا ۔ اس کے باوجود حکمرانوں نے تبدیلی کر کر کے تباہی کے دہانے میں کھڑا کر دیا گیا ہے۔ اللہ رب العزت نےانسان کو بہترین ساخت میں پیدا کیا ہے ۔ اس میں ردوبدل کا کام انجام دینے کا حق انسان کو نہیں دیا گیا۔حضرت نوح علیہ السلام کے بیٹا بھی دعوے کیا تھا انجام کیا ہوا تھا ؟ ڈوب گیا۔۔۔۔۔۔۔
حکمرانوں ! مغربی تہذیب کو مسلمانوں پرکیوں مسلط کیا جارہا ہے؟ قوم لوط کی طرح اللہ تعالٰی کی عذاب کو کھلےعام دعوت نہ دو۔ مسلمانوں کے سر پر آٹم بم کے دھماکے مسلط کر کے ہمارے نسلوں کو برباد نہ کرو ۔
افسوس۔۔۔۔۔ پاکستان میں بےحیائی کے سیلاب کا بند توڑنے سے پہلےقرآن و سنت پرغور وفکرکرنے لیا ہوتا۔۔۔۔؟ قرآن انسانوں کے لئےسراپائے ہدایت ہے ۔
" پس اے نبی صہ کے پیروکار ! یکسو ہو کر اپنا رخ اس دین کی سمت میں جما دو ،قائم ہو جاؤ اس فطرت پر جس پر اللہ تعالٰی نے انسانوں کو پیدا کیا ہے۔ اللہ تعالٰی کی بنائی ہوئی ساخت بدلی نہیں جا سکتی ،یہی بالکل راست اوردرست دین ہے، مگر اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں ۔ ( القرآن سورہ نمبر 30 ال روم - آیت نمبر )
اللہ رب العالمین سے دعا ہے کہ پاکستان سےیہ شیطانی تحزیب ایل جی بی ٹی اور ٹرانس جنڈر کو فروغ دینے والوں کو روکا جائے۔۔۔۔۔اور پاکستان میں صرف دین اسلام نافذ کرنے کی توفیق عطا فرمائے،آمین


































