
عائشہ بی
ہائے اللہ میرے روشنیوں کا شہر کراچی میں وبائی امراض کے سمندر میں ڈوبا ہواہے۔ کراچی شہر بےچارہ لاوارث ہے، کوئی حکمران تونظر ہی نہیں آتا۔
صفائی نہ ہونے کےوجہ سےانسان پرمچھروں کےغول حملہ آورہیں ۔سرفہرست ملیریا اور خطرناک ڈینگی وائرس ہیں ۔
سیلاب سے نمٹنے سےپہلے پورے پاکستان میں مختلف بیماریوں اورموذی جانوراور کیڑے مکوڑے ہرجگہ حملہ آورہیں جہاں پہلے سے ہی مہنگائی ، بے روزگاری لوڈشیڈنگ کے طوفان سےعوام لڑ کرزندگی گزارنے پر مجبورہیں ۔
کراچی کے ہردوسرے گھر،گلی،محلےمیں لوگ امراض کا شکار ہیں ۔غریبوں کے لئےجینا بہت مشکل ہوگیاہے۔ مہنگائی کے دور میں دوائی لینا عذاب بن گیا ہے۔
ہمارے حکمرانوں کی عوامی مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں رہی۔۔۔ کم سےکم مچھروں کوروکنےلئے کچھ اسپرے ہی کرلیں۔۔۔۔ بس صرف ایک جماعت اسلامی ہی ہرمسائل کا حل کرنے کیلئے دوڑتے پھرتی نظر آتی ہے۔
الخدمت اورجماعت اسلامی کے تحت مختلف علاقوں، گلیوں، پارکوں، نالوں، گندے پانیوں پراسپرے کیا گیا ہے جو اب بھی جاری ہے۔ افسوس ہے کہ ہمارے حکمران کہاں غائب ہیں۔؟ ان کو کراچی شہرنظر نہیں آتا ؟ آنکھیں ہوتےہوئے بھی اتنا اندھا نہ بنیں ! عوام کے چھوٹے چھوٹے مسائل بھی حل نہیں کیےجارہے جو افسوسناک امر ہے ۔
اللہ تعالٰی رحم فرمائے اورکراچی میں جلد از جلد الیکشن ہوں تاکہ کراچی شہر کو مزید ڈوبنے سےبچایا جاسکے۔ کراچی شہر لاوارث نہیں ہے۔۔۔۔جماعت اسلامی کراچی کو روشنیوں کا بہترین شہربنا کردکھا ئے گی ۔چار سال کے عرصے میں سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان صاحب کا دور یاد کیجیے گا،جب انہوں نے کراچی کو بہترین ترقی یافتہ شہربنا کر دکھا دیا۔ میں خود گواہی دے سکتی ہوں کیونکہ میں بھی کونسلر رہی ہوں ۔۔۔۔۔ ابھی بھی وقت ہے کہ اس شہر کے باسی بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کو کامیاب بنائیں۔
کراچی جگمگائے گا تم دیکھنا
یہ شہر جگمگائے گا تم دیکھنا۔۔۔
نوٹ: ایڈیٹر کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں(ادارہ رنگ نو)


































