
عائشہ بی
اف خدارا۔۔۔۔۔ دسمبر شروع ہوتے ہی وہ زخم تازہ ہو گئےجو پاکستانیوں کےدل و دماغ پرآج بھی نقش ہیں۔ یاالہٰی۔۔۔۔!ایسا سیاہ ترین دن تھاجس میں پاکستان
کاایک بازوکٹ گیا اوریہ زخمی ہو گیا۔۔۔۔ زخم اتنا بڑا ہےکہ آج تک یہ تازہ ہے ۔
اف۔۔۔۔۔۔ خدایا ! جو قومیں اپنےدشمنوں کو نہیں پہنچانتیں پھروہ اسی طرح زخموں سےچورچور ہوتی ہیں۔ کچھ زخم ایسے بھی ہوتےہیں جن کا درد کبھی بھی ختم نہیں ہوتا۔وہ بڑا زخم پاکستانی قوم کےسینے میں موجود ہے۔وہ ہے " سقوط ڈھاکہ " ۔ مسلمانوں کا ذہن آج بھی ان جانثاروں کویاد کرتا ہےجو دوقومی نظریہ کوروشن چراغ بنانےکے لئے جدوجہد کرتے رہے ہیں۔۔۔۔ انہوں نے تو پاکستان کے لیے اپنی جان قربان کردی تھی ۔ " سقوط ڈھاکہ " امت سینے میں پیوست کیا خنجرہے جس کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔
جب بنگلادیش وجود میں آیا تومکتی باہنی اورانڈین فوج نےان محبت وطن نوجوانوں کوچن چن کرتشدد کا نشانہ بنایااورشہید کردیا گیا۔ پاکستان سےمحبت کرنے والے یہ تمام نوجوان جماعت اسلامی پاکستان سےتعلق رکھتے تھے۔ تاریخ گواہ ہے کہ ان نوجوانوں کوالبدر کے نام سے یاد کیا جاتاہے۔ اس وقت بھی بنگال میں رہتے والےان بوڑھے،بزرگوں کوبھی پھانسی پر لٹکایا جارہا جو پاکستان سےمحبت رکھنے والے ہیں۔ " سلام ہو ان عظیم لوگوں پر وطن کے خاطر آج بھی جان دے رہےہیں ۔
" اگر تم البدر کے شہیدوں کے بارے میں جاننا چاہتے ہو تو یہ بتا نےکی مجھ میں سکت نہیں ،میں جب اس ظلم و استبداد کےبارے میں سوچتی ہوں جس کا انہیں نشانہ بنایا گیا تومیرا دل چھلنی ہو جاتا ہے اور روح لرزجاتی ہے ۔ میں اس موضوع سے انصاف نہ کرسکوں گا ۔ اس لئے تم ریس کورس گراونڈ اور ڈھاکہ یونیورسٹی کی درودیوارسےپوچھو تاکہ ان کی بے زبانی اس داستان رنج و الم کو بہتر انداز میں بیان کرسکتے ہیں۔
بھائی !میں اپنےآنسو ضبط نہیں کرسکتا کہ یہ سرزمین ہماری محبوب ہنستیوں کےخون سے رنگین ہے مگر دکھ تو یہ ہے ہم اس المیے کا اظہار نہیں کرسکتے۔ پاکستان قوم ان کی معترف نہیں اورمسلم امت نے اس کی قدر ہی نہیں پہچانی ۔ ہم ( بنگلادیشی ) گھر میں اجنبی ہیں اور پاکستان میں غیر ملکی ۔ " ( البدر کتاب میں درج ایک بنگالی مسلمان کا شیوہ )"۔
اف ۔۔۔۔ خدارا!پاکستان توڑ دیا گیا ۔ایک بازو کٹوا لیا گیا،مگر اس سے بھی بڑا سانحہ یہ ہے کہ پاکستان کے حکمران طبقے نےاس سانحہ کو قوم کے شعور میں رجسٹرڈ ہی نہیں ہونے دیا چنانچہ پاکستان کےسانحہ سے پاکستانی قوم میں وہ احساس زیاں بیدارہی نہ ہو سکا جو قوم کو بدلتا ہےاورمستقبل میں سانحات سے بچنے کیلئے تیار کرتا ہے۔۔۔۔۔
اب ضرورت اس بات کی ہے آنے والے نسلوں ساتھ غیرمتعصبانہ رویہ روا کھا جائے ۔اس سے یہ امید پیدا ہوتی ہے کہ آنے والی نسلیں مستقبل میں کسی ایسی مشکل صورتحال میں حقیقت پسندانہ اندازاختیار کریں گی،جس سے ان کی کامیابی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ۔تاریخ شاہد ہے کہ جواس سے سبق نہ سیکھیں ان کے لئے تاریخ خود کو دہراتی ہے ۔ جدید دنیا کی پہلی نظریاتی اسلامی ریاست کے دو ٹکڑے کر دئیے۔ افسوس۔۔۔۔ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ بچے ہوئے پاکستان کی حفاظت فرمائے۔


































