
عائشہ بی
بلدیاتی انتخابات کی تاخیر کا سن سن ک عوام تنگ آ گئے ہیں اور پریشانی سےدوچار ہیں۔ انتخابات بار بارملتوی کر کےعوام کو مایوس کیا جارہا ہےلیکن عوام چاہتے
ہیں، اب الیکشن کروائے جائیں مگرحکومت بالکل بھی نہیں چاہتی۔۔۔۔ کیوں؟ انتخابات فوری کروائیں جائیں۔۔۔۔ کراچی شہر کے لیے بنیادی ضرورت ہے۔
ہمارے حکمرانوں نےکراچی شہرکواندھیروں میں ڈبودیا ہے۔ کراچی روشنیوں کا شہرکہلاتا تھا۔بلدیاتی کارکردگی بلکل ٹھیک نہیں ہونےکےوجہ سے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا ہے۔
بلدیاتی نظام بہتر بنانے کی فوری ضرورت ہے کیونکہ انتخابات کے ذریعےخوف خدا رکھنے والے، ایمان دار اورکرپشن سے پاک افراد کو منتخب کیا جانا ضروری ۔بلدیاتی نظام بہترین طریقےسے چلایا جائے گا توکراچی شہر دوبارہ روشنیوں کاشہر بن سکے گا۔ کچرا صاف کیا جائے، ٹوٹی پوٹی کھنڈرات کا منظر پیش کرنے والی سڑکوں کی تعمیر کیا جائے، پر سکون ماحول فراہم کیا جائے ۔۔۔۔
بلدیاتی انتخابات میں ایماندار اور باکردار منتخب نمائندے عوام کے خدمات انجام دے کرملک کی ترقی و تعمیر کیلئے جان و مال نچھاور کرسکتے ہیں ۔
" حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا قول ہےکہ اس ملک میں ایک بکری کا بچہ بھی بھوکا پیاسا مرجائےگے تو اللہ کے یہاں عمر سے پوچھا جائے گا ۔ " حکومت چلانا آسان کام نہیں ہے۔
اب بھی وقت ہے۔ الخدمت جماعت اسلامی پاکستان کے کارکردگی عوام کےسامنے ہے۔ عوام کو دھوکہ دینے والےاور اپنےمن پسند لوگوں کو بلکل بھی نہیں ووٹ دینا ہے بلکہ دیانت دار اور دین دار لوگوں کو منتخب کیجیے ۔ ووٹ ایک امانت ہے ۔ اللہ تعالٰی کو بھی اس کا جواب دینا ہے۔ اس شہر کے انتظامات ذاتی مفاد کو اہمیت رکھنے والے نہیں چلا سکتے ۔
نعمت اللہ خان صاحب کی شاگرد حافظ نعیم ارحمان کو منتخب کیجیے ۔
الخدمت جماعت اسلامی پاکستان کے پاس ہر مسائل کا حل موجود ہیں۔ وہ تو ہر موقع پرعوام کی بات کرتے ہیں ۔وہ عوام دوست ہیں ۔
اب مجھے اور آپ کو سوچنا ہوگا کس کےحق میں اپنا گواہی پیش کریں۔ ہاں میں تواب کراچی شہر کو لاوارث نہیں بننے دوں گی ۔ میں تو نااہل افراد کو ووٹ نہیں دوں گی بلکہ قرآن و سنت کے مطابق حق کی گواہی پیش کروں گی۔۔۔۔۔۔
مجھے تو حافظ نعیم الرحمان کو ووٹ دے کر میئر بنانا ہے۔۔۔۔۔۔ ہاں ! صرف میں نہیں میرے گھر والوں اوررشتہ داروں کو بھی ضرورترازو پر مہر لگا کر کامیاب بناناہے۔۔۔ انشاءاللہ۔۔۔۔۔


































