
عائشہ بی
" نبی صہ نے فرمایا ہے کہ سود دینےوالا اور سود لینے والا دونوں دوزخ میں جائیں گے ۔"
پاکستان سودی معیشت کی وجہ سےآگےنہیں بڑھ سکا ۔ پاکستان کا معاشی نظام کمزورہوتا جارہا ہے۔ سودی نظام کی وجہ سےہی ہماری معشیت آگے نہیں بڑھ رہی ۔ اس لئے پاکستان سے سودی نظام کا مکمل خاتمہ ہونا چاہئے۔ جب سودی نظام کا خاتمہ ہوگاتب ہی ہماری معیشت ابھرکرسامنے آنا شروع ہوگی ۔
" سودی نظام اللہ اوررسول صہ سےاعلان جنگ ہے۔"سودی نظام پاکستان کی آئین کی نفی ہے۔ ہمارے ملک کی عوام بھی غیرسودی نظام چاہتےہیں۔ ایک طرف حکومت معیشت کو سود سے پاک کرنے کےاعلانات کررہی ہے اور دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے سود کی شرح میں اضافہ کردیا ہے ۔
مرکزی بینک کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کےچنگل سےنکلنا ہوگا۔ اسٹیٹ بینک کو نوٹیفکیشن جاری کرنا ہوگا کہ " کوئی بھی بینک پاکستان میں سودی کاروبار نہیں کرےگا۔ اوراگرکوئی بینک اس کی خلاف ورزی کرےگا تو اس کا لائسنس منسوخ کیا جائے۔ تمام بینکوں کو اسلامی بینک بنایا جائے۔
حکومت کو چاہئے کہ صنعتی ،زرعی اورانفرادی قرضوں پربھی سودختم کرے ۔وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پرعمل درآمد کرے اورسود سے پاک معیشت کا قائم کرے ۔ خدارا!سودی نظام شیطانی نظام ہے۔پورے انسانیت کے مسائل کی جڑسود ہے ۔ اس لئے سب سے پہلے سودی نظام کو ختم کرنے کی ضرورت ہے ۔
پاکستان میں کروڑوں انسان غربت ،مہنگائی، بے روزگاری اور ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں ۔یہ سب صرف سود کی وجہ سے ہے۔ ۔
قائد اعظم محمد علی جناح کے رحلت کے بعد پاکستان کو سودی نظام میں جکڑ دیا گیا۔ یہ بہت ہی افسوسناک بات ہے۔قائداعظم محمد علی جناح نےاسلام اورمسلمانوں کے لئے خاص طور پرسود سے پاک پاکستان بنایا تھا کہ یہاں اسلام کا قانون نافذ ہو گا پرہم نے اس کی قدر ہی نہیں کی۔۔۔۔۔۔اللہ رب العالمین پاکستان کی حفاظت فرمائے ۔


































