
عائشہ بی
امی ابو نے بڑی پیارومحبت سے اس کا نام صدف رکھا۔۔۔۔ جیسے جیسے وہ بڑی ہوتی گئی اسے اپنے نام کےمعنی معلوم کرنے کا بہت تجسس تھا ۔ پہلے
پہلے وہ پوچھتی تواس کی امی اسےایک سیپ دکھا کرکہتی تھی کہ " میری پیاری بیٹی صدف یہ دیکھواس سے صدف کہتے ہیں اورساتھ ساتھ یہ بھی کہتی جاتیں کہ جب تم بڑی ہوگی تو تمہیں صدف کے معنی بھی معلوم ہوتے جائیں گے انشاءاللہ۔
اب صدف پندرہ سال کی ہوگئی تھی۔ س نے صدف کے بارے میں جاننے کیلئے گوگل میں سرچ کرنا شروع کر دیا اورصدف کی تصویردیکھ کر صدف کیا ہے ؟ یہ جاننے کے لئے بہت کوشش کیا۔۔۔۔۔۔ اس کی ڈائری میں بھی بےشمارصدف کے تصویر موجود تھیں ۔پرصدف کے دل میں امی ابو سے ناراضگی تھی ۔ وہ سوچتی تھی کہ امی ابو نے میرا نام صدف کے بجائے کوئی اورنام درنایاب ( موتی ) کیوں نہیں رکھا ؟ موتی توزیادہ قیمتی ہوتا ہے۔ صدف سے تو موتی نکال کرپھینک دیا جاتا ہے۔۔۔۔۔ صدف ہروقت سوچتی رہتی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صدف کی امی نے اس کی ناراضگی محسوس کرلی تھی ۔ ایک دن رات کے کھانے کے بعد امی نے ابو کے سامنے صدف سے پوچھا " صدف کیا تمہیں صدف کے اورمعنی بھی معلوم ہوگئے ہیں؟ صدف تو بلکل ناراض ہی تھی اور فوری بولی۔۔۔۔۔ ! مجھے صدف نام پسند نہیں ہے۔۔۔۔ ابو صدف کو غور سے دیکھ رہے تھے۔انہوں نے صدف کو پورا موقع دیا کہ اپنا دل کی بات کہہ دے ۔۔۔۔۔۔جب خاموش ہوئی توابو نےپیارسے صدف کو اپنے قریب بلایا اورکہا : میری پیاری بیٹی۔۔۔۔۔۔۔! صدف کے حوالے سے تمہاری معلومات ابھی مکمل نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔
ابو نے اپنا لیپ ٹاپ آن کیا اوراس میں ایک ویڈیو سرچ کی جس میں بارش کے قطرے سےسیپ میں موتی بننےکا عمل دکھایا گیا تھا۔ صدف بہت غورغورسے دیکھ رہی تھی ۔اس کے بعد ابو نےسیپ سے موتی نکالنے کے عمل کی بہترین ویڈیو دکھائی ۔ایک بہت تیزچھری سےموتی کوکھرچ کھرچ کرنکالا جارہا تھا ۔ یہ عمل دیکھتے ہوئے صدف کی حیرانی عروج پر تھی۔ وہ چپ سادھے یہ دیکھ رہی تھی ۔ویڈیو ختم ہوئی تو وہ حیرت سےبولی !ابو۔۔۔ابو میں تو یہ پہلی بار دیکھا ہے کہ کس طرح موتی کو سیپ سے گھرچ کھرچ کرنکال رہےتھے۔ابو نے امی کی طرف دیکھا۔۔۔۔۔ امی نے کہا میری جان صدف ! " تمہیں پتا ہے بہت سے سیپ میں موتی نہیں ہوتا۔"صدف تو صرف اس سیپ کو کہتے ہیں جس میں موٹی بنتا ہے۔سمندر کے صدف سےتوموتی کھرچ کھرچ کرنکالا جارہا تھا تاکہ اسے زیور بناکر اس کی نمائش کی جائے۔۔۔۔ وہ پہن کر خواتین اپنی حیا کو بالائے طاق رکھ کرنمائش کریں۔ کبھی دکھاوے اور تکبر کے لئے کبھی زیور کی فروخت کے لئے۔۔۔۔۔۔۔۔
لیکن میری پیاری بیٹی! بی بی فاطمہ سے محبت کرنے والی صدف ! تمہارا موتی تو تمہاری "حیا " ہے۔ صدف ! " حیا تو ایمان کا حصہ ہے" یہ وہی حیا ہے جوتم اپنے آپ کو لباس میں چھپا کرحجاب سے اپنے سر کو ڈھانپ کرنظروں کو نیچے رکھ کر نا محرموں سے پردہ کر کے اور برائی کو دیکھ کر منہ پھیر لیتی ہو ۔۔۔۔۔۔۔ پیاری بیٹی صدف ! جب تک تم اس حیا کی حفاظت کرو گی۔۔۔۔۔۔ " تم صدف رہو گی ۔ " ۔۔۔۔۔۔۔۔۔انشاءاللہ۔


































