
عائشہ بی
آپ صہ نے ارشاد فرمایا " اللہ تعالٰی نے کوئی بیماری ایسی نہیں اتاری جس کا علاج نہ اتارا ہو ۔۔۔ "
مسنون علاج
نبی کریم صہ نے فرمایا " بے شک تمام علاج جو تم کرتے ہو ان میں بہترین علاج حجامہ ہے ۔" ( بخاری )
دعاووں اور قرآن سے علاج، مثلاً سورہ فاتحہ اور بیماری کی مسنون دعائیں۔
آپ صہ احتیاطی تدابیر کے طور پر نصیحت فرماتے تھے کہ کم کھانا کھایا جائےکہ پیٹ کا ایک حصہ کھانے کا ،ایک حصہ پانی کا اور ایک حصہ سانس کا۔
حرام چیز سے علاج کرنے سے منع فرمایا۔۔۔۔۔
آپ صہ نے فرمایا " قرآن کریم اور شہد کے ذریعے شفا حاصل کرو -"
مختلف مسنون غذائیں جن کی بہترین تاثیر ہے:کھجور، انجیر، تلبینہ( جو کا دلیہ ) ، شہر، دودھ، کلونجی، مہندی، زیتون کا تیل، جو ،لوکی ،ثرید ۔
بیماری کی عیادت کی سنتیں
کسی مریض کی عیادت کرتے تو یہ دعا کرتے لا باس طھور انشاءاللہ دایاں ہاتھ مریض پر پھیر کر یہ دعا کرتے اللھم اذھب الناس ربناس واشف انت الشافی لا شفا الاشفاک شفالا یغادر سکما ۔
بیماری کو زندگی اور صحت کے حوالے سے تسلی دینا ۔
*بیمار کے سرہانے بیٹھنا
بیمار کو اسلام کی دعوت دینا اگر وہ کافر ہو
مریض کے پاس کم بیٹھنا اورجلدی اٹھنا
مریض کے پاس شور شرابہ سے اجتناب
* اخلاص و نیت سے عیادت کرنا۔
بیماری کی خدمت اپنے ہاتھوں سے کرنا ۔
بیمار سے خوش گوار انداز میں بات کرنا ۔۔
اللہ رب العالمین مسلمانوں کو ہدایت عطا فرمائے اور سنت رسول صہ پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔۔


































