
عائشہ بی
ہربچے کی سب سے پہلی درسگاہ " ماں " ہوتی ہے کیونکہ ہر ماں اس کی تربیت کرتی ہے۔اگر ایک ماں پڑھی لکھی دین داراور تعلیم یافتہ ہوگی تو یقین
کےساتھ وہ اپنے بچے کی بہترین نشوونمااور پرورش کر سکتی ہے۔معاشرے میں پھیلی ہوئی برائیوں سے بھی بچا سکتی ہے۔بچے کی شخصیت کو بنانے اور بگاڈ نے میں ایک عورت،ماں، بہن،بیوی کے روپ میں کردار ہوتا ہے۔ عورت گھرکے لوگوں کے لئے رول ماڈل ہوتی ہے۔ایک عورت کے ہاتھ سےکئی نسلیں پروان چڑھتی ہیں۔بہترین اخلاق و کرداراس وقت بنتےجب اس کوگھر میں اعلی معیارزندگی اوراچھا ماحول بھی ملتا ہے۔عورت گھر میں اچھابرا،اخلاق وآداب، صحیح غلط، دین و دنیا کی بہترین تعلیم و تربیت کرنا اپنا فرض عین سمجھتی ہے۔
جہاں جہالت ہو ،تعلیم و تربیت نہ ہو وہاں گھر میں اور معاشرے میں بھی بگاڑ پیدا ہوتا ہے۔اچھائی کی جگہ برائیاں جنم لیتی ہیں۔۔۔۔اس لئے نپولین کا کہنا ہے کہ " تم مجھے اچھی پڑھی لکھی مائیں دو تو میں تمہیں بہترین معاشرہ دوں گا ۔"
حقیقت یہ ہے کہ تعلیم ہی انسان میں شعور پیدا کرتی ہے۔ اسلامی تعلیمات کو بھی عام کر نےکی ضرورت ہےلیکن افسوس۔۔۔۔آج کی عورت کو مغربی تہذیب کا دیوانہ بناکر رکھ دیا ہے۔آج ہمارے معاشرے میں مغربی تہذیب پھیلی ہوئی ہے ۔آج عورت کو سوچنےسمجھ نے کی صلاحیت اور وہ اعلیٰ اخلاق و کردار ختم ہوتا نظر آرہا ہے۔ ایک دوسرے سے آگے نکلنےکی دوڈ میں عورت کی شخصیت کوبہت متاثر کیاہے۔
آج حواکی بیٹیاں معاشرے کی بےحیائی و عریانی کو اپناکراپنا اصل مقام و مقصد کو فراموش کربیٹھی ہیں جو اس کو اونچائی اعلیٰ مقام تک لےجاتاہے،جہاں وہ دنیا کے لئے مثالی اور جنت کی عورتوں کی سردار کی حیشیت رکھتی ہیں، مگرآج یہ وعورتیں تو دوزخ کا ایندھن نظرآتی ہے۔ اپنے گھر والوں اور نسلوں کو بچالیں۔۔۔۔۔ ہمیں انہیں تباہی کی طرف نہیں لےجاناہے۔
عورت کی گود میں بڑے بڑےدانشور،سائنس دان،مفکر،ڈاکٹر،عالم دین، انجنیراخلاق و اوصاف والے لوگ پرورش پاتےہیں جو معاشرے میں اہم کردارادا کرتےہیں۔"ماں کےقدموں تلے جنت ہے"اللہ تعالٰی عورت کو اپنے مقام پہچان نے کی توفیق عطا فرمائے۔


































