
عائشہ بی
میں موئل میں اسٹیٹس دیکھ رہی تھی تومیری نظر سےایک عجیب جملہ گزرا " میرا جسم میری مرضی۔ "یہ جملہ پڑھتے ہی میں حیران رہ گئی اور میں
سوچنے لگی کہ یہ کیسا جملہ ہے؟پہلے تو میں نے نظر انداز کردیاپر اس طرح کے کئی جملے مجھے پڑھنے کو ملے ۔۔۔۔۔
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر عورتوں نے مردوں کے برابری کے لئے مارچ کا سلسلہ شروع کردیا۔۔۔۔ پر مسلمان خواتین پر افسوس ہوتا ہے کہ وہ اسلام کے دائرے میں رہنے کی کوشش کریں ۔مسلمان خواتین جہاں پر بھی ہوں ،جیسی بھی ہوں ۔ اسلامی شناخت کو فخر کےساتھ رواج دینا دیانت ہے۔ اسلام نے عورت کو تحفظ فراہم کیا ہے۔عورتوں کواس طرح باہر نکل کر چیخنا،چلانا اور مردوں کے خلاف شورمچادینا،اسلامی معاشرے کیلئے بہت ہی شرمناک بات ہے۔
ہمارے پیارےنبی کریم صہ نے چودہ سو سال پہلے جوعورتوں کو عزت و احترام،مقام ومرتبہ عطا کیا،اس کی مثال نہیں ملتی کہ" تین دفعہ ماں کی حیثیت سےعورت کاحق ،بیٹی کی صورت میں گھر کی دولت اور بیوی کی صورت میں گھر کی ملکہ بنا دیا ہے۔
اللہ رب العالمین نےعورت کو اپنی گھر کی حفاظت کرنے اوربچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کی ذمہ داری سونپی۔ مرد کواللہ رب العالمین نےسرپرست بنایاہے۔روزی کمانا اوربیوی بچوں کو خوشحال رکھنامرد کی ذمہ داری ہے۔"اللہ تعالی نے انسان کے لئے جو حکم دیا ہے وہی بہترین ہے ۔ "
نکاح کی صورت میں انسانیت کے بقا کیلئے ایک مضبوط رشتہ بنایا۔ اسلامی تہذیب وثقافت کے رنگ تو یہ ہیں کہ مرد اورعورت اپنی اپنی ذمہ داریاں ادا کریں ۔ہمیں اللہ تعالٰی کی مرضی کے مطابق بہترین طریقے سےزندگی گزار ناہے ۔اسلام "میرا جسم میری مرضی " کی اجازت نہیں دیتا۔۔۔ اللہ رب العالمین نے انسان کو بہترین ساخت میں پیدا کیا ہے۔ وہ قیامت کے دن حساب لینے پر قادر ہے ۔
اللہ رب العزت نے انسان کو زندگی گزارنےکا بھی طریقہ سیکھادیا ۔ ہم انسان اپنی مرضی سے کچھ بھی نہیں کرسکتے۔۔۔۔ عورت مارچ دراصل غیر مسلموں کے لیےہے۔۔۔۔۔ دین اسلام نے عورتوں کے لئے حقوق اور رہنمائی سے نوازا ہے۔ مغرب میں عورتوں کی کوئی قدر ہے نہ کوئی عزت ! نہ رشتوں کا کوئی مقام و مرتبہ۔۔۔ ! کیوں کہ وہاں کی عورت مرد کی برابری کے چکر میں آج اپنی حیثیت اور شناخت کھو چکی ہے ۔
مسلمان کیوں ان کی نقل کرنے لگے۔۔۔؟ مسلم معاشرے میں مرد کا اپنا مقام ہے اور عورت کا اپنا مقام۔ یہ " عورت مارچ" اسلامی دشمنوں کی چال ہے ۔اللہ پاک مسلمانوں کو دشمنوں کو پہچاننے کی توفیق عطا فرمائے اور مسلمانوں کو دین اسلام کے احکام پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا ۔ اپنے ایمان کو مضبوط کریں۔۔۔۔اسلام کی سربلندی کیلئےاللہ تعالٰی نے جو حقوق ہمیں عطا کیےہیں وہی ہمارے لئے بہترین مشعل راہ ہے ۔


































