عائشہ بی
آیا ہے رمضان پیار بھرا ایمان
بچے سب اڑھ بیٹے اللہ کی ہے شان
آیاہے رمضان آیا ہے رمضان ۔۔۔۔۔
رمضان المبارک کا مہینہ عظیم نعمتوں میں سےایک نعمت ہے جو اللہ رب العالمین نے امت مسلمہ کو عطا کی ہیں ۔یہ بہترین مہینہ مسلمانوں کے لئے نیکیوں کا موسم بہار ہے ۔اس مہینے میں نیکیوں کے بدلے میں کئی گنا بڑھا چڑھا کر اجر کمانے کا بہترین موقع ہے ۔یہ تو بندوں کے لئےاللہ تعالٰی کی مہربانی ہے ۔۔۔۔۔۔۔
رمضان المبارک کے بابرکت مہینے سے فائدہ حاصل کرنے کے لئے شعبان سے " استقبال رمضان " شروع کر دینا چاہیے کیونکہ حضرت سلمان فارسی رضی حضور اکرم صہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول صہ نے شعبان کی آخری تاریخ کو خطبہ دیا اور فرمایا : " اے لوگوں تمہارے اوپر ایک بڑا بزرگ مہینہ سایہ فگن ہوا ہے ۔ یہ بڑی برکت والا مہینہ ہے۔یہ وہ مہینہ ہے جس کی ایک رات ہزار مہینوں سے افضل ہے ۔ "
رمضان المبارک کا با برکت مہینہ مسلمانوں کے لئے تربیت تربیت کا بہترین مہینہ ہے اور ہمدردی اور صبر کا مہینہ ہے۔ جنت کے حصول کا مہینہ ہے ۔
حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے رسول اللہ صہ نے ارشاد فرمایا: "جب رمضان آتاہےتو جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر دئیے جاتے ہیں اور شیاطین باندھ دئیے جاتے ہیں ۔" ( متفق علیہ )
رمضان المبارک وہ مقدس مہینہ ہے جس میں " قرآن پاک نازل کیا گیا جو رہتی دنیا تک انسانوں کے لئے ہدایت کا بہترین سرچشمہ ہے ۔ قرآن پاک نور ہدایت ، رحمت اور دلوں کی بیماریوں کے لئے شفا بھی ہے ۔ رمضان المبارک سے پہلے استقبال رمضان کا اہتمام کرنا اور رمضان المبارک کے روزوں کے بارے میں لوگوں کو آگہی دینا ضروری ہے ۔
رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں زیادہ سے زیادہ نیکیوں کو سمیٹنے کی کوشش کریں ۔ دورہ قرآن میں ضرور شامل ہو جائیں ۔ اللہ رب العالمین کا پیغام کو سمجھیی اور دوسروں تک پہنچانے کا بہترین ذریعہ اور موقع ہے ۔
اللہ رب العالمین کے راہ میں خرچ کریں ۔ صدقہ زکو'ۃ وغیرہ ضرور نکالیں ۔غریبوں کا خیال رکھیں۔۔۔۔۔ اسلام کو غالب کرنے کے لئے بھی دل کھول کر امداد دینا ضروری ہے ۔
روزے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے ہمارے پیارے نبی کریم صلہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا : " قیامت کے دن روزہ شفارش کرےگا اور کہے گا، پروردگار ! میں نے اس شخص کو دن میں کھانے ، پینے اور دوسری لذتوں سے روکے رکھا ، خدایا تو اس شخص کے حق میں میری شفارش قبول فرما ، اور اللہ تعالٰی اسکی شفارش کو قبول فرمائے گا۔ " (مشکوۃ )
اللہ رب العالمین سے دعا ہے کہ اس رمضان المبارک میں فضول کاموں سے وقت ضائع مت کریں اور قرآن و سنت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائیں ۔