
عائشہ بی
سویڈن کےدارالحکومت اسٹاک ہوم میں عید الاضحٰی کے روزشہر کی سب سے بڑی مسجد کے باہر قرآن مجید کو نذرآتش کر دیا گیا ۔ یہ تو کوئی نیا واقعہ نہیں
ہے۔ نبی کریم صہ کی شان میں گستاخی کرنا اور قرآن پاک کی بےحرمتی کرنا اسلامی دشمنوں کا ایجنڈا ہےاورمغرب کا کھیل بن چکا ہے ۔
مسلمان توچاروں آسمانی کتابوں کو مانتےہیں اورعزت بھی کرتے ہیں کیونکہ چاروں کتابیں اللہ رب العالمین کی طرف سےنبیوں کےذریعےپہنچا دیا گیا ہے۔ قرآن پاک کی سرعام بےحرمتی سب سے پہلے 2010 میں امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر گنیٹرول میں ہوا تھا۔ یہ نائین الیون کی یاد میں اسلامی دشمن پادری نے" قرآن مجید جلانےکادن " قرار دے دیا ہے۔ یہ مسلمانوں کو صدمہ پہنچا نے کی سازش تھی ۔ یہ خاص طورپراسلامی دشمنوں اورانتہا پسندوں کا ہتھیاربن چکا ہے۔ مسلمان تشدد تو برداشت کر سکتا ہے مگرمقدس کتاب قرآن کی بےحرمتی کبھی بھی برداشت نہیں کر سکتا ۔ان شاءاللہ!
یہ لوگ بہت ہی ظالم ہیں ،انسانوں کی قدرنہیں کرتے بلکہ جانوروں سے پیار کرتے ہیں جو امریکی جیل میں قید ہیں وہ بدترین تشدد کا شکارہیں ۔ مسلمان قیدیوں کے پاؤں میں قرآن مجید کے نسخے ڈال دئیےجاتے ہیں ۔ قرآن کو سور کی چربی میں لپیٹنے، فلیش میں ڈال دینے کی دھمکی دی جاتی ہے ۔ اف افسوس!یہ لوگ مسلمانوں کے دشمن ہیں ۔ " یہودی اور نصاریٰ کبھی تمہارے دوست نہیں بن سکتے ۔ " ( قرآن )
سینیٹر مشتاق احمد خان سے عافیہ صدیقی کی ملاقات کی ۔ " ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو بھی ایسےہی ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیاہے۔ وہ کہہ رہی تھیں قرآن کے اوپر پشاب کر دیا گیا ہےاور ہمیں قرآن کے اوپر چلنے کو کہا جاتا ہے ۔
سویڈن میں ایک عرصے سے قرآن پاک کو نذر آتش کرنےکی وارداتیں ہورہی ہیں۔اسی سال 21 جنوری کو اسٹاک ہوم میں ترک سفارت خانےکے سامنے اسلام قرآن اور متبرک شخصیات کے خلاف مغلظات بکنے کے بعد سیگرٹ لیٹرسےقرآن کے نسخے کو آگ لگا دی گئی ۔یہ " دشمنان دین قرآن کو انسانیت کا دشمن قرار دیتے ہیں ۔ "نعوذباللہ
برسوں پہلےسید ابوالاعلی مودودی رح نے فرمایا تھا کہ "انحطاط اور تنزل سے پریشان مسلم معاشروں کی ترقی غیروں کی نقالی سےنہیں بلکہ اسلام کے زریں اُصولوں کو اپنانے ہی سے ممکن ہے۔ مسلم امہ کو اقوام عالم میں اپنا تشخص قائم اوربرقراررکھنے کےلئےاسلام کی آغوش طرف پلٹنا ہوگا ۔ جدید علوم سے استفادہ وقت کی ضرورت ہے لیکن غیروں کی غلامی بہرحال تباہی کا راستہ ہے۔ "اصل بات یہ ہے کہ مسلمان ملکوں کی کمزوری ، بدبختی اورپستی کی علامت ہیں ۔ "دنیا کے مسلمانوں کی کمزوری کی وجہ سے آج سب سے بڑی اور سب سے اہم قابل احترام کتاب قرآن مجید کی بےحرمتی کے باوجود امت مسلمہ خاموشی سے سو رہی ہے ۔ یہ امت مسلمہ کی بدقسمتی اوربدنصیبی ہے ۔"
" قرآن پاک ہم سےروز پوچھتا ہے کہ میری ایک آیت زمین پر پڑی مل جائے توتم اس کو اٹھا لیتے ہو۔ تم اس کو جھاڑتے، پونچھتے ہو ، چومتے چاٹتے ہو اور اونچی جگہ پر تبرک کے طور پررکھ دیتے ہولیکن اسی آیت میں اگر یہ لکھا ہوا ہو کہ سود لینے اور دینے والے، اللہ رسول صہ سے جنگ کرنے والے ہیں ۔میرے حکم کو نہیں مانتے۔ یہ قرآن پاک ہم سے کلام کررہا ہے۔ یہ قرآن پاک ہم سےشکوہ کررہا ہے ۔ ہم سے یہ پوچھ رہا ہےکیا مجھ پر ایمان لانے والےایسے ہوتے ہیں "۔۔۔۔ ؟


































