
عائشہ بی
وہ خوشی کا لمحہ آگیا جس کا شدت سےانتظار تھا۔ ہرطرف قیام پاکستان کے اعلان پرشدت سےشوربرپا تھا ۔مسلمانوں میں آزادی کےخوشی میں پرچم
لہرائے جارہے تھے ۔ ہندو مسلم علاقوں کی تقسیم نے ایک ہلچل مچا دی تھی ۔ مسلمانوں میں خوشی کے لہردوڑ گئی ۔ قائداعظم کی قیادت میں مقدمہ جیتنے پر فضائیں نعرہ تکبیر سے گونج رہی تھیں۔۔۔
ہندوؤں کو بلکل برداشت نہیں ہوا ۔حسدوجلن کی آگ بھڑکانےلگے ۔وہ سکھوں کے ساتھ مل کرمسلمانوں کا قتل عام کرکےنقصان پہنچانے لگے۔ وہ مسلمانوں کونشانہ بنانے کیلئے کے لئے میدان میں اترے ہوئےتھے۔ اف خدایا! ظالموں نے مسلمانوں کے مکانوں کو آگ لگادی ۔ ہر طرف آگ ہی آگ اور دھویں چھا گئے ۔ گولیاں برسائی گئیں۔ ہندو تلواریں لئے دندناتے پھررہے تھے ۔ وہ خوفناک داستانیں ہیں کہ کئی لوگ ایک دوسرے سےبچھڑگئے۔ابنے پیاروں کےغم میں دن رات گزارنے پرمجبورتھے ۔ مسلمانوں کی بستی کی بستیوں کو قبرستان بنا دیا گیا۔ اف!مسلمانوں کی تین دن تک جلتی سلگتی ہوئی لاشیں ہر گھر میں ادھرادھربکھری ہوئی تھیں اورایک دوسرے سے لپٹی ہوئی تھیں ۔
یہ سچی داستانیں دادی جان نےاپنے آنکھوں سےدیکھی ہیں ۔ٓبس ٹرک آتےگئےگھروں اورسڑکوں سےلاشیں ٹرکوں میں پھینکتے ہوئے بھیانک داستان رقم کرتے گئے ۔
آزادی کے ان مناظر کو ذہن میں رکھتےہوئےآج ہم اپنے گریبان میں جھانکیں کہ علامہ اقبال نےجس پاکستان کا خواب دیکھا تھا اورقائد اعظم محمد علی جناح نے جس خواب کی تعبیرحاصل کرنے کے لئے دن رات ایک کردیا تھا ۔آہ ۔۔۔۔ برصغیر کے لاکھوں مسلمانوں نےاپنا خون پسینہ ایک کرکے یہ زمین کا ٹکڑا حاصل کیا گیا تھا ۔خدایا ۔۔۔۔! کیا یہ وہی پاکستان ہے ؟ کیا یہ وہی سرزمین ہے جس کی سرحد پرپہنچتےہی اورزخمیوں سےچورمہاجرین اس پاک سرزمین پر گرکرسجدہ ریزہوجاتےہیں۔۔؟
ہائےہائے۔۔۔۔۔ اپنےمعصوم بچوں کونیزوں پرجھولتےلاشیں اوراپنےعزتوں کوبچانےکیلئے دریاؤں اورکنوؤں میں چھلانگیں لگاتی بہنیں اوربیٹیاں،اپنے بیٹوں کےخاک اورخون میں تڑپتی لاشیں دیکھنےکےبعد زندہ رہنے کی خواہش دم توڑ چکی تھی ۔ پرجب پاکستان مل گیا تو پکار اٹھے " اب ہمیں کوئی غم نہیں ہمیشہ کیلئے گھر پاک سرزمین مل گیا ۔"
قائد اعظم محمد علی جناح رح نے کہا تھا کہ ہمارے پیش نظر ایک ایسی آزاد اورخودمختار مملکت کا قیام ہے،مسلمان اپنے دین کے اصولوں کے مطابق زندگی گزار سکیں اور فرمایا:پاکستان کا آئین اور دستور قرآن اورسنت کے تابع ہوگا "۔ انشاءاللہ ۔۔۔۔۔۔ دستور پاکستان میں عوام کو بنیادی حقوق کی ضمانت دی گئی ہے۔ یہ برصغیر کے مسلمانوں کا سب سے بڑی ہجرت تھی ۔ پاکستان کو ہر مصیبت سے بچانے کیلئے ہمیں دیانت دارقیادت کی ضرورت ہے۔
" میں بھی پاکستان ہوں توبھی پاکستان ہے
اس پہ دل قربان اس پہ جان بھی قربان ہے


































