
عائشہ بی
شہید حجاب " مروہ الشربینی"دنیا کےمسلمانوں کیلئے بہترین مثال ہے۔ وہ اللہ رب العالمین کےحکم کےمطابق لباس پہنے اورحجاب کو اپنائے
ہوئےتھی۔وہ اللہ تعالٰی سے ڈرتے ہو ئے زندگی گزارنے میں مصروف نظرآتی تھی ۔
جسےیکم جولائی 2009 کوجرمنی میں صرف حجاب پہننےکےجرم میں بھری عدالت میں چاکوسے وارکر کےشہید کردیا گیا ۔اس کےشوہر اوربچے کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا اور وہ شدید زخمی ہوگئے۔
افسوس اس بات کی ہے کہ جرمنی کی حکومت نےاس پر کوئی ردو عمل نہیں دیا ۔ مروہ شربینی توشہید ہوکر دنیا سےرخصت ہو گئی پر خدا کا شکر ہےکہ جرمنی جیسے معاشرے میں حجاب کا یہ عزم توانا سے توانا تر ہوتا چلا جارہا ہے۔۔۔۔۔ الحمدللہ
اسلام میں عورت کو شرافت اورانسانیت کی ضمانت دی گئی ہے۔ اللہ رب العالمین نے عورت کو شرعی آزادی عطا کی ہے اورعورت پر بہترین ذمہ داری ڈال دی ہے کہ جو اس کی طبیعت اورنسانیت کےخلاف نہ ہو ۔ حجاب ایک باحیا اوربا کردارعورت ہی معاشرے میں نسلوں کوپروان چڑھا نےاور سنوارنے میں کامیاب ہوں گے ۔حجاب ایک فریضہ،ایک ضرورت ہے ( عبد الرحمن سدیس )
حجاب آپ کی شناخت کو چھپاتا نہیں بلکہ ظاہرکرتا ہےکہ آپ باعزت خاندان سے تعلق رکھنےوالی ایک مسلمان خاتون ہیں ۔عورت کےکردار کیلئےصحابیات بہترین رول ماڈل ہیں جس کےاندرصحابیات کا عکس ہوگاوہ اپنےنسلوں میں اسلام کےجانباز سپاہی پروان چڑھانے میں کامیاب ہوں گے۔۔۔۔
اف خداراآج ہمارے مسلمان معاشرے میں بےحیائی اس قدربڑھ گئی ہےکہ اداروں میں کام کرنےوالی خواتین کی عزت ووقار پر سوال اٹھ رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ میری دعا ہے کہ اللہ ہمیں پاکستان میں قرآن و سنت کےمطابق بہترین طریقےسے زندگی گزار نے کی توفیق عطا فرمائے آمین ۔


































