
عائشہ بی
ہر سال 4 ستمبر کو عالمی سطح پر یوم حجاب منایا جاتا ہےجس کا مقصد حجاب کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اور حیا کا کلچر عام کرنا ہے۔ اس سلسلےمیں
بہت سے سیمینار مذاکرے وغیرہ منعقد ہوتے ہی اورباحجاب خواتین واک کے ذریعے اس دن کی اہمیت اجاگر کرتی ہیں جس کا مقصد یہ عیاں کرنا ہوتا ہےکہ عورت باحجاب رہتے ہوئے اسلامی اقدار اور روایات کی پاسداری کےساتھ کارہائےزندگی انجام دے سکتی ہے تاکہ دنیا پر عیاں ہوسکے اور کہ تہذیب ہے " ۔ حجاب مسلم خواتین کی " تہذیب اور پہچان " ہے ۔
اسلامی معاشرے میں مرد اور عورت کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔ کسی کو بھی یہ حق نہیں پہنچتا ہےکہ مسلمانوں پرمغربی تہذیب اورثقافت کو مسلط کیا جائے ۔ اسلام مسلمانوں کو حیا کا درس دیتا ہے۔مغربی دنیا حجاب کو حقارت کی نظروں سے دیکھتی ہے ۔ معاشرے میں خواتین پر ہونے والے ظلم کے خلاف ہر سال آواز بلند ہو رہی ہے ۔ 15سال پہلے کی بات ہے کہ "جرمنی کی ایک عدالت میں پیش آنے والے واقعہ کو ہر سال پورے دنیا میں خواتین اسلام زندہ کیا ہوا ہے۔ امت مسلمہ کی ایک بیٹی مروہ اشربینی کو صرف حجاب کرنے کی جرم میں بھری عدالت میں خنجر مار کر شہید کردیا گیا۔
اسلام خواتین کو حجاب تحفظ فراہم کرتی ہے۔ ویسے بھی خواتین کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کا ذمہ داری ہے ۔ مغرب ہمیشہ اسلامی تہذیب کی مخالفت میں جگہ جگہ حجاب پر پابندی کرنے کی بھرپور ہر ممکن کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔ اللہ رب العالمین ان کا چالوں کو ناکام بنا دیں۔۔۔۔۔آمین ۔ باہر ملک میں رہنے والے مسلم خواتین پر حجاب کی پابندیاں عائد کرنے میں مصروف رہتے ہیں ۔
میری بیٹی کینیڈا میں رہتی ہے ۔ وہ حجاب کے بغیر کبھی باہر نہیں نکلتی ۔ ایک دن وہ اپنے شوہرکے ساتھ کہیں باہر سیرکرنے نکلی۔۔۔ایک ہوٹل میں قیام کیا ۔ کافی پینے کے لیے ایک شاپ میں بیٹھ گئے ۔ اس کا شوہر کچھ لینے کے لیے چلا گیا ۔ یہ موقع دیکھ کر ایک امریکی آدمی اس کے قریب آکر کہنے لگا کہ " آپ کو ایسا کرنے یعنی حجاب لینے پر آپ کے شوہر نے زبردستی کی ہے۔۔۔۔؟ بیٹی نے جواب دیا کہ میں نےاپنی مرضی سے حجاب لیا ہے ۔ کیا آپ کو کوئی مسئلہ ہے۔۔۔ ؟ پھر بیٹی نے اسے اتنا سنایا کہ " ویسے آپ عیسی علیہ کو جانتے ہیں ؟ بی بی مریم کی تصاویر بھی باحجاب ۔چرچ میں نظر آتی ہے ۔۔۔۔۔ چرچ کی ، نن حجاب چمی میں ہیں ۔ آپ لوگوں کو بھی ان کی پیروی کرنے کی ضرورت ہیں۔۔۔۔۔یہ سب سنتے ہی وہ خاموشی سے سر جھکا کر باہر نکال گیا۔۔۔۔۔۔
عالمی یوم حجاب اس بات کی یاد دہانی ہے کہ خواتین کی حجاب ان کی شناخت عزت اور وقار کی بہترین حصہ ہے ۔یہ صرف ایک اسلامی تہذیب کی حمایت نہیں بلکہ خواتین کے حقوق اور ان کی آزادی کا تحفظ فراہم کرنے کے عزم بھی ہے ۔۔۔۔۔


































