پاکستانی کلچر اور ڈرامے

عائشہ بی

  آج مجھےوہ گزراہواوقت یاد آگیا جب لوگوں کے پاس ٹی وی تھا،بس ایک لینڈ لائن فون ہوتا تھاوہ بھی کسی کسی کےگھر ،موبائل کا وجود ہی نہ تھا۔

سیدھی سادہ زندگی گزر رہی تھی۔ اس وقت زندگی میں جو لطف تھا اب وہ کہاں؟ لوگوں سے ملنے ملانےکا مزہ کچھ اور ہی تھا، محلے میں کسی ایک کےپاس کلر ٹی وی  ہوا کرتا تھا ۔محلے کی بہت سی خواتین اور بچے مل بیٹھ کر ڈرامہ دیکھا کرتے تھے۔اتنی اچھی کہانی ہوتی کہ مل بیٹھ کر دیکھتے اور پھر تبصرہ  کرتے۔

یہ ڈرامےفاطمہ ثریا بجیا، اشفاق احمد،  بانو قدسیہ،امجد اسلام امجد، حسینہ معین،  نور الھدی شاہ،منوبھائی، انتظار حسین،اطہر شاہ خان، کمال احمد رضوی، ڈاکٹرڈینس آئزک  مستنصر حسین تارڈ اور انور مقصود جیسے کہنہ مشق رائٹرز کے لکھے ہوتے تھے۔ بہترین ڈرامے،بہترین کہانی، بہترین کردار نگاری، بہترین اداکاری اورمناسب لباس۔ ہر کہانی میں  بہت سےاچھے پہلو ہوتےتھے۔ گھریلو زندگی کےمسائل اور حقیقت سے قریب کہانیوں پرمبنی یہ ڈرامےجب پیش ہوتے تو سڑکیں ویران ہو جایا کرتی تھیں۔ جھوک سیال، خدا کی بستی، وارث، شمع، افشاں، کرن کہانی، انکل عرفی، تیسراکنارہ،ان کہی، تنہائیاں، دھوپ کنارے،دریا،سمندر، آنگن ٹیڑھا،اندھیرا اجالا، الف نون، سونا چاندی ، زرسےذات،  با ادب باملاحظہ، دھواں،  آئی ایس پی آر کے ڈرامےسنہرے دن،  الفابراوو چارلی اور نشان حیدر پانے والے شہدا پربنائے جانے والے ڈرامے وغیرہ اورنسیم حجازی کےناول پر مبنی تاریخی ڈرامےآخری چٹان،  شاہین، اسی طرح تحریک پاکستان پر مبنی ڈرامے تعبیر اور منزل جیسےبہترین  ڈرامے پیش کیےگئےتھے۔

ہندوستان میں بھی ان ڈراموں کو پسند کیاجاتا تھا کیونکہ بھارت کےکچھ شہروں میں پاکستان کی نشریات اورپاکستان کےگنےچنے شہروں بالخصوص لاہور میں ہندوستان کی ٹی وی نشریات  دیکھی جارہی تھیں جبکہ پاکستان میں صرف ایک چینل ہوتا تھا وہ بھی سرکاری یعنی صرف پی ٹی وی ۔ پی ٹی وی کے بعد اب یہاں چینلزکی بھرمار ہے اور نت نئے ڈراموں کی یلغارہے۔ اخلاقی برائیوں، سازشوں، رشتوں کی پامالی رنجشوں اور بے حیائی سےبھر پور ہندوستانی طرز کےسوپ سیریلزجن کا نہ کوئی سرہےنہ پیرنری ٹینشن  ہی ٹینشن ہے، ان ڈراموں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں جو کچھ ڈراموں میں دکھایا جارہا ہے نوجوان نسل اسی کو اپنا رہی ہے جس کی وجہ گھریلو زندگی میں مسائل پنپ رہے ہیں اور گھر اجڑ رہےہیں،خاندان بکھر رہے ہیں۔

    پہلے زمانےمیں ( ستر، اسی اور نوے کی دہائی کے اوائل میں)جتنےبھی ڈرامے پیش کیےگئےلکھنے والوں نے سوچ سمجھ کر لکھا، ہرڈرامے کی کہانی میں  سبق آموز پہلو ضرور ہوا کرتا تھا۔نوجوان لڑکوں اورلڑکیوں کواپنی زندگی گزارنےکےلیےبہترین باتیں بھی معلوم ہوجایا کرتی تھیں۔وہ بہت اچھاوقت تھا کیونکہ ڈراموں میں بےحیائی اور فحاشی بالکل نہیں ہوتی تھی لیکن افسوس  آج کل ڈراموں کے ذریعےمعاشرتی اقدار اورپاکستانی کلچر کو بگاڑ کر پیش کیا جارہا ہے۔ مثلا شراب نوشی، ڈانس پارٹیز، رشتوں کی پامالی وغیرہ  یہ سب ہماری ایمانی غیرت کے خلاف اور برداشت سےباہرہے، بہت ہوگیا۔ اب بس کردیں۔ اب ڈرامہ لکھنے والوں کو اپنا اندازبدلنا ہوگا۔پاکستان میں بننے والےڈراموں میں پاکستان کامروجہ کلچرنمایاں نظرآناچاہیے،مٹھی بھر ایلیٹ کلاس کی نمائندگی کےبجائے پاکستان کے ہر طبقے کے رہن سہن کےمطابق حقیقی اورگھریلو زندگی کے مسائل پر بہترین کہانیاں لکھنے کی ضرورت ہے۔پاکستان کو پاک رہنےدو۔

  موجودہ ڈراموں میں تمام بےحیائی اور فحاشیوں کےطوفان کےآگےبند باندھ کرآگے بڑھنا ہوگا۔بچوں کوعشق کرنےاورگھروں سےبھاگنےکاسبق سکھانے کے بجائے زندگی میں کامیابی سے آگے بڑھنے کا گر سکھایا جائے۔مسلمانوں کے رہن سہن کے مطابق بہترین ڈراموں کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہیں۔حال ہی میں ایک ڈرامہ پیش کیا گیا ہے۔ "ذرد پتوں کا بن"یہ ڈرامہ گاؤں کی زندگی کےحوالے سے  کافی حد تک حقیقت اورحقیقی مسائل کی عکاسی کررہا تھا، اس ڈرامے کو بہت پسند کیا گیا ہے۔ کہنے کا مقصد یہ ہےکہ اس طرح کے اچھے ڈرامے آج بھی پیش کیےجاسکتے ہیں۔

       آج کل ایک فضول ڈرامہ سیریل جیومیں نشرکیا گیا ہے،جس کا نام "سن میرےدل "۔یہ سیونتھ  اسکائی کی پروڈکشن ہےاورتحریر خلیل الرحمٰن قمر صاحب کی ہے۔ اس ڈرامہ فوری طور پر بند کیا جائے کیونکہ اس میں سوائےبرائیوں کےعلاوہ کوئی اچھائی نظرنہیں آرہی۔۔۔۔۔ اس ڈرامہ بنانے کا مقصد کیا تھا۔۔۔۔؟  شراب نوشی  ، بےحیائی اور برائیوں کو دکھا کربچوں کو کیا سبق دینا چاہتے ہیں۔۔۔۔؟ اس طرح کے ڈراموں کو عوام رد کر دیا ہے۔۔۔۔ پاکستان خاص رحمت ہے۔۔۔۔ پاکستان میں مسلمان اور اسلام کے مطابق ڈرامہ پیش کیا جائے۔۔۔۔ورنہ ڈراموں کی ضرورت نہیں۔۔۔۔۔ اللہ رب العالمین سے دعا ہے کہ تمام مسلمانوں کو ہدایت عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے