
عائشہ بی
علامہ اقبال ایک عظیم روح اورعظیم ذہن کےمالک تھے ۔ وہ ایک بہترین شاعرتھےجن کی شاعری اپنےاندر انفرادیت لیےہوئے ہےکہ جس کی اردو
شاعری میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔ دنیا کے سارے عظیم شعرامیں کوئی ایسا شاعرنہیں نظرآتا جس نے اپنی بکھری ہوئی قوم کو ایک قوم بنا دیا ہو!انہوں نے ایک نئی اسلامی مملکت کا خواب دیکھا۔اس خواب کوحقیقت بنانے میں کامیاب بھی ہوئے۔انیوں نے اپنی شاعری کے ذریعے قومی امراض کی نشاندہی کےساتھ ان امراض کا علاج بھی تجویز کیا۔قوم کوبےعملی اورزوال سے نکالنے کےلیے اپنی شاعری کےذریعےمردمومن اور خودی کا تصورموثر طریقے سے پیش کیا۔ ملک اورقوم کیلئےان کی شاعری کی بہترین عطیہ ہے۔الحمداللہ۔۔۔۔۔۔
علامہ اقبال اورقائد اعظم محمد علی جناح ایک ہی حقیقت کے دورخ تھے۔ مرد مومن کا تصور جیسےجیتا جاگتا حقیقی وجودہے۔خودی کا تصورتصور بھی غلامی کی زنجیروں میں جھکڑی ہوئی قوم کےاندر خودداری ،اپنی شخصیت کے اثبات اورعمل پر ایمان و یقین عبادت ہے۔
علامہ اقبال کونوجوانوں سے بہت محبت تھی کیونکہ کسی بھی قوم کےنوجوان ہی اپنی جانوں کانذرانہ دےکراپنے ملک کی قسمت بدل سکتےہیں۔وہ اللہ تعالی سےدعا کرتےتھے
کہ " جوانوں کو میری آہ سحردے
پھران شاہی بچوں کوبال وپر دے
ستاروں کےآگے جہاں اور بھی ہیں
ابھی عشق امتحان اوربھی ہیں
محبت مجھے ان جوانوں سے ہے
ستاروں پہ جو ڈالتےہیں کمند
اقبال نےاپنےکلام کے ذریعے نوجوانوں کوشاہین سےتشبیہ دیتےنظرآتےہیں ۔ کبھی ستاروں پر کمند ڈالنےکی ترغیب اور کئی اسلااف کےکارنامے بتاتے ہیں ۔ فضول کاموں کو اپنا کرآج ہمارے نوجوان زندگی سے مایوس ہو کر بیکار ہورہے ہیں کیا ہوا معاشرے میں نظر اتے ہیں ۔ منفی خیال اپنے آپ کو نقصان پہنچانے میں لگا ہوا ہے اپنے آپ کو نقصان پہنچانےمیں لگےہوئے ہیں ۔ سوشل میڈیا کےفضول کاموں میں مصروف ہوکر اپنا وقت ضائع کردیتےہیں ۔ بہت ہی افسوسناک پات ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اسکولوں اورہرتعلیمی ادارے میں علامہ اقبال کا پیغام کوعام کرنے کی توفیق عطا فرمائے،آمین


































