
عائشہ بی
ہرسال بیس نومبرکوبچوں کاعالمی دن منایا جاتا ہے.اس کامقصد دنیا بھرکےبچوں کےحقوق ،تعلیم ،صحت ،خواک اور انہیں بہتر معیار زندگی کیلئے
نہ صرف آواز بلند کرنا ہے بلکہ دنیا کی توجہ اس جانب مبذول کروانا ہے مگر افسوس کی بات ہے کہ ہم تعلیمی معیاردیکھیں توہمیں بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ ان اداروں نےکتنا فتنہ برپا کیاہے۔؟ مسلمانوں نے مغربی تعلیم کواپنایاہے، بچوں کو نا تو دین کی سمجھ ہے نا دنیا کی ۔۔۔۔۔۔۔
علامہ اقبال نے کیاخوب نشاند ہی کی ہے ۔
اللہ سے کرے دورتو تعلیم بھی فتنہ
املاک بھی اولاد بھی جاگیر بھی فتنہ
ناحق کےلیے اٹھے تو شمشیر بھی فتنہ
شمشیر ہی کیا نعرے تکبیر بھی فتنہ
اف خدارا۔۔۔۔!آج کل ہمارے تعلیمی اداروں کا بھی بہت براحال ہے۔بچوں پرکتابوں کابوجھ لادیا گیا ہے۔اسکول کو کم ٹیوشن کوزیادہ اہمیت حاصل ہے،ہرجگہ ٹیوشن سینئر اور کوچنگ کھل چکے ہیں ۔
آج کل بچوں میں پڑھائی سے زیادہ موبائل کلچرعام ہے ۔پہلےاسکولزنےبچوں کےموبائل استعمال کرنے پرپابندی عائد کی ہوئی تھی!اب"بچےتو من کی سچےہیں نا" ٹیچرز کی بات زیادہ مانتے ہیں۔ اگر ٹیچر غلط بھی بولےتو سچ سمجھتے ہیں اورسچ مانتے ہیں ۔ جب کورونا آیا تو آن لائن تعلیم کے نام پر سب بچوں کے ہاتھ میں موبائل تھمادیا گیا۔اب یہ بیماری توختم ہوچکی ہےمگر بچوں میں موبائل فون کی بیماری عام ہوگئی ہے ۔ٹیچرز کوتوآسانی ہےپرگھر والے پریشان ہیں۔ ایک موبائل ہےبچے پانچ کیا کریں ؟ ماں کیسے کام کروا سکتی ہے ؟اسکول والوں نے بچوں کی تربیت کرنےکے بجائے ان کو موبائل تھما دیئے ہیں۔ اب بچوں سے زیادہ ماؤں کوپڑھا نےکی ضرورت ہے۔
پہلے تعلیم کوتعلیم ہی سمجھاجاتا تھااب تعلیمی ادارت کمائی کے مراکز بن چکے ہیں۔ گورنمنٹ اسکول کوزیادہ اہمیت حاصل ہوتی تھی۔ گورنمنٹ اسکول اورکالج میں ٹاپ کرنے والوں کے تعداد زیادہ ہوتی تھی ۔اب توتعلیم کی کوئی اہمیت ہی نہیں رہی، گورنمنٹ اسکولوں میں گائے،بھینسیں پالی جاتی ہیں اب کچھ اسکول اصطبل بنےہوئےہیں۔
سوشل میڈیا نےبچوں کا بیڑاغرق کررکھاہے۔
پاکستان اسلامی ملک ہے،بدقسمتی سےاسلام کےنام کی کوئی چیزنظرنہیں آرہی !معصوم بچوں کی تربیت کےکچھ اورہی انداز ہیں۔بڑے چھوٹوں کاادب تمیزسب کچھ ختم ہورہا ہے۔موبائل نےبچوں کی معصومیت چھین لی ہے۔اگربچوں کوکچھ نصیحت کرنےکی کوشش کریں تو"اونٹ کے منہ میں زیرہ کےمانندہے ۔
یہاں بات تودنیا بھرکے بچوں کا حقوق کی ہو رہی ہےتو دیکھنا ہوگا کہ کیا ساری دنیا کےبچے پر سکون سےزندگی گزاررہے ہیں ؟ کیا تمام بچوں کوان کےحقوق مل رہے ہیں؟ کیا فلسطین اورکشمیر کے بچوں کو ان کےحقوق مل رہے ہیں؟ انتہائی غمزدہ دل سے میں یہ کہنے پر مجبور ہوں ،ان مظلوم بچوں کے حصے میں آگ اور خون ،بم کے گولے،بے گھروبےاماں ہونا آیا ہے،بھوک اورپیاس، بلبلاتے،تڑپتے معصوم بچےان کےحقوق چھیننے کا ذمہ دارکون ہے ؟ ان مظلوم بچوں کو کون ان کے حقوق دے گا۔۔۔۔؟کیا وہ انسان نہیں۔۔۔۔؟
بچوں کےعالمی دن کےموقع پران بےبس اوربےسہارامعصوم بچوں کی پکارکو سنتےہوئے لبیک کہتے ہوئےان کی حقوق کیلیے آواز بلند کرنا ہوگی۔۔۔۔۔
"اے صلاح الدین ایوبی دے صدا تو ہے کہاں ؟
تیرے بچے بے اماں ہیں زخموں سے چھلنی جسم و جاں ہے
تیرا رستہ دیکھتی ہیں مظلوم بچوں کی آہ و فغاں


































