
عائشہ بی
ہائےرےسردی،اب تو آجا رے سردی
چند سال قبل گرمی کا موسم ختم ہوتےہی اکتوبرمیں کچھ ٹھنڈی ہوا ئیں چلنے لگتی تھیں جوسردی کی آمد کا پتا دیتی تھیں پھر تھوڑے ہی عرصے
میں نومبر کے اختتام پر سردی کا موسم شروع ہو جا یا کرتا تھا۔کچھ لوگوں کو سردی بہت اچھی لگتی ہے اور وہ اس کا مزہ لیتے ہیں اور کچھ لوگوں کو سردی "ہائے سردی آگئی ہے " کیسے گزاریں گے ؟ ہر وقت گرم کپڑوں اور لحاف کے اندر گھسے رہتے ہیں لیکن بچوں کو تو سردی بہت ہی اچھے لگتی ہیں ۔ وہ تو ٹھنڈے موسم میں برفانی علاقے میں سیر کرنے جاتے ہیں ۔ برف میں خوب کھیلنے کود نے میں مصروف رہتے ہیں ۔
کراچی میں رہنے والے لوگ ٹھنڈے موسم میں طرح طرح کے پکوان بھی پکاتے ہوئے نظر آتے تھے ۔ اس موسم میں مزے مزے کے کھانے بنتے تھے ۔ پائے، سوپ یخنی،کافی، قہوہ ،گرین ٹی، ساگ ،گاجر کا حلوہ وغیرہ ۔ لوگ پکوڑے ، گلگلے اور دیگر پکوان بھی بناتےتھے ۔ سردی کا موسم میں لحاف میں بیٹھ کر مزے مزے سےمونگ پھلیاں ،ریوڑیاں، اخروٹ ، بادام ، پستے ، تل کے لڈو،تل اورمونگ پھلیوں کی چکیاں، وغیرہ کھانے میں جو لطف ہوتا تھا وہ الگ ہی تھا۔
چلغوزے کا تو مزہ ہی کچھ اور تھالیکن اب چلغوزے کی قیمت اتنی بڑھ گئی ہےکہ خریدنے کا تصور بھی محال ہے۔ پہلےتو ہمارےپاکستان کا بہترین خشک میوہ کیا خوب اور سستے دام بکتا تھا ۔ اب ان کی بڑھتی قیمتوں کے باعث لوگ کھانے کے لیے ترس رہے ہیں۔ چلغوزے تو اب نظر ہی نہیں آتے ۔۔۔۔! لوگوں کے پاس پیسے بھی نہیں ہیں کہ خرید کر کھا سکیں۔
سردیوں کی آمد ہے۔دعا ہے کہ اس بار کراچی میں سردی آہی جائے۔میرے بھائی صاحب ( جیٹھ) جب تک زندہ تھے،وہ پستہ، بادام اخروٹ، مونگ پھلی،گجک اور چلغوزے خوب کھلایا کرتے تھے کہ ہم سب خوش ہو جاتے تھے ۔اللہ ان کی مغفرت فرمائے آمین۔ ان آتی سردیوں میں ہمیں شدت سے ان کی یاد آرہی ہے۔اب توسارے پاکستانی خشک میوہ جات کو ترس رہے ہیں ۔۔۔۔ پہلے تو ہر گلی محلےمیں ٹھیلے والوں کی ٹن ٹن آواز گونج رہی ہوتی تھی ۔ اب تو خریدنے والے ہی نہیں۔ کہیں کہیں دور دور اکا دکا خشک میووں کے ٹھیلےنظرآتے ہیں کیونکہ مہنگائی کے باعث لوگوں کی قوب خرید جواب دے گئی ہے۔ اس لیے ان ٹھیلے والوں کاروزگار بھی متاثر ہوا ہے ۔
نومبر ختم ہونے کو ہے لیکن سردیوں کا ابھی تک انتظار ہے۔ابھی تک پنکھا چلانا پڑتا ہے! لحاف ،رضائی ،کمبل کو ابھی تک دھوپ ہی نہیں لگائی گئی ،ورنہ ہم اب تک کمبل رضائی اوڑھنا شروع کر چکے ہوتے۔ حال یہ ہے کہ ہم "ہائے رے سردی کے بجائے ہائے رے گرمی ہائے رے گرمی " کہنا شروع ہو گئے ہیں۔
نومبر کی اخری تاریخیں چل رہی ہیں اور سردی کا نام و نشان ہی نہیں۔یہ ماحولیاتی تبدیلیوں کا اثر ہے،سڑکوں کے اطراف میں درختوں کے جھنڈ کے بجائے فلیٹوں کے جنگل آباد ہیں "۔ لوگ گرمی سے پریشان ہو کر سردی کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔ ہاں فجر کے وقت اب البتہ تھوڑی سی ٹھنڈ شروع ہو جاتی ہے۔ایک دن ہم نے دن میں پنکھا بند کیا تو سخت گرمی سے جینا دو بھر ہوگیا، کیا کریں؟پنکھا چلاؤ تو بجلی کے بھاری بل کا ڈر! اتنی مہنگائی میں بجلی کا بل کیسےبھریں گے؟پنکھا چلاؤ یا نہ چلاؤ بل تو ضرور آنا ہے۔کے الیکٹرک کا فی یونٹ ٹیرف ملک بھر میں سب سے زیادہ ہےجبکہ شہر میں دس سے گ بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے،اس کے باوجود بجلی کے بلوں میں ہر ماہ ٹیکسز اور فی یونٹ قیمت میں مسلسل اضافے کی وجہ سے سب پریشان ہیں۔
بہت غور کے بعداب مجھے سمجھ آیا ہے کہ ہے کہ سردی کیوں نہیں آرہی؟۔ ہمیں جلد از درخت لگانے ہیں، ماحول کو آلودگی سے بچانا ہے تاکہ سردی آجائے اور ہم کہہ سکیں
ہائے رے سردی۔۔۔ ہائے سردی
سارے بدن میں برف سی بھر دی


































