
عائشہ بی
ماؤں کی دعا پوری ہوئی
اور ہمیں گھر مل گیا
اللہ کا احسان ہے
ہمارا پاکستان ہے
بے پناہ قربانیوں اور ماؤں کی بیش بہا دعاؤں کی بدولت برصغیر کےمسلمانوں کو پاکستان کی صورت میں ایک بہترین گھر مل گیا ۔ مائیں اپنی اولادکے لیے دن رات دعائیں کرتی ہیں اور اپنے بچوں کے پرورش کے لیے" گود سےلےکرگورتک" جدوجہد میں دن رات مصروف رہتی ہیں ،اگر بچوں کے والد نہ بھی نہ ہوں تب بھی وہ ماں اپنے بچوں کے لیے دن رات محنت، مشقت، بیماریاں ، تکلیفیں جھیل کر اپنے بچوں کی پرورش میں لگی رہتی ہے۔ وہ ماں کبھی بھی اپنی بھوک مٹانےکی کوشش نہیں کرتی۔بس ایک ہی خواہش اس کے دل میں ہوتی ہےکہ اپنے بچوں کو پیٹ بھر کر کھانا کھلانا ہے۔
بس دن رات اسے ایک ہی خواہش ہوتی ہےکہ میرے بچےپڑھ لکھ کر اچھےانسان بن جائیں اورغربت ختم ہو جائے۔۔۔! اس لیے وہ صرف ایک ہی خواب دیکھتی رہتی ہے۔ اکثر بچے جب پڑھ لکھ کر جب بڑے آدمی بھی بن بھی جاتے ہیں تو وہ اپنے بچپن بھول بیٹھتے ہیں، وہ ان جذبوں اور محبت کو بھول جاتے ہیں جو اولاد کیلئے سچی تڑپ اور پریشانی کی عکاسی کرتے ہیں لیکن وہ بچے اپنے بچپن کے وہ حالات بھول جاتے ہیں۔وہ غریب ماں کو دیکھنا بھی پسند نہیں کرتے۔ یہ تو تھی وہ ماں جس کے " قدموں کے نیچے اللہ رب العالمین نے جنت رکھی ہے۔" (حوالہ ترمذی، ابن ماجہ، راوی حضرت انس رضی اللہ عنہ)
آج کل اس دنیا میں بہت کم لوگ نظر آتے ہیں جو اپنےماں باپ کو پیارمحبت کی نظروں سےدیکھتےہیں اوران کی خدمت کرتےہیں.بہت لوگ اپنی اولاد سے بھی دور رکھتے ہیں۔ بہت ہی افسوس کی بات ہے.حالانکہ ماں کبھی اپنے بچوں کو کوئی تکلیف ہونے نہیں دیتی جس نے ماں کی خدمت کی اس نے اپنی جنت حاصل کی، افسوس اس بات کی ہے کہ جب دولت آ جائے تو اپنے ماں باپ کو اولڈ ہوم،ایدھی سینٹر وغیرہ میں لے جا کر داخل کر دیتے ہیں پھر انکو پلٹ کر نہیں پوچھتے۔ اپنی عیش و آرام کی زندگی میں مگن ہو جاتے ہیں۔
اللہ تعالی نے اولاد کے لیےماں کابلند رتبہ رکھا ہےکہ "مال واولاد دونوں ماں باپ کےہے۔اللہ ماں باپ کی خدمت کرکےاپنی اولادوں کو جنت حاصل کرنے کی کوشش نصیب فرمائے، آمین۔۔ لیکن آج کل" پیسہ پھینک اور تماشہ دیکھ جیسی سوچ رکھنے والے ". بوڑھے ماں باپ کی خدمت کرنا توہین سمجھتے ہیں۔ ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک کیا کروں ثواب کا کام ہے۔۔۔انہوں نےبچپن میں ایسا مشقت اٹھا کر اولادوں کی پرورش کی۔ بچوں کو چاہیے اپنے والدین کا بھرپور خدمت کریں اور جنت حاصل کریں۔
تمام اولادوں کے لیے ایک پیغام ہے کہ اللہ تعالی کی جانب سے جواب دیہی اورپچھتاوے سے پہلے اپنے ماں باپ کی عزت اور خدمت کرو۔ اگر وہ بیمار ہیں ان کی تیمارداری کرو۔۔۔ان کاحق اداکرو۔۔۔ ان سے محبت کرو۔


































