
عائشہ بی
فضائے بدر پیدا کر فرشتے تیری نصرت کو
اتر سکتے ہیں گردوں سےقطار اندر قطار اب بھی
جب سے پاکستان وجود میں آیا ہے،تب سےہی بھارت اس کی بقا و سلامتی کا دشمن چلاآرہا ہے۔ طرح طرح کے ہتھکنڈوں سے ہندو بنیے نے اس کو
نقصان پہنچانے کی کوششیں کی ہیں ،یہی نہیں بھارت میں رہنے والےمسلمانوں کو بھی طرح طرح کے اذیتوں میں مبتلا رکھا گیا۔نئی مسلم دشمن پالیسیاں اور قوانین لاگوکر کے مسلمانوں کا جینا حرام کر رکھاہے، جب سے ناپاک متعصب مودی سرکار آئی ہےمسلمانوں کی عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر توڑ پھوڑ کر کے مندر تعمیر کرکے خوشیاں منا رہے ہیں۔
کشمیر میں غاصبانہ قبضہ جما کر مسلمانوں کو قتل عام اوران پرمظالم کاسلسلہ جاری ہے۔ بھارتی فوج مسلط کر کے ان کے آزادی چھینی جا چکی ہے۔انیس سو پینسٹھ میں بیرونی قوتوں کے دباؤ کی وجہ سے ہندوستان بڑے نقصان سے بچا رہا لیکن غیر ملکی آقاؤں کی سرپرستی میں اپنی مکارانہ چالوں کی وجہ سے مشرقی پاکستان کو الگ کردیا۔ افسوس اس بات کاہے کہ مسلمانوں پر سازش کرنے میں سارے ہندو ، عیسائی اور اور یہودی سب ایک ہی صف میں ایک ساتھ کھڑے ہیں لیکن افسوس امت مسلمہ پر۔۔۔! دنیا کے مسلمانوں کو کیا ہوا ہے؟ الگ تھلگ بکھرے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ایسا کیوں ہے۔۔۔؟
مارے پیارے نبی کریم ﷺ نے فرمایا تھا کہ "مسلمان ایک جسم کےمانند ہیں"ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ سبق سکھایا تھا۔۔۔۔ کیا نبی کریم ﷺ کا سبق یاد نہیں کونو عباد اللہ اخوانا اللہ کہ بندو بھائی بھائی بن جاؤ؟۔۔۔
اس وقت مودی سرکار نے آپریشن سندور کے نام سے پاکستان پر حملہ کر کے بہت بڑی غلطی کردی ہے۔ یہ ناجائز و ناپاک عزائم کی بنیاد پر پاکستان کو نقصان پہنچانے کے چکر میں اپنا ہی نقصان کر رہے ہیں۔ پاکستان میں مختلف مقامات پر خود حملہ کیا گیا۔ مسجد کو نشانہ بنا دیا گیا اور مسجد مکمل شہید کر دیا گیا۔ قرآن پاک کو شہید کیا گیا۔ پاکستان کی سرزمین پر حملہ کرکےبہت سےنہتے شہریوں شہید کیا گیا ۔
جب دشمن نے حملہ کیا تو ہماری پاک فوج نے بھارت کے درجنوں چھوٹے بڑے ڈرونز بھی مار گرائے۔میزائل تباہ کیےاور دو ڈرون بھی اپنے قبضے میں لے لیے ۔ الحمدللہ۔۔۔ اب تک ہمارے پاک فوج کا کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔ الحمدللہ اور کوئی مزید نقصان ان شا اللہ نہیں ہوگا۔ اللہ کے فضل سے پاک فوج نے آپریشن سندور کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کردیا ہے۔
جہاد فی سبیل اللہ کے اس کڑے وقت میں پاکستانی قوم کومتحد ہوکرکھڑے ہونےکی ضرورت ہے۔قرآن حکیم میں ارشاد فرمایا :"اللہ کو تو وہ لوگ پسند ہیں جو اس کی راہ میں اس طرح صف بستہ ہو کر لڑتے ہیں گویا کہ وہ ایک سیسہ پلائی دیوار ہے۔ " (سورہ صف4).مسلمانوں کو عظیم خوشخبری دی گئی ہے کہ " دل شکستہ نہ ہوں ، غم نہ کرو،تم ہی غالب رہو گے، اگر تم مومن ہو۔ " (سورۃ آل ال عمران ایت 139)
الحمدللہ آج ہماری پاکستانی قوم اپنےدشمن سےمقابلہ کے لیے پاک فوج کےساتھ کھڑی ہے اور یکسو ہے اورتمام اختلافات کو فراموش کرکےاپنی مسلح بہادر افوج کی پشت پر دعاگو ہے ۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ عوام کی صفوں میں اتحاد کے ساتھ زبردست عزم حوصلہ برقرار رکھنےکی توفیق عطا فرمائیں۔۔۔۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین۔۔ جب اللہ کا ڈر پیدا ہوجائے تو کسی دشمن کا کوئی خوف نہیں رہتا۔۔۔ اللہ پاک پاکستان کی حفاظت فرمائے آمین۔


































