
عائشہ بی
"نقشہ بدل کر رکھ دیا اس ملک کا تونے
سایہ تھا محمد صہ کا علی کا تیرے سر پہ
دنیا سے کہا تو نے کوئی ہم سے نہ الجھے
لکھا ہے اس زمین شہیدوں کے لہو سے
پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اپریل 1936 میں بھارت کے شہر بھوپال میں پیدا ہوئے۔آپ کے والد عبدالغفار صاحب ایک اسکول ٹیچر تھے َ۔ وہ وزارت تعلیم میں بھی اپنی خدمات انجام دیتے رہے ۔والدہ ایک گھریلو مذہبی سوچ رکھنے والی خاتون تھیں ، انہوں نے اپنے بیٹے کی اسلامی سوچ کے مطابق بہترین پرورش کی۔ ڈاکٹر صاحب جن کے آباؤ اجداد تقسیم ہند کے بعد پاکستان کی خاطر اپنا ملک چھوڑ کر ہجرت کر کے پاکستان آگئے۔ ن کا تعلق پختون قبیلے قضائی سے تھا۔
انیس سو چھپن میں کراچی یونیورسٹی سے انہوں نے بیچلرز آف سائنس کی ڈگری حاصل کی، پھر اعلیٰ تعلیم کے لیے یورپ چلے گئے ۔ تاریخ یہ بتاتی ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کے زمانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان حکومت کی دعوت پر پاکستان تشریف لائے اور اس عظیم کردار کو نبھانے اور اگے بڑھانے کا عزم کر لیا تھا۔ ڈاکٹر صاحب نے انجینئرنگ ریسرچ لیبارٹریاں قائم کیں اور پاکستان کو آٹیمی قوت فراہم کرنے میں بہترین کامیابی حاصل ہوئی۔ انہوں نے اپنے ملک کے لیے زندگی خطرے میں ڈال کر بہت بڑی قربانیاں پیش کیں ۔ آپ وہ شخصیت ہیں جن کے پاکیزہ کردار سے قیامت تک دنیا چمکتے ستاروں کی طرح روشن رہے گی۔ عالم اسلام کے اس ستارے نے پاکستان کو ہمیشہ کے لیے بچانے کا بہترین ہتھیار مہیا کر دیا ہے ۔ڈاکٹر قدیر خان کا نام ہمیشہ یاد رہے گا۔۔۔ ضرور ۔۔۔ضرور۔۔۔۔ انشاءاللہ
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو وقتآ بو وقتآ 13 طلائی تمغے ملے۔ انہوں نے 150 سے زائد سائنس تحقیقاتی مضامین لکھے ہیں۔ وہ ہمارے محسن ہیں ۔ عالم اسلام کا چمکتا ستارہ ہیں ۔ ڈاکٹر قدیر خان صرف ایک سائنسدان ہی نہیں بلکہ تاریخ ملت اسلامیہ کا نقطہ عروج ہیں ۔ انہوں نے پاکستان کو صرف ایٹمی طاقت نہیں بنایا بلکہ اعتماد مسلم عطا کیا ہے۔ اسلام کے نام پر پاکستان کا پہلی ایٹمی طاقت بننا ایک نوید تھی کہ مسلمان کبھی غلام نہیں بنیں گے۔ یہ نوید پوری امت کے لیے ایک نئی صبح کی بہترین پیش گوئی تھی۔ اللہ رب العزت نے قوم کا محافظ بنا کر بھیجا اور پاکستان کو سر فخر سے بلند کیا ۔ پاکستان اور قوم محسن پاکستان کا احسان کبھی نہیں بھول سکتے۔ اس وقت کے صدرِ ضیاء الحق نے ریسرچ سینٹر کا نام تبدیل کر کے ڈاکٹر اے کیو خان رسرچ سینٹر رکھ دیا تھا۔
سب سے پہلا ایٹمی دھماکاپاکستان کے دشمن ہندوستان کے خلاف 28مئی 1998 میں بلوچستان کے علاقے چاغی میں کیا گیا ،یہ بہت بڑا کامیاب تجربہ تھا ۔ مسلم ملکوں میں ان کے لیے دعائیں کی گئیں ۔ آج ڈاکٹر صاحب موجود نہیں لیکن انہوں نے پاکستان کا حفاظت کے لیے جو کارنامہ انجام دے گئے اس کا مثال نہیں ملتی۔ اجر اللہ رب العالمین کے پاس ہے۔ اس وقت دنیا دیکھ چکی ہے کہ پاکستان کے ساتھ کھیلنا آسان نہیں ۔ہر پاکستانی محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر کو خراج تحسین پیش کرتاہے ۔ پاکستان زندہ باد۔۔۔ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان زندہ آباد
نعرہ تکبیر اللہ اکبر...... نعرہ تکبیر اللہ اکبر


































