
عائشہ بی
قربانی صرف جانور ذبح کرنے کا نام نہیں بلکہ اپنے نفس، خواہشات اور انا کو اللہ تعالیٰ کے حکم کے سامنے جھکا دینے کا نام ہے۔ جب بھی عیدالاضحیٰ آتی
ہے تو حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی عظیم قربانیاں امت مسلمہ کو یاد دلاتے ہیں ۔ ایک طرف باپ اللہ کے حکم کی تعمیل کے لیے اپنے لختِ جگر کو اللہ تعالیٰ کے راہ میں قربان کرنے کے لیے تیار ہےاور دوسری طرف بیٹا ادب، اطاعت اور صبر کی ایسی مثال قائم کرتا ہے جس کی مثال تاریخ میں کہیں نہیں ملتی۔
اللہ پاک نے قرآنِ پاک میں حضرت اسماعیلؑ کا یہ جذبہ بیان کیا ہوا ہے کہ انہوں نے اپنے والد سے کہا:
"ابا جان! آپ کو جو حکم ملا ہے وہ کر گزریں، ان شاء اللہ آپ مجھے صبر کرنے والوں میں پائیں گے۔"
یہ الفاظ تو صرف ایک ایسے فرمانبردار فرزند کے ہیں جس نے اللہ کی رضا کو اپنی زندگی سے بڑھ کر جان لیا تھا.۔۔۔۔۔ آج کے دور میں جب اولاد معمولی باتوں پر والدین سے خوب بحث وہ مباحثہ کرتی ہے، ان کی بات ماننے کو تیار نہیں ہوتی لیکن حضرت اسماعیلؑ کی سیرت ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے۔
والدین کی عزت، ادب اور اطاعت دراصل ہماری تربیت کا آئینہ دار ہوتی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ بچوں کے دلوں میں اللہ کی محبت اور انبیاء کرامؑ کی تعلیمات کو زندہ رکھا جائے تو وہ نہ صرف اچھے انسان بنتے ہیں بلکہ معاشرے کے لیے بھی باعثِ رحمت ہوتے ہیں۔
عیدالاضحیٰ ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ اپنی خواہشات کو اللہ کے حکم کے تابع کر دیا جائے۔ ہم اپنے بچوں کو صرف دنیاوی تعلیم دینے کے لیے دن رات ایک کر دیتے ہیں ،یہ کافی نہیں ، بلکہ دنیا وی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کے دلوں میں ادب، صبر، قربانی اور والدین کی فرمانبرداری پیدا کرنا بھی ضروری ہے۔ حضرت اسماعیلؑ کی زندگی مسلمانوں کیلئے یہی بہترین سبق دیتی ہے کہ حقیقی کامیابی اللہ کی رضا اور والدین کی اطاعت میں ہے۔
آج ہمیں اپنے گھروں میں ایسی تربیت کا ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے جہاں بچے حضرت اسماعیلؑ جیسا ادب اور حضرت ابراہیمؑ جیسا ایمان سیکھ سکیں کیونکہ مضبوط خاندان ہی ایک مضبوط معاشرے کی بنیاد ہوتے ہیں۔ اس میں ہر ماں اپنے بچوں کے لیے کردار ادا کرےکیونکہ نیپولین بون اپارٹ ہے کہاں تھا کہ " تم مجھے اچھی مائیں دو میں بہترین معاشرہ دوں گا"۔
اللہُ پاک سے دعا ہے کہ " اس سال قربانی کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ کے فرمہ برداری کے ساتھ زندگی بسر کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین ثم آمین یا رب العالمین


































