
عائشہ بی
ہل پارک کراچی کی مقبول و معروف تفریح گاہ ہے، جو سال ہا سال سے عوام کو سستی اور معیاری
تفریح فراہم کرتی آئی ہے، خوش گوار ،ہوادار ماحول اور برقی جھولوں سے مزین یہ تفریح گاہ بچوں اور بڑوں دونوں کو پسند ہے ۔ حالیہ دنوں میں اس پارک کے اطراف میں مبینہ قبضے اور غیر قانونی تعمیرات کا معاملہ سامنے آیا ہے، یہ جگہ کسی فرد کی ملکیت نہیں ،یہ حکومت کی عوام کے لیے مختص سیر گاہ ہے۔ اس کے باوجود یہاں قبضہ مافیا حکومتی سرپرستی میں اپنی مرضی کے مطابق تعمیراتی کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسی طرح سے اس سے پہلے بھی چائنا کٹنگ اور دیگر کاموں سے کراچی میں کئی مقامات پر ناجائز قبضہ کر لیا گیا ہے۔
مختلف رپورٹس کے مطابق ہل پارک کے قریبی مقام پر تعمیراتی سرگرمیوں اور زمین کی کٹائی کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ کراچی کے شہریوں، سیاسی جماعتوں اور سماجی حلقوں نے اعتراض کیا گیا ہے کہ یہ غلط کام بند کر دیا جائے ۔جماعت اسلامی نے عدالت میں اس کام کو روکنے کی درخواست بھی دی ہے۔
کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی ) کے حکام کا کہنا ہے کہ ہل پارک کی زمین کو کسی کو الاٹ نہیں کی گئی ۔۔۔۔۔جون 2026 میں انتظامیہ نے ہل پارک کے قریب مبینہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف انسدادِ تجاوزات آپریشن کرتے ہوئے دیوار اور دیگر تعمیرات کو مسمار کیا گیا تھا۔ اسی معاملے میں ایک متعلقہ افسر کو بھی معطل کیا گیا۔حکمرانوں کو سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔
اس معاملے پر درخواستیں بھی عدالت میں دائر کی گئی ہیں، جن میں پارک کی زمین پر تعمیرات اور تجارتی سرگرمیوں کو روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔
ہل پارک کی زمین پر مؤقف یہ ہے کہ پارک کی زمین عوامی ملکیت ہے اور اسے محفوظ رکھنا حکومت کی ذمےداری ہے۔ ویسے بھی کراچی کو لاوارث بنایا ہوا ہے۔
اللہ پاک سے دعا ہے کہ ہمیں بہترین سمجھ دار حکومت عطاء فرمائے، آمین ثم آمین یا رب العالمین.......


































