
عائشہ بی
حضرت امام حسینؓ، نبی کریم ﷺ کے نواسے اور حضرت علی ( رضی) اور حضرت فاطمہ بنت محمد
مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرزند تھے۔ آپؓ کی ولادت 4 ہجری میں مدینہ منورہ میں ہوئی۔ رسول اللہ ﷺ آپؓ سے بے حد محبت فرماتے تھے اور آپ نے فرمایا: "حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے ہوں۔
" نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے نواسوں سےپیار تھا انکےکمسن نواسے اکثر دوران نماز انکی پیٹھ پر بیٹھے جایا کرتے تھے۔۔۔۔
سیدنا امام حسینؓ نے حق، انصاف اور دینِ اسلام کی سربلندی کے لیے عظیم قربانی پیش کی۔ آپ نے کوفہ و بصرہ کے مسلمانوں کی دعوت پر کلمہ حق کی سربلندی کےلیے حکمرانوں سے مذاکرات کے لیے اہل خاندان کے ہمراہ مدینہ سے عراق پہنچے لیکن نا عاقبت اندیش گروہ نے سازشوں کے ذریعے اسلام کی قوت کو کمزور کرنے کے لیے باہمی مذاکرات کے بجائے ان نہتے مسلمانوں پر یک طرفہ مظالم کا آغاز کردیا حتیٰ کہ 10 محرم 61 ہجری کو کربلا کے میدان میں آپؓ نے اپنے اہلِ خاندان اور جانثار ساتھیوں کے ہمراہ ظلم و جبر کے سامنے سر نہ جھکایا اور جام شہادت نوش کیا ۔
حضرت امام حسینؓ. ان کے خاندان اور جان نثار مسلمانوں کی عظیم قربانی اور سانحہ کربلا مسلمانوں کو دین اسلام کی سربلندی کےلیے جان کی قربانی دینے کا درس دیتا ہے کہ "حق کی خاطر ڈٹ جانا ہے ، ظلم کے سامنے نہ جھکنا ہے اور دین اسلام کی خاطر ہر قربانی دینا مسلمان کی شان ہے۔ مسلمانوں کو اس سبق کو یاد رکھنے اور اس پرعمل کرنے کی ضرورت ہے،آج امت مسلمہ سب کچھ بھول بیٹھے ہیں۔
حضرت امام حسینؓ کی زندگی صبر، استقامت، شجاعت اور اللہ تعالیٰ پر کامل بھروسے کی روشن مثال ہے۔
اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو حضرت امام حسینؓ کی سیرت سے سبق حاصل کرنے اور حق و انصاف کے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین


































