قائد ملت سے شہید ملت تک

نازش مرتضیٰ

سولہ اکتوبر جب بھی آتا ہے تو مغموم دل کے ساتھ اس شخصیت کے لیے خراج عقیدت کا نذرانہ ہر اس دل سے آتا ہے جو سچا اور پکا محب پاکستانی

ہو۔۔ کیونکہ اس دن قائد اعظم کے جاں نشین ۔۔۔ قائد ملت ۔۔۔ "شہید ملت" بن گئے تھے۔۔۔!! وہ ہستی جس نے صرف اس ارض وطن کے لیے اپنا سب کچھ لٹا دیا یہاں تک کہ بس ایک جان ہی تھی وہ بھی اپنے قول کے مطابق اس وطن پر وار دی۔۔ اور دمِ آخر بھی کراہنے کی بجائے ۔۔۔ یہی الفاظ تھے "اللہ پاکستان کی حفاظت کرے"۔

لیاقت علی خان یکم اکتوبر 1895ء کو کرنال میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق ایک خوش حال زمیندار اور نوابی خاندان سے تھا۔ ان کے والد نواب رکن الدولہ شمشیر جنگ بہادر رستم علی خان صاحبِ حیثیت زمیندار تھے۔ لیاقت علی خان نے علی گڑھ میں تعلیم حاصل کی اور اعلیٰ تعلیم کے لیے انگلستان گئے۔ یہ ان کے خاندانی پس منظر کی حقیقت ہے، لیکن تاریخ کا اصول ہے کہ انسان کے کردار کا فیصلہ اس کے اپنے اعمال سے کیا جائے۔
لیاقت علی خاں 1922ء میں انگلستان سے تعلیم حاصل کرکے واپس پہنچے تو بجائے نوابی ٹھاٹھ باٹھ اختیار کرنے کے مسلمانوں کے مستقبل کے لیے فکر مند رہنے لگے جس کے لیے ان کا انتخاب آل انڈیا مسلم لیگ تھی۔ 1928ء میں کلکتہ کے جلسے میں قائد اعظم سے ملاقات کے بعد لیاقت علی خاں کی صورت مستقبل میں قائد اعظم کو ایک ایسا ساتھی ملنے والا تھا جس نے واقعی ان کے دست راست ہونے کا حق ادا کردیا۔

مارچ 1940ء کو لاہور میں قراردادِ پاکستان منظور ہوئی تو مسلمانوں کی سیاسی جدوجہد نے ایک واضح منزل اختیار کرلی۔ لیاقت علی خان نے اس مطالبے کو آگے بڑھانے اور مسلم لیگ کے مؤقف کو مؤثر انداز میں پیش کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ 1940ء میں وہ مرکزی قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور 1943ء سے 1947ء تک مسلم لیگ کے پارلیمانی رہنما کے نائب کی حیثیت سے کام کرتے رہے۔ اسمبلی میں ان کی سرگرمیوں نے انہیں برصغیر کے مسلمانوں کے سیاسی مطالبات پیش کرنے کا ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کیا۔

سن1945 اور 1946ء کے انتخابات تحریکِ پاکستان کا فیصلہ کن مرحلہ تھے۔ مسلم لیگ نے ان انتخابات میں پاکستان کے مطالبے کو مرکزی حیثیت دی۔ لیاقت علی خان نے جماعت کی انتخابی حکمتِ عملی اور تنظیمی امور میں نمایاں حصہ لیا اور مرکزی پارلیمانی بورڈ کے سربراہ کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔ ان انتخابات میں مسلم لیگ کی کامیابی نے یہ واضح کردیا کہ برصغیر کے مسلمانوں کی بڑی اکثریت کے سیاسی مطالبات میں پاکستان کا تصور مرکزی حیثیت اختیار کرچکا تھا۔

سن1946 میں عبوری حکومت کے قیام کے بعد لیاقت علی خان نے مسلم لیگ کے نمائندے کی حیثیت سے اس میں شمولیت اختیار کی اور مالیات کا قلم دان سنبھالا۔ اس مرحلے پر انہیں کانگریس کی قیادت اور برطانوی حکومت کے ساتھ پیچیدہ سیاسی مذاکرات کے ماحول میں مسلم لیگ کے مؤقف کا دفاع کرنا تھا۔ ان کی سیاسی سرگرمیاں قیامِ پاکستان سے پہلے کے آخری فیصلہ کن مہینوں تک جاری رہیں۔

بالآخر 14 اگست 1947ء کو پاکستان معرضِ وجود میں آگیا۔ قائداعظم ملک کے پہلے گورنر جنرل بنے اور لیاقت علی خان نے پاکستان کے پہلے وزیرِاعظم کی ذمہ داری سنبھالی۔ یوں تحریکِ پاکستان کے ایک اہم منتظم کو ایک نئی ریاست کی تعمیر کا دشوار فریضہ سونپا گیا۔ مگر ٹھہریے اور رکیے ۔۔۔!! یہ ان کے یہ سبقتی کارنامے بھی ذہنوں میں تازہ کرتے جائیے کہ 11 اگست کو دستور ساز اسمبلی میں انھوں نے ہی سب سے پہلے پاکستان کا پرچم دکھلایا ۔۔ اور اسی دن یہ قرارداد بھی پیش کرکے منظور کروائی کہ تمام سرکاری دستاویزات میں بانیٔ پاکستان کو "قائد اعظم" لکھا اور پڑھا جائے گا۔

قیام پاکستان کے بعد ان کی خدمات پر لکھنے کے لیے ضخیم کتابیں درکار ہیں۔ مہاجرین کی بحالی سے کے کر ملکۂ دفاع اور پھر 1949ء میں دستور کا مسودہ یعنی قرارداد مقاصد ۔۔ پھر کشمیر کے مؤقف پر بھارت کی جارحیت کا جواب ۔۔ قائد اعظم کی وفات کے بعد ان جان نشینی ۔۔۔ الغرض سب کچھ قائد ملت خوش اسلوبی سے نبھاتے رہے ۔۔ لیکن ۔۔۔۔ اغیار جو پاکستان کو جب خوشحال اور پنپتا ہوا دیکھنا چاہتے تھے ۔۔۔ پس 16 اکتوبر 1951ء ۔۔ راولپنڈی کا کمپنی باغ ۔۔ اور۔۔۔ دو گولیاں۔۔۔۔!! اور پھر ہماری تاریخ کی سیاہی۔۔ جو آج تک نہ دھل سکی۔۔!! قائد ملت، شہید ملت ہوگئے ۔۔۔ اور آج اس سانحے کو 75 برس بیت گئے ۔۔۔ مگر مزںار قائد میں ابدی نیند آرام کرتے اس شہید کا خون ہی ہے جو پاکستان کو نامساعد حالات میں بھی قائم رکھے ہوئے ہے ۔
اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء کرے ۔ آمین

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 :ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول

دبئی(اسپورٹس ڈیسک )آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول ہوگئی ہیں۔

... مزید پڑھیے

ویز ے کی غلط معلومات : کرکٹر حمزہ نذر کو 2 سال کی پابندی کی سز امیں معافی مل گئی

لاہور( شوبز ڈیسک )ویزے کیلئے غلط معلومات فراہم کرنے پر 2 سالہ پابندی کا سامنا کرنے والے حمزہ نذر کو معافی مل گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق پی سی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

محمد سرور شہید نشان حیدر( اول) (عصمت اسامہ)

عصمت اسامہ

مملکتِ خداداد پاکستان جس کی بنیاد کلمہء طیبہ پر رکھی گئی اور جس کی خاطر ہمارے اسلاف نے لاکھوں جانیں قربان کرکے یہ خطہء پاک حاصل کیا ،اس کی

... مزید پڑھیے

خون سستا انصاف مہنگا (نازش مرتضٰی )

  نازش مرتضٰی

کراچی کی سڑکوں پر چلتے ہوئے اب شہریوں کو صرف ٹریفک جام، ٹوٹی ہوئی سڑکوں اور دھول مٹی سے نہیں بلکہ ہولناک  موت سے بھی خوف محسوس

... مزید پڑھیے

یوم مرد۔۔۔ میرے اباجان (بلاک)

 ثروت کوثر

دنیا کا پہلا مرد جو میری زندگی میں آیا وہ میرا عظیم والد محترم ،میرا رہنما اور میرااستاد اور اپنی شخصیت میں ایک بہترین تربیت گاہ ۔۔۔۔۔

... مزید پڑھیے