
نادیہ احمد
حال دل لکھ کے کہنے کا الگ ہی مزہ ہوتا ہے۔۔ اور عید کا حال تو عید کارڈ میں لکھنے میں جو مزہ تھا وہ اب کہاں۔۔۔۔۔ مگر بہر حال عید تو منانی ہے کہ روزہ دار کے لیے اللہ کی
طرف سے تحفہ ہے۔۔۔۔ اس لیئے عید منایں۔۔ مگر عید کیسے گزاریں؟؟؟؟؟؟ سب سے پہلے تو میں کہوں گی کہ "آپ نے گھبرانا نہیں ہے"
ارےےےےے۔۔
یہ کوئی معمہ تو نہیں ۔عید کا دن تو ویسے ہی گزرے گا جیسےگزرتا ہے .. زمانے کے بدلتے انداز نےتھوڑی تبدیلیاں وضع کر دی ہیں مگر جناب ! ہم بھی پاکستانی قوم ہیں۔ تہوار منانا ہے تو بس منانا ہے۔۔۔ تو چلیں عید مناتے ہیں۔۔ ۔۔۔۔۔
عید اور سویاں۔۔
سمجھیں چولی دامن کا ساتھ۔۔۔۔۔۔۔۔
اب سویاں بھیجنے کا رواج تو رہا نہیں لیکن آپ پڑوس میں بریانی تو بھیج ہی سکتے ہیں۔
مینیو بنا لیں
اب سادہ سویاں نہ کوئی کھاتا ہے نہ بناتا ہے اس لئے نمکین سویاں "اسپیگھٹی" اسکے لوازمات کے ساتھ ضرور بنا لیں۔ بچے، بڑے سب شوق سے کھاتے ہیں۔۔۔
میٹھے کی روایت" نوابی سویاں" یا "کنافہ" سے پوری کی جا سکتی ہے البتہ سادی سویاں آپ روایت کے ٹیگ کے ساتھ سجا کر "ٹرینڈ" کا حصہ بن سکتی ہیں.
دسترخوان،
اب دسترخوان بھی نہیں سجتا بلکہ "عید ٹیبل "ہوتی ہے، جو "فیری لایٹس" اور" رنگ برنگے پودوں "سے سجی ہوتی ہے۔ اور کھانے سے زیادہ" کراکری "کی خوبصورتی متاثر کرتی ہےورنہ "ڈشیں" تو اب ایسی بنتی ہیں کہ اگر ان پر کھانوں کے نام کے "ٹیگ" نہ ہوں تو پتہ ہی نہ چلے کہ حلیم ، " شاھی حلیم ہے یا کڑاہی "انگارہ کڑاہی"
تو جناب آپ بھی ٹیگ لگانا نہ بھولیں۔۔۔
۔گھر کی سجاوٹ
"فلورل" یا "تھری ڈی" بیڈ شیٹ اور کشن کور تو آپ لےہی چکے ہوں گے۔۔۔ بس پھر سجا دیں گھر کو۔۔۔اور ہاں! دو چار" فینسی لایٹس " لٹکانا نہ بھولیںے گا..
عیدی۔۔۔
عیدی سب سے اہم کام ہے۔ عیدی کے لیے۔۔ "اچھا بچہ" ، "پیاری لڑکی"، "خالہ، کی جان "پھوپو کی شہزادی" والے کارڈ ضرور لے لیں اور اس میں " قابل اعتماد" عیدی بھی رکھ دیں۔
کپڑے۔۔۔
چار نہ سہی!دو برانڈڈ سوٹ تو آپ نے میچنگ جیولری ؛ پرس اور سینڈل کے ساتھ لیے ہی ہوں گے۔۔۔۔۔ اب بے چارے میاں جی کے عید کا سوٹ، ٹوپی اور رومال پر بھی نظر کرم ہو جائے تو اچھا ہے۔
اگر آپ "سوشل میڈیا "کے فین ہیں تو یہ نکتہ آپ کے لیے۔۔۔
۔
ڈریس، ڈیکوریشن، کھانا سبکی ۴۰/۵۰ اچھی سی تصاویر لے ڈالیں۔ ۔۔ کونکہ مشکل سے ۵ ہی اس قابل آپ کولگیں گی جو "اپلوڈ " کرنے کے قابل ہوں گی ساتھ میں" ریسیپیز کے لنک" بھی شءر کردیں اور ہاں!!!! پوسٹ کو" پبلک " پہلے کر دیں۔۔ ورنہ" لایکس "کم ہو جائیں گے..
ایک کام اور کر لیں۔۔۔۔
اپنے ارد گرد رہینے والے غریب بچوں کی ایک چھوٹی سی دعوت کر دیں انکو چھوٹے چھوٹے تحفے جیسے" گھڑی " یا "چشمہ " دیں۔ عیدی دیں، اور اک کام اور ہے جو نہیں کرنا ہے۔۔۔۔ اسکی تصویر اپلوڈ نہیں کرنی۔۔ کہ نیکی کے کاموں کی تشہیر نہیں کرتے
بس اب آپ عید کی ضروری تیاری کے ہتھیاروں سے لیس ہیں۔۔۔
عید منایں۔۔۔ خوشیاں بانٹیں۔۔
خوشیاں تو سانجھی ہوتی ہیں۔۔۔


































